ڈیجیٹل مارکیٹنگ سرچ انجن آپٹی مائزیشن کے معاوضے کیسے طے کریں - چودہویں اور آخری قسط

SEO 2021 - سرچ انجن آپٹی مائیزیشن - پاکستان میں ڈیجیٹل مارکٹینگ کے معاوضے - SEO Price in Pakistan in 2021 - update

سرچ انجن آپٹی مائیزیشن کی کے نظم و نسق یعنی مینیجمنٹ میں ، بذات خود بہت سی سروسز/ چیزیں/عوامل شامل ہیں ، اس لیے ، ضرورت اس بات کی ہے کہ ، جب آپ ڈیجیٹل مارکیٹنگ پراجیکٹ کے اس اہم ترین مرحلے ، یعنی سرچ انجن آپٹی مائیزیشن بارے سوچیں ، اور معاوضوں کا تخمینہ لگائیں تو، ان تمام سروسز کو مد نظر رکھیں جو ، SEO Management کہ زیر سایہ آتی ہیں 

اس میں ویب سائٹ کے ڈھانچے سے لے کر ، اس پر شایع ہونے والے مواد تک کا باریک بینی سے خیال رکھنا پڑتا ہے ، کیوں کہ ، کسی بھی ویب سائٹ کو گوگل کی آنکھوں کا تارا بنانے یعنی آپٹی مائیز کرنے کے لیے ، بہت جتن کرنے پڑتے ہیں،۔ معاوضے کے تخمینہ کے لیے ، عموما پاکستانی فری لانسرز - سوشل میڈیا مارکیٹںگ کے اس مرحلے میں ، فی گھنٹہ چارج کرتے ہیں یعنی باقاعدہ پروفیشنل جو ہوتے ہیں ، ویسے تو ماہانہ پندرہ ہزار سے چالیس ہزار پچاس ہزار والے لوگ/کمپنیاں بھی ہیں ، حتی کہ ، ایک لاکھ روپے ماہانہ پہ بھی ، پاکستان میں ، ایس ای او ، کی جارہی ہے ، اچھی اور بڑی کمپنیوں کی جانب سے ، لیکن ، اس میں بہت تفصیلی سروسز شامل ہوتی ہیں اس میں بہت سارے فیکٹرز دیکھنے پڑتے ہیں ک ہ، سب سے بنیادی تو یہ کہ ، کتنے کی ورڈز کے لیے کرنی ہوگی ، سو ، دو سو ، یا جتنے بھی متعلق کی ورڈز ہوں ، ویب سائٹ کے ان سب کی ، پھر پر بہتر فی گھنٹہ چارج ہے - اب آپ گھنٹوں کا حساب بنا کر ، اس کا ایک ساتھ وصول لیں یا پہلے کچھ ایڈوانس اور بعد میں مکمل ، یہ ترتیب تو آپ کی اپنی ہے بہرحال ، سرچ انجن آپٹی مائیزیشن کا اوسط اور معیاری فی گھنٹہ معاوضہ باہر کا کلائنٹ ہو تو ، چالیس سے پچاس ڈالر سے شروع ہوتا ہے اور دو تین سو ڈالر فی گھنٹہ تک چلا جاتا ہے وہاں کا کلچر اور نفسیات ہی الگ ہے، کام کے معاملے میں ، کیوں کہ ، اکثر پیٹ بھرے ہوتے ہیں تو، زیادہ چوں چاں نہیں کرتے اگر کام ڈھنگ کا مل رہا ہو، ہاں فراڈ وہاں بھی ہے، بہت ہے ، پر، وہاں ، رولز وغیرہ سخت ہیں ، آن لائن کام ہے ، یہاں پاکستان میں ،تو خیر زیادہ تر سوسائٹی / ایسی ہی ہے کہ ، کم سے کم پیسوں میں زیادہ سے زیادہ کام ہوجائے اور اللہ کا نام لے لو ، تو بالکل ہی پیسہ نہ لگے ، خیر پاکستانی ہو تو دو سے تین ہزار فی گھنٹہ بنیادی ترین معاوضہ ہے ، آپ کے تجربے اور کوالٹِی کا معاملہ ہے اور زیادہ سے زیادہ فی گھنٹہ ریٹ بیس سے پچیس ہزار بھی جانا ممکن ہے ، لیکن یہاں ، فی گھنٹے والا کام ، کرتے جان نکلتی ہے ، لوگوں کی ، کیوں کہ ذہنی سست ہیں ، تو زیادہ حساب کتاب کے بجائے ، یک مشت والی کہانی کرنے کی کوشش کرتے ہیں حتی کہ ، کسی کو بار بار کہہ دو کہ ، اتنے گھنٹے لگے ہیں اس کام میں ، یا اتنے گھنٹے لگیں گے ، تو وہ اس بات پر بھی برا مانتا ہے کہ ، گھنٹوں کا حساب کیوں بتا رہا ہے ، خیر ، پاکستانی ہیں -- کیا کہہ سہکتے ہیں ، نارمل سوسائٹی تو ہے نہیں ۔۔ بہرحال ، اگر یہ کام کانٹریکٹرز سے کروایا جا رہا ہو تو پھر معاوضے انہی سے پوچھ کر طے کیے جائیں اور اپنا مارجن رکھ کر کلائنٹ کو بتایا جائے 

اور ہاں ، یہ بتا دوں اس سرچ انجن والے کام میں کچھ اس طرح کا معاملہ ہوتا ہے ویب سائٹ نئی ہے ، تو جی بارہ مہینے بعد رزلٹ آئے گااور اتنے کی ورڈ ہیں یعنی اتنے پیسے دو گے تو اتنے کی ورڈز پر کام ہوگااور ویب سائٹ اگر پرانی ہے تو چھ سے سات مہینے پھر لگیں گے ، یہ پاکستانی کلائنٹ ، ایک دو مہینے بعد ہی گوگل پر لنک ڈال ڈال کر چیک کرنا شروع کردیتا ہے ، کہ ویب سائٹ گوگل میں نہیں آرہی - خیر -- وہی بات ، پاکستانی ہے ۔۔ سرچ انجن ، ایک لمبا اور مستقل عمل ہے ، جس می بہت سے ابہام اور جزئیات ہیں ، لیکن ، آغاز اس کا ویب سائٹ کے اسٹرکچر/ لے آوٹ / ڈیزائن/ ڈھانچے سے ہی شروع ہوتی ہے ، اس لیے کافی وقت سے ، تھیم/ٹیمپلیٹ بنانے والے ، اب

 SEO Optimized Theme

 کر کے ، چیزیں تیار کرتے ہیں ۔۔ اس کے بعد ، آپ کا ایس ای او مینیجر یہ یقینی بناتا ہے کہ ، ویب سائٹ HTTPS پر موجود ہو ، یہ ایک ، تکنیکی بات ہے ، اس پر تفصیل پھر کبھِی سہی ، یہ گوگل کی فرمائش ہے اس کے بعد آپ ، Google Analytics نامی ٹول کا استعمال کرتے ہوئے ، اپنی ویب سائٹ وہاں جمع کرواتے ہیں مختصرا الفاظ میں یہ آپ کی ویب سائٹ پر آنے والی ہر قسم کی تفصیل کا ریکارڈ مہیا کرتا ہے کتنے لوگ، کتنی دیر کے لیے ، کس ملک سے ، کس پوسٹ پر، آئے اور بہت بہت کچھ بہت ہہی زیادہ گہرائی میں ۔ اب ایس ای او مینیجر ایک اور کام کرتا ہے کہ وہ یہ کہ ، مختلف ٹولز/سافٹ وئیرز/ آن لائن ایپ لی کیشنز کے ذریعے ، ویب سائٹ پر ، وقوع پذیر ہونے والے ، مختلف نوعیت کے پرابلم، خواہ وہ کونٹینٹ کے ہوں ، کوڈ کے ہوں ، یا کسی اور طرح کے ، ان کی مانیٹرنگ اور حساب کتاب کرتا ہے , جانچ پڑتال کرتا ہے ، اور ایسی تمام فہرستیں اپ ڈیٹ رکھتا ہے ، جو کہ رپورٹ بنانے میں استعمال ہوتی ہیں ، وہ سائٹ کا میپ بھی بناتا ہے سائٹ میپ کیا ہوتا ہے ؟ سائٹ میپ ، بنیادی طور پر، ویب کا نقشہ ہوتا ہے کہ ، فلاں ویب پر ، کتنے پیجز کس کس لنک کے ساتھ موجود ہیں یعنی کہاں کلک کر کے کہاں جانا ہے اس کو بھی گوگل کے لحاظ سے ، ہی سیٹ اپ کرنا پڑتا ہے ، یعنی گوگل کے بتائے ہوئے طریقوں پر۔ پھر یہ بھی دیکھنا ایس ای او والے کا کام ہے ک ، سائٹ پر ، مواد کی فراہمی، روانی ، اور کون سا مواد کس طرح شایع کیا جائے ، کن کی ورڈز اور کیسے کیسے ، تخلیقی طریقوں سے ، جس میں کانٹینٹ مارکیٹںگ اور کانٹینٹ بنانے والے کی محنت بھی شامل ہوتی ہے ، کہ ، ویب سائٹ کا باونس ریٹ نہ بڑے باونس ریٹ یعنی جیسا کہ نام سے ظاہر ہے ایک صارف آپ کی ویب پر آیا ، اور بغیر کسی اور صفحے یا لنک پر گئے بغیر ، اس نے کسی بھی وجہ سے ، ویب بند کردی ، ونڈو کلوز کردی ، اسے مواد دلچسپ نہیں لگا ، اس کے کام سے متعلق نہیں تھا، کچھ بھی ہو سکتا ہے ، خیر پاکستان جیسے معاشروں میں جہاں ریڈنگ ریٹ کم ہے ، اور پوری دنیا میں ، ویڈیو کانٹینٹ زیاد دیکھا جاتا ہے ، کیوں کہ ، مطالعہ ، عمومی طور پر کم ہو رہا ہے ،اس وجہ سے بھی بڑا ہی تباہی مواد لکھنا پڑتا ہے تو صارف آتا ہے ، پھر یہ ہے کہ ، پاکستان جیسے معاشروں میں ، عام جنتا کو یہ تک نہیں پتا کہ ، اسے کیا نہیں پتا ، اندھا دھند ہاتھ مارتے ہیں گوگل پر، قوم جنرلی فوکس نہیں ہے ، سرچ کی بھی پراپر تمیز نہیں ہے ، اس لیے ، بھی اس کا نقصان ویب سائٹس کو ہوتا ہے ، لیکن اسے ٹھیک نہیں کرسکتے ، تبلیغ کرنے تو بیٹھے نہیں کہ پاکستانی عوام کو سدھارنے کا "جہنمی فریضہ" خود پر لاگو کر کے ، دنیا برباد کرلیں ۔۔ آخرت تو ویسے بھی ٹھیک رہنی ہے اگر پاکستانیوں سے دور رہیں -- خیر اس کا پھر یہ ہے کہ ، ٹارگٹ آئیڈئنس بہت دیکھ بھال کر ، بنانی پڑتی ہے ، اچھا مال ، مناسب جگہ دکان ، اور ڈھنگ کے کسٹ٘ر ، اور پھر یہ کہ ، ویڈِو آڈیو پر زیادہ فوکس کریں ، مواد تو اس میں بھی لکھ کر ہی ڈالنا ہے آپ نے ، خیر یہ سب فیکٹرز ہیں جن کی وجہ سے باوئنس ریٹ بڑھتا ہے اس میں ویب سائٹ بنانے والے ، لکھنے والے ، چونکہ وہ بھی پاکستانی ہی ہیں تو دماغ ، سننسنی کے علاوہ کم ہی چلتا ہے کلک کر کے دیکھیں کیا ہوگیا سب روپڑے شرمناک کام ہوگیا ایسا کیا کہہ دیا آپ بھی ہاتھ میں پکڑ کر بیٹھ جائیں گے سر اس سے زیادہ ان کا دماغ سوچ سکتا نہیں ، سوچنا چاہتا نہیں ، کیوں کہ ، تخلیقی کام میں ، محنت لگتی ہے ، کلک بیٹ میں ، محض کپڑے اتارنے پڑتے ہیں وہ سب سے آسان ترین کام ہے تو اسی وجہ سے یہاں کے مذہبی چینل میں "ہمبستری کے اسلامی طریقے" سکھانے پر مجبور ہیں کہ مواد بنانے والا ، دیکھنے والا دونوں پاکستانی ہیں پھر ، پورا دیکھ کر نیچے تبلیغ بھی کرتے ہین کہ شرم کرو ایسی وڈیو کیوں بنائی بہرحال ، منافق سوسائٹیاں ایسی ہی ہوتی ہیں کام کی بات یہ ہے کہ اس کچرا سماج میں آپ نے اپنا دھندا کیسے کرنا ہے تو اس کا طریقہ ، جو لوگ اچھا مواد لکھ رہے ہیں جو لوگ اچھا مواد استعمال کرتے ہیں جو لوگ اس کے صارف ہیں ان کو ٹارگٹ کریں ، مانیٹر کریں ، یہ پوری ایک خود سائنس ہے جو کہ کسی مضمون میں

 Niche Research 

کے نام سے لکھ چکا ہوں پھر تاک تاک کر صارف ڈھونڈ کر ، اپنی چیز سے ریلیٹ کرنا ، یہ بھی ایک الگ آرٹ ہے ، جو کہ بہرحال "سات لکھ کر جادو دیکھنے سے " کہیں مشکل اور کہیں زیادہ تخلیقی ہے ، لیکن اس کی بنیاد پر بننے والا صارف بھی میچور ہوتا ہے خیر ، اس پربات پھر کبھی ایس ایی او میں ، یہ سب دیکھنے کے بعد ، ایک انتہائی اہم ترین چیز ویب کے لوڈ ہونے کی رفتار 

google page speed check - light house

 گوگل رینکنگ میں اوپر آنے کے لیے ، اہم ترین فیکٹر ہے پر ظاہر ہے اس کی بات ، ویب بننے اور مواد وغیرہ کے بعد ہی ہوگی ، کیوں کہ، ویب بنے گی تو لوڈنگ کی رفتار چیک کر کے ،اس میں بہتری کی گنجائش نکلے گی اسے روزمرہ بنیادوں پر دیکھتے رہنا پڑتا ہے کہ سکور کیا جا رہا ہے ویب سائٹ کا وغیرہ وغیرہ ایس ای او مینیجر بہت ماہر ہونا چاہئے اس طرح کی بہتریوں کے لیے ، حتی کہ اتنا زیادہ کہ ، اسے کچھ حد تک ، ویب سائٹ کے کوڈ سے بھی آگاہی ہو ، اور وہ اس ب میں ، مناسب تبدیلیاں کر کے ، پیج لوڈ کی رفتار بہتر سے بہتر بنا سکے ، اس لیے بھی آج کل کے دور میں نئے فری لاںسرز کو ویب سائٹ کے ساتھ ساتھ ، سرچ انجن کی بنیادی چیزیں سیکھنے کی ضرورت ہے یا پھر ، سرچ انجن کے ماہر کو ، ویب سائٹ کی بنیادی چیزیں ، تاکہ کام اچھا ہو سکے ۔ 

SEO Manager 2021 اور Content Marketing strategy 2021 

یہ بھی دوہزار انیس سے اب تک چل رہا ہے اور آگے بھی چلے گا کہ ، سرچ انجن کا ماہر مواد لکھنے /بنانے والے کے ساتھ ، مل کر ، کی ورڈ کہاں کہاں ، مناسب ٹارگیٹ نہیں ہوے ، اس پر بھی کام کررہے ہیں ، اور یہ ان کی ذمے داری بن چکا ہے کہ ، وہ ، ویب سائٹ پر ، مناسب اور ضروری عناصر جو کہ سرچ انجن میں بہت زیادہ اہم کردار ادا کرتے ہیں ، وہ ویب سائٹ پر ایسی جگہ موجود ہوں جو آسانی سے قابل رسائی ہو ، نظر آسکے ، گوگل اور لوگوں کو - مثلا رابطے کی معلومات Contanct info وغیرہ اور ایسا تمام مواد جو outdated یعنی فرسودہ ہوچکا ہو یا جو ، ویب سائٹ سے بہت زیادہ مطابقت / موافق نہ ہو یعنی Optimal نہ ہو ، اسے ہٹا دیا جائے ۔ 

ایس ای او کا ماہر ، مارکیٹنگ مینیجر کے ساتھ مل کر ، کی ورڈز کی حکمت عملی بناتا ہے ، کانٹینٹ /مواد کی پلاننگ میں شامل ہوتا ہے ،حتی کہ ، وہ ڈپلی کیٹ مواد ، ہٹانے یا اسے بہتر کر کے دوبارہ لکھنے کا کام بھِی کرسکتا ہے ، حتی کے مواد کی بہتری ، اور معیار کے لیے ، مناسب اقدامات کی تجاویز بھی دے سکتا ہے ۔۔ وہ ویب سائٹ کے مکمل مواد پر نظر رکھتے ہوئے ، کی ورڈز کے مناسب اور بہترین استعمال کو یقینی بناتا ہے ، اور یہ کہ ، تمام تصاویر جو ویب سائٹ پر استعمال ہورہی ہیں ، ان کے نام ، ان کے مناسب ٹیگز، کی ورڈ سے متعلق اور بہت سی تفاصیل ، تصاویر میں بھی ڈالنی ہوتی ہیں ان سب کا خیال رکھنا ، 

اس کے علاوہ ، سرچ انجن آپٹی مائیزیشن کے ماہر یا ایس ای او مینیجر کی ایک ذمے داری یہ بھی ہوتی ہے کہ ، وہ ویب سائٹ کے مختلف صفحات پر اس طرح بہتری لائے کہ ، 

پیج کنورژن Page conversions

 بہتر ہو سکے پیج کنورژن ، سادہ ترین الفاظ میں ، صارف سے، ویب سائٹ کے کسی پیج پر ، کوئی ایکشن ، عمل کروانے کا نام ہے ، خصوصا ایسا کام ، جو ویب سائٹ کے کسی مخصوص پیج ، پوری ویب ، یا کسی ایک پروڈکٹ سروس کو حاصل کرنے کے لیے ، ضروری ہو ، جیسے کہ ، سبسکرائب فارم فل کروانا ، کوئی مضمون ، سوشل میڈیا پر شئیر کروانے کے لیے کہنا ، اور اس پر عمل کے نیتجے میں ، ویب سائٹ پر کوئی سہولت ، مہیا کروانا نیوز لیٹر وغیرہ کے لیے ، ممبر سے فارم فل کروانا کسی مخصوص بٹن پر کلک کروانا

اگر ای کامرس والی ویب سائٹ ہے ، تو ،پھر ، کوئی پروڈکٹ خریدنے جیسا عمل کروانا یہ سب ، آپ کی ویب سائٹ پر 

Page conversions rate

 میں اضافہ کرتا ہے یعنی جتنے لوگ آپ کی ویب سائٹ پر آ کر مذکورہ کاموں میں سے کوئی ایک کام کریں گے ، وہ آپ کی ویب پیج کنورژن ریٹ میں اضافہ کرے گا یہ ویسے لینڈنگ پیج پر کروانا ہوتا ہے

 Landing page conversion 

میں 

Landing page کا مطلب وہ صحفہ ، جس پو ، یورز نے باہر سے آکر ، پہلا نظارہ کیا ہو یعنی اس نے آپ کی سائٹ سے باہر ، کسی اور جگہ آپ کی سائٹ کا لنک دیکھاوہ ہوم پیج کا بھی ہو سکتا ہے ، کسی اور صحفے کا بھی ، 

اسے Lead capture page

 بھی کہہ سکتے ہیں ، جہاں سے آب صارف کو باقاعدہ اپنی طرف لاتے ہیں مذکورہ کاموں میں سے کوئی کام کروا کر یہ کنورژن ریٹ جتنا اچھا ہوگا ، اتنا آپ کو پتا چلے گا کہ آپ کی ویب سائٹ کا ڈیزائن اور مواد کتنا بہتر ہے ، کہ لوگ اس پر آکر وہ سب کررہے ہیں جو اوپر کہا گیا یعنی کام ٹھِیک جا رہا ہے وغیرہ وغیرہ پھر یہ گوگل رینکنگ میں بہت زیادہ اہم کردار ادا کرتا ہے جو ہمارا اصل مقصد ہے ظاہر ہے ، لوگ جا رہے ہیں ویب سائٹ استعمال کررہے ہیں ، مستقلا جا رہے ہیں ٹریفک بن رہا ہے تو گوگل بھِی لفٹ کروانا شروع کرے گا، سرچ انجن پروفیشنلز کی دنیا میں ایک مقولہ ہے کہ گوگل کہتا ہے "ویب سائٹ کے مواد وغیرہ کو ہمارے یعنی سرچ انجن کے لحاظ سے نہیں ، بلکہ لوگوں کے لحاظ سے بہتر بناو، سرچ انجن خود آجائے گا "اس کے ساتھ ساتھ ، ایس ایی او کے دوران ، ایک عمل بہت فائدے مند ثابت ہوتا ہے 

internal link building

 یعنی ویب سائٹ کے موجودہ پیج ، مواد ، ،پوسٹس / تحاریر کو ، انتہائی متعلقہ اور سمجھدار طریقے سے ، ایک دوسرے سے لنک کرنا ، تاکہ یوزر/ صارف ایک کے بعد ایک صفحے /پوسٹ پر گھومتا پھرتا رہے ، یہ بڑا دلچسپ لیکن ذہنی مشق والا کام ہے ، اس میں کانٹینٹ اور ایس ای او دونوں کی مہارت درکار ہے پھر ، آپ ویب سائٹ ، آپ اپنی سائٹ پر

 ٹاپک کلسٹر

 Topic Cluster

 بھی تخلیق کرتے ہیں

 ٹاپک کلسٹر کیا ہوتا ہے ؟ موضوعاتی گچھا ،

 ایک جیسے موضوعات پر ، مختلف تحاریر / مواد/ تصاویر ، جو ایک ہی زمرے میں ڈالے جائیں ، آسان ترین زبان میں ، اسے ، ٹاپک کیٹگری / زمرہ جات/ سیکشن ، کہا جاتا ہے بہت سے بلاگز پر آپ نے ، کیٹگریز دیکھی ہوں گی مثلا اگر خبروں کی ویب سائٹ ہے تو تازہ ترین ، دنیا ، کھیل ، دلچسپ و عجیب وغیرہ بہت سے متعلقہ / ملتے جلتے مضامین کو ، ایک کیٹگری میں رکھنے کے عمل کے ٹاپک کلسٹر بنانا کہتے ہیں ، اس طرح مواد کے نظم و نسق کو برقرار رکھنا ، سرچ انجن آپٹی مائزیشن کے لیے مفید ہوتاہے سرچ انجن کا سادی ترین اصول یاد رکھیں اپنی ویب سائٹ پر ، ڈیٹا/مواد اس طرح ترتیب دیں ، کو لوگ اسے انتہائی آسانی کے ساتھ پڑھ / دیکھ سکیں مکمل نظم و نسق، مناسب کیٹگری ، کی ورڈز relevancy

 فارمیٹ ،

 ہجے /اسپیلنگ

 پیڈنگز لگا لگا کر ،

 bullet points

 میں

 جہاں اہم بات ہو ، اسے بولڈ کردینا وغیرہ وغِرہ مختصر جملے ، کھلے ڈلے پیرا گراف اور بہت سی اییسی چیزیں ، کہ اگر قاری پڑھنے آیا ہے ، تو اسے رسائی آسان ہو ، اور بڑھائی اس سے بھی زیادہ آسان ہو اور سب سے اہم بات، مواد دلچسپ ہونا چاہئے تاکہ قاری ایک کے بعد ایک چیز دیکھتا رہے ، اور مصروف رہے ، اور آپ کی ویب سائٹ ، کی کریڈیبلٹی بڑھتی رہے اب ان تمام سروسز، کو مہیا کرنے والے اور ان تمام سروسز کی تفصیلات آپ نے سمجھ لیں ، اس لیے آب کے لیے ، اب  سرچ انجن آپٹی مائیزیشن کی کوسٹ/معاوضہ نکالنا آسان ہے فارمولا وہی ہے جو مختلف دوسرے مراحل کے درمیان ، گذشتہ قسطوں میں سمجھایا جا چکا ہے کاسٹ + مارک اپ = معاوضہ جو آپ خرچ کررہے ہیں ، اور جو آپ اس سے حاص ل کریں گے ، یہ دونوں چیزیں ملا کر ، آپ کا مکمل معاوضہ ترتیب پاتا ہے ہاں ، اوسطا ، سرچ انجن سروسز کے ریٹ ، فی گھنٹہ کے حساب سے ، ڈھائی تین ہزار فی گھنٹہ ہوتے ہیں یعنی فری لانسر ، کم از کم اتنے چارج کرتا ہے اب یہ آپ کی اس سے ڈِیلنگ ہے کہ ، وہ اپنے تمام گھنٹوں کی مکمل قیمت بتا دے کہ کتنے گھنٹے لگا کر وہ کام کرے گا روز تین گھنٹے کرے گا ، تو مہینے کے کتنے گھنٹے ہوں گے اور پھر ان کو دن میں بدل دیں اور تیس دن میں سات سو بیس گھنٹے ہیں اس کے حساب سے دیکھ لیں یہ آپ کی مرضی ہے اور جو ماہر ہوگا

 وہ سات آٹھ ہزار فی گھنٹہ بھی لے سکتا ہے بڑی کمپنیاں ، تو بہت زیادہ چارج کرلیتی ہیں ، یعنی اگر پاکستان میں کام کرنا ہے تو بیس سے پچیس ہزار روپے مہینہ کم از کم اور اسی ہزار سے لاکھ روپے مہینہ زیادہ سے زیادہ پھر اس میں تجربہ اور ساتھ دی جانے والی سروسز بھی میٹر کررہی ہوتی ہیں ہمارے ہاں ، تیس ہزار سے بھی شروع ہوتا ہے اور پھر مختلف پیکجز ہیں تیس

 چالیس

 ساٹھ

 لاکھ

 ڈیڑھ لاکھ

 روپے مہینہ

 اس میں فرق ، سروسز کا آجاتا ہے جو کہ اوپر بیان کردیا گیا اس میں کوئی سافٹ وئیر کاسٹ شامل نہیں ، یعنی اگر اس کام کے دوران آپ کوئی ایسا سافٹ وئیر یا آن لائن سروس خریدنی پڑے ، اور بہت کام یا اوسط چارج کررہے ہو ، کلائنٹ سے تو ظاہر ہے اس میں پھر ، اس سروس یا سافٹ وئیر لائنس کے پیسے الگ سے ہوں گے ہاں اگر پیکج بڑا ہے ، تو پھر اس میں آپ شامل کرلیں سافٹ وئیر وغیرہ کی رقم وہ اتنا مسئلہ نہیں

 ہاں ، یہ یاد رکھیں ، نئیے سیکھنے والے ، فی گھنٹہ کے حساب سے چارج کریں ، کچھ عرصہ ، خصوصا جب آپ ، ابھی کام بھی سیکھ رہے ہیں ، اور معاوضے طے کرنے کا تجربہ بھی نہیں اس صورت میں ، اپنی محنت کا معاوضہ فی گھنٹہ لیں اس معاملے میں ، کام کی ، جو صورتحال ہے یعنی نتیجہ ، یہ بڑا عجیب ہوتا ہے ، کچھ کسیز میں ، نتیجہ ہفتے کے اندر اندر ملنا شروع ہوجاتا ہے ، اور کچھ میں کافی دیر بعد، تو اس صورت میں ، آپ کے شروع میں لیے گئے فکس ریٹ ، آپ کو گھاٹے کا سودا دے سکتے ہیں ، یا پھر کلائنٹ کی جیب پر بھاری پڑ سکتے ہیں ، اسلیے ، فی گھنٹہ والا حساب کریں شروع میں اس کے ساتھ ہی

 مضامین کے اس سلسلے کا اختتام ہوتا ہے جس کی چودہ اقساط میں ہم نے یہ سمجھا کہ ، ڈیجیٹل مارکٹنگ سروسز کے مراحل کیا کیا ہیں

 یعنی

 سوشل میڈیا مارکیٹنگ

 ویب سائٹ سروسز

 ای میل مارکیٹنگ

 پی پی سی ، Pay Per click services اور

 سرچ انجن آپٹی مائیزشن - SEO Services/Management سے متعلق ، بنیادی تفاصیل ، ان میں آںے والی رکاوٹیں ، معاوضے ، اور کس کام کے کتنے پیسے ، کیوں ہوتے ہیں اور کون کون سے افراد ، / ماہر درکار ہوتے ہیں ، آخری بات یہ کہ ،یہ مرحال ، ایک کے بعد ایک نہیں ، بلکہ ساتھ ساتھ چلتے ہیں متوازی ہیں ، نہ ، کہ پیلے یہ کریں پھر وہ کریں ، یہ اپنا وقت بجٹ اور مہارت دیکھتے ہوئے ایک ساتھ چلانے والا معاملہ ہے ، اور یہی بہتر ہوتاورنہ پھربجٹ وقت اور اپنی مہارت کو دیکھتے ہوئے ، جو بھی ترجیح ہو اسی حساب سے کرلیں کچھ لوگ، ویب سوشل میڈیا ای میل مارکٹنگ جانتے ہیں لیکن سرچ انجن اور پی پی سی نہیں تو وہ کم از کم شروع کی تین تو کریں باقی دو سیکھیں

 کیوں کہ ، آج انٹرنیٹ اور آن لائن کمائی کے لیے ڈیجیٹل مارکٹنگ کے یہ مراحل ، اہم ہیں اوران کا اسکوپ وقتی نہیں ہے ۔۔ ختم شد

تبصرے