ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے اہم ترین مراحل - معاوضوں کا تعین کیسے کریں ؟ - بارہویں قسط - PPC - Pay per Click Services

ڈیجیٹل مارکیٹنگ سروس - معاوضوں کا تعین - PPC Pricing Packages - Pay per click cost 2010

  ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا چوتھا اہم مرحلہ/ حصہ، یعنی پے پر کلک۔

اگر آپ کے ڈیجیٹل مارکیٹنگ پراجیکٹ میں، پی پی سی ،یعنی Pay per click سروس شامل ہےتو لانحالہ آپ کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ ، آپ اس کا معاوضہ کیسے طے کریں گے ؟

آپ اس معاوضے کا تخمینہ آسانی سے اس طرح بھی لگا سکتے ہیں کہ پہلے آپ ان آن لائن سروسز جو بھی آپ نے استعمال کرنی ہے، اپنے پراجیکٹ میں، خواہ وہ فیس بک مارکٹنگ ہو، یو ٹیوب پر اشتہار چلانا ہو یا کوئ، اور پی پی سی سروس، ، کے ریٹ معلوم کرلیں، پھر اس کے حساب، آپ اپنے کلائنٹ کو معاوضہ بتائیں، یہ تو ہوا ایک بنیادی نکتہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ہر مرحلے خواہ، وہ سوشل میڈیا مارکیٹنگ ہو، ویب سروسز ہو، ای میل مارکیٹنگ سروس ہو، پی پی سی ہو یا پھر ایس ای او یعی سرچ انجن آپٹی مائزیشن ، یعنی گوگل / سرچ انجن رینکنگ، بہر صورت، ہر طرح کی مارکیٹنگ سروس کے معاوضے کا فارمولا کم و بیش ایک جیسا ہی ہے۔ بنیادی طور پر آپ یہی دیکھتے ہیں، کہ آپ کی جیب سے کیا جارہا ہے اور آپ کی جیب میں آکیا رہا یے۔

پی پی سی یعنی پے پر کلک کی بات کی جائے تو اس سروس کے مختلف پرائس ماڈل مارکیٹ میں موجود ییں،یعنی معاوضوں کے تعین کا طریقہ کار موجود ہے۔ ان کو مختصرا دیکھیں گے ان کے فائدے نقصان سمجھیں گے ان کی جزئیات کو اسںطرح سمجھیں گے کہ، کچھ اگر آپ پہلی بار یہ سب سمجھنے جا رہے ہیں تو، کہیں کسی طرح کا ابہام نہ رہ جائے۔

لیکن اس سے پہلے یہ جان لینا ضروری ہے کہ، پی پی سی سروسز میں کیا کیا شامل ہے، اور یہ آپ کے ڈیجیٹل مارکیٹنگ سروس پراجیکٹ کےلیے کیوں اہم ہے؟ کیوں کہ اکثر سوشل میڈیا مارکیٹنگ کرنے والے، اس سروس کو نظر انداز کردیتے ہیں یا اتنی اہمیت نہیں دیتے، کیوں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ پی پی سی سروس کو شامل کیے بغیر بھی کام چلا سکتے ہیں۔ اکثر کیسز میں ایسا نہیں ہوتا۔ جس کے پیچھے بہت سی وجوہات ہوتی ہیں۔ 

اگر آپ ، ایک مارکیٹنگ ایججنسی کے مالک ہیں اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ کے کاروباری پہلو سیکھنے کی نیت رکھتے ہیں تو ، یاد رکھیں ، یہ ہنر آپ کو ضرور آنا چاہئے ، ضروری نہیں کہ ، آپ کو ہر وقت اس کی ضرورت بھی پڑے ، لیکن ، کم از کم معلومات ضرور ہونی چاہئیں ، کیوں کہ اس کام میں کلائنٹ کی ڈیمانڈ یا اس کی مرضی کو آپ "ہاں" کیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے -- یا ہاں نہیں کہہ سکتے تو اس سے وقت لیں ، لیکن ، یہ نہ کہیں کہ آپ کو "فلاں چیز نہیں آتی" 

پی پی سی سروس معاوضے -PPC Management Pricing Model 2021  اسکے فوائد و نقصانات 

درج ذیل طریقے ہیں ، جس کو اپناتے ہوئے ، لوگ پی پی سی یعنی پے پر کلک ، سروس کے معاوضوں کا تعین کرتے ہیں ۔اور آپ کو ، ان تمام معاوضوں کے طریقہ کار سے آگاہی ہونی چاہئے ۔

تاکہ اپنی سہولت کا ، پراجیکٹ کے لحاظ سے کوئِ چن سکیں ، جب ، پی پی سی مینیجمنٹ کی باری آئے ۔اور ظاہر سی بات ہے ، مختلف پی پی سی پرائس / معاوضے کا ماڈل ، اپنے اپنے فوائد اور نقصانات لیے ہوئے ہے ۔ آپ کو یہ طے کرنا ہوتا ہے کہ آپ کے لیے مناسب ترین کون سا ہے کچھ کمپنیاں ، / فری لانسر، ایک پی ڈی ایف کی صورت/ چارٹ کی صورت میں ، پی پی سی پیکجز مہیا کرتے ہیں ، جس میں لکھا ہوا ہوتا ہے کہ ، فلاں پیکج لے کر فلاں فلاں سہولیات ملیں گی ، اور پھر ان سہولیات کی تفاصیل درج ہوتی ہیں ۔اور یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ، ہر طرح کے ماڈل کی کلائنٹ کے لحاظ سے ، مختلف خصوصیات ہوتی ہیں ، جو صرف مخصوص کلائنٹ یا کاروبار پر ہی لاگو ہوتی ہیں 

ان پیجیکز کی تفاصیل اس مضمون کا موضوع نہیں ، لیکن عمومی طور پر ، اس میں یہ معلومات ہوتی ہں مثلا اگر آپ ، بنیادی / سٹارٹر پیکج لیں گے تو

تقریبا بیس ہزار سے پچیس ہزار روپے ماہانہ میں آپ کو درج ذیل چیزیں ملیں گی ایک نیٹ ورک پر مارکیٹنگ یعنی کسی ایک جگہ پے پر کلک کی سروس فراہم کی جائیں گی ایڈ نیٹ ورک ، یعنی وہی ، فیس بک ، یوٹیوب ، انسٹا ، وغیرہ وغیرہ مارکیٹنگ کے دوران ، پچاس سے ساٹھ کی ورڈز کو ٹارگٹ کیا جائے ، جس کی بنیاد پر ، مارکیٹنگ مواد بنایا جائےگا ٹیکسٹ والے اشتہار ایک سے تین کے بیچ میں ہوں گے بینر ایک سے دو کے بیچ لوکیشن کی بیناد پر ، صارفین کو ٹارگٹ کرنے کی سہولت/سیٹنگ کی جائے گی حریف کا تجزیہ کاپی رائٹنگ یعنی اشہتار کے لیے کتنی ہوں گی گوگل کے اعداد شمار کا جائزہ اور بھی کافی کچھ اس پیکج میں شامل ہوگا

اسی طرح اگر اس سے اوپر والا پیکج ہو تو پچاس ہزار سے ستر ہزار روپے ماہانہ کے اندر اور بھی بہت سی سروسز ہیں جو مذکورہ پیکجچ میں موجود نہیں ، اور جو موجود ہین ان میں اضافہ ہوجاِئے گا ، جیسے ، بینر اگر اوپر تین ہیں تو ا س میں پانچ ہوجائین گے کی ورڈ اگر ساٹھ ہیں پچھلے پیکیج میں تو، اس میں سو ہوجائیں گے خیر ، پیکجز اسی طرح ہوتے ہیں پاکستانی مارکیٹ کے لحاظ سے 

اب اس میں بھی بہت سے ، فری لانسر وغیرہ ، وہی فی گھنٹے والا حساب رکھتے ہیں یا ، ہفتہ وار/ماہانہ وار بنیادوں پر بل بناتے ہیں ، لیکن ، اس میں ہوتا گھنٹوں کا حساب ہے ۔ یہ ٹھیک ہے ، لیکن ، اس میں کام نارمل سے ذرا کم رفتار پہ ہوتا ہے ، ضروری نہیں ہر کوئی ایسے کرے لیکن ، ظاہر ہے ، گھنٹے پورے اور پیسے پورے کرنے کے لی ، مینیج کیا جاتا ہے 

اس کا بہترین علاج اور حل یہ ہے کہ ، ماہانہ بنیادوں پر یا آغاز ایک ، فلیٹ/فکس ریٹ کرلیا جائے ، جس میں اس پوری مہم کا بنیادی سیٹ اپ ، اور کی مینیجمنٹ ، مانیٹرنگ اور رپورٹنگ ماہانہ وار فراہم کی جائے ، یہ والا ماڈل بہتر کام کرتا ہے ، لیکن یہ چھوٹے اور کم بجٹ والے کلائنٹ کے لیے مہنگا پڑتا ہے ، اور اگر کلائنٹ اچھا پیسے دینے والا ہو ، تو آپ بہت زیادہ فلیٹ ریٹ/فکس ریٹ نہیں دے سکتے کیوں کہ بنیادی سیٹ اپ پہ زیادہ سے زیادہ بھی آپ کتنا چارج کرلیںگے فکس ریٹ پر ؟ تو یہاں پھر آپ کو گھاٹا پڑ جاتا ہے ۔ 

ایک طریقہ جو فری لانسر اپناتے ہیں وہ ، اشتہاری مہم پر خرچ ہونے والی رقم میں سے کچھ فیصد لے لیتے ہیں یہ طریقہ بہتر ہے لیکن ، جب بجٹ کم ہو تو پھر ، سروس دینے والا گھاٹے میں ہرتا ہے ، یہ ضروری ہے کہ ، آپ اپنا معاوضے کا ماڈل ، اپنی ضروریات کے لیے ایسے طے کریں کے کہ وہ مفید بھی ہو ، اور قابل عمل بھی ۔آپ اور آپ کے کلائنٹ دونوں کے لیے جیسا کہ پہلے بتایا گیا کہ ، معاوضوں کا خاکہ ، کلائنٹ کے سامنے / ویب سائٹ پر ،چارٹ یا پی ڈی ایف کی صورت میں رکھ دیا جائے ، تو یہ مفید ثابت ہوتا ہے کہ وہ خود دیکھ لے کہ اسے کیا سوٹ کرتا ہے 

 اپنی سوشل میڈیا مارکیٹںگ ایجنسی - SMMA کے لیے ، پی پی سی یعنی پے پر کلک سروز کا معاوضہ کیسے طے کریں ؟ 

ویسے تو یہ ، کام کرنے سے ہی سمجھ میں آتا ہے ، تجربے کے ساتھ ساتھ ۔۔ اس میں بہترین سمجھوتا یہ ہے اور، ماہرین تجویز بھی یہی کرتے ہیں کہ ، شروع میں ہی ،کلائنٹ کے بجٹ کے مطابق، اس سے کا بجٹ پوچھیں ، اور یہ بتا دیں کہ آپ اتنے پیسے لگائیں گے تو آپ سے اتنا چارج کیا جائے گا جب کلائنٹ کے اخراجات/بجٹ کا خرچہ اس لمٹ یعنی جو شروع میں طے کی تھی اس تک پہنچے ۔

تو آپ اپنی طے شدہ رقم/فلیٹ / فکس ریٹ چارج کرنا شروع کردیں ۔ مثلا ، ا آغاز میں کلائنٹ یہ طے کرتا ہے کہ ، وہ کہ وہ ، پی پی سی مارکیٹنگ پر ایک ہزار ڈالر تک بجٹ لگائے گا تو آپ اس سے فلیٹ/فکس ریٹ آغاز میں طے کریں کہ اس لمٹ تک ، وہ آپ کو ، ایک سو اسی سے تین سو ڈالر تک دے گا 

اور جیسے ہی ، اس کا بجٹ ، ایک ہزار ڈالر سے اوپر گیا آپ فلیٹ / فکس ریٹ کے بجائے 

بات پرسینٹیج یعنی فیصد پر چلی جائے گی نارملی ، ساڑھے بارہ سے تیس فیصد تک ، جاتا ہے یہ حساب کتاب یعنی ایک ہزار ڈالر سے اوپر ہوا ، لمٹ کراس ہوئی بجٹ کی ، تو اب آپ اشہتارات کی مد میں لگنے والے پیسے کا ساڑھے بارہ سے تیس فیصد تک چارج کریں گے 

یہ پھر محنصر ہے آپ کی مہارت، تجربے ، کوالٹی اور وہ بجٹ سے کتنا اوپر جاتا ہے اس پر ۔ 

یا پاکستانی کلائنٹ کی بات کریں تو فرض کریں اس نے اپنی بجٹ لمٹ ،ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ روپے بتائی ، پی پی سی مارکیٹںگ کے لیے کہ وہ اشہتاروں کی مد میں اتنا خرچہ کرے گا اس لمٹ تک تو آپ اسے فلیٹ /فکس ریٹ چارج کریں گے جو ، اٹھائیس /تیس ہزار سے لے کر پچپن ساٹھ ہزار تک جا سکتا ہے اب فرض کریں اس کی لمٹ ، ڈیڑھ لاکھ سے اوپر چلی گئی ، اس کا بجٹ دو لاکھ ہوگیا تو اب فلیٹ ریٹ/فکس ریٹ کے بجائے آپ مذکورہ طریقہ کے مطابق، فیصد پر آجائیں گے 

اس میں یہ بھی خیال رکھنا ہوتا ہے ک جیسے جیسے ، اشہتار پر لگنے والا کل بجٹ اوپر جا رہا ہوتا ہے ، ویسے ویسے ، آپ کا اپنا پرسنٹ نیچے آنا چاہئے ، ایک لاکھ بیس ہزار پر بیس فیصد ہوا تو دو لاکھ کر ، ہو سکتا ہے پندرہ فیصد ڈھائی لاکھ کر ، بارہ فیصد یہ کوئی فارمولا نہیں ، یہ نمبر فرضی ہیں ، لیکن طریقہ یہی ہے جو اوپر بیان کیا اور ظاہر سی بات ہے ، اشہتارات کی مد میں بڑھنے والے ، کلائنٹ کے اپنے اخراجات ، ضروری نہیں ، آپ کاکام بھی بڑھائیں ، اس لیے ، بہت زیادہ منافع بھی مناسب نہیں 

اورپھر اگر آپ کو ، رقم/معاوضے کا ایک مخصوص ہندسہ معلوم کرنا ہے ، تو پھر وہی سادہ سا فارمولا جو ان مضامین میں بارہا بیان کیا جاچکا جو ڈیجیٹل مارکیٹںگ سروس کے ہر مرحلے میں بتایا گیا ، کہ آپ کی قیمت پلس مارک اپ = معاوضہ پی پی سی سے متعلق ، اس فارمولے کو بھرنے کے لیے ، مزید تفاصیل تیرہویں قسط میں اس کے بعد، ہم بڑھیں گے درج ذیل موضوع ڈیجیٹل مارکٹنگ سروسز کے اہم ترین مراحل میں سرچ انجن آپٹی مائزیشن یعنی گوگل/سرچ انجن ، رینکنگ سروس کا معاوضہ کیسے طے کیا جاتا

جس میں ، ایس ای او ، کی بنیادی معلومات ، یعنی

 یہ سرچ انجن رینکنگ  ہوتی کیا ہے

 اس کی قسمیں کیا ہے 

مقامی ایس ای او

 آن پیج ایس ای او

آف پیج ایس ای او اور

 ایس ای او مینیجمنٹ میں کیا کیا شامل ہوتا ہے

 اور اس کے معاوضوں کا تعین کن کن عوامل کو دیکھتے ہوئے کیا جاتا ہے جیسے موضوعات پر نظر ڈالیں گے 

تبصرے