ڈیجیٹل مارکٹنگ کیا ہے - مراحل، معاوضے اور احتیاط - دسویں قسط - ای میل مارکیٹنگ سروس

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی تعلیم - ای میل مارکیٹنگ سروس کورس

ڈیجیٹل مارکٹنگ سروسز کے تیسرے اہم مرحلے ، ای میل مارکٹنگ سروسز میں کیا کیا شامل ہوتا ہے ؟

اس سروس کے معاوضے کا تخمینہ لگانے کے لیے ، آپ کو ، اس مرحلے کے تمام اہم اجزاء سے واقفیت ہونا ضروری ہے ، تاکہ ، مناسب قیمت/معاوضہ طے کیا جاسکے 

خواہ آپ کلائنٹ ہوں ، یا سروس دینے والے 

پہلے یہ سمجھ لیں ، کہ ای میل سروس ، محض ، لکھنے اور ای میل کرنے کو نہیں کہیں گے 

اکثر ، اس عمل کی ، باریکیاں اور مہین سی چیزیں ، نظروں سے چوک جاتی ہیں ، اگر آپ نے اس سے پہلے ای میل مارکیٹنگ نہ کی ہو ، حتی کہ ، آن لائن سروسز، یا سافٹ وئیرز جو اس عمل میں استعمال ہوتے ہیں 

جیسے کہ ایک بہت مشہور ہے 

MailChimp

جس کو استعمال کرتے ہوئے ای میل مارکٹںگ کی جاتی ہے ، اس کو سمجھنے کے لیے بھی الگ سے مہارت کی ضرورت ہے ، گویا اس عمل میں اتنی باریکیاں ہیں ، یہاں پیچیدگی یا دشواری نہیں باریکی کی بات ہو رہی ہے کہ ، نظر انداز نہ کی جاسکے کوئی بھی چیز ، جب ای میل مارکٹنگ کرنی ہو تو۔

آٹومیشن ، یعنی خودکار طریقہ کار جس کی تفصیل آگے آئے گی ، وہ اس سروس یعنی ای میل مارکیٹنگ کے لیے بہترین ہوتا ہے یہ کوئی تکنیک نہیں ، بلکہ ، ایک مائینڈ سیٹ ہے کہ جو کسی بھی اشہتاری اور اگر بات کی جائے ای میل مارکیٹنگ کی مہم شروع کرنے کے دوران مدنظر رکھنا چاہئے کہ چیزیں جتنا خودکار انداز میں ہوں اتنا اچھا ہے ، وقت کے ضیاع سے بچاتا ہے ، ذہنی مشقت سے بچاتا ہے وغیرہ وغیرہ ، آپ کو ، 

آٹو میشن / خود کار عمل کا

"کیا" اور "کیسے ، معلوم ہونا بہت ضروری ہے 

اب یہ یاد رکھیں کہ اس عمل کا

"کیا" یعنی یہ کیا ہوتا ہے 

اس کی تفصیل آپ کو آپ کا ، ای میل مارکیٹنگ سٹریجسٹ یا منصوبہ ساز ہی دے گا ، جس کا ذکر گذشتہ مضامین میں کیا جا چکا

آسان اور مختصر ترین زبان میں یہ سمجھ لیں کہ 

"ای میل مارکٹینگ میں آٹو میشن / خود کار عمل در اصل ، ایک مخصوص وقت پہ ، تاریخ، تہوار، یا کسی خاص دن کو سامنے رکھتے ہوئے ، مارکیٹںگ ، مبارک باد، سیلز ، شادی ، سالگرہ وغیرہ کے لحاظ سے یعنی جو بھی ، آپ کی لسٹ ہو اس کے لحاظ سے پراڈکٹ کے لحاظ سے ، ای میل خود چلی جائے ، اس میں اس کی بناوٹ ، تھیم ، کلر ، بھی کسٹمر کی لسٹ ، وقوعے ایج گروپ کے لحاظ سے بنائی جاسکتی ہے"

یہ سب ای میل مارکیٹنگ کی منصوبہ بندی کرنے والا طے کرتا ہے تاکہ پھر یہ سب خود بہ خود یعنی سافٹ وئیر کے ذریعے ہونے لگے 

اب آپ کو 

آٹو میشن کا "کیا" پتا چل گیا اس کو ایک بار دیکھنے کے بعد آپ ایک چیز بناتے ہیں جسے 

خودکار نقشہ یا آٹو میشن میپ  یا خاکہ  کہا جاتا ہے 

اس میں درج ذیل اقدامات ہوتے ہیں 

ای میل کے مواد میں موجود ، ویب سائٹ یا لنکس کی چھان بین ، اہداف سے متعلق لنک کہ کون سے لنک ، کس طرح رکھنے ہیں اور کس کے کھولنے سے کیا کھلے وغیرہ وغیرہ 

پھر ، ایک چیز ہوتی ہے  لنک ٹریکنگ ، یہ بھی سافٹ وئیر کے ذریعے سیٹ اپ ہوجاتا ہے ، لنک ٹریکنگ جب بھی ، کسٹمر لنک پر کلک کرتا ہے اس کا ریکارڈ ، سافٹ وئیر آپ کو بھیج دیتا ہے اس طرح آپ مانیٹرنگ کرسکتے ہیں ، کہ آپ کی ای میل مارکٹنگ ، مفید ثابت ہورہی ہے یا ضایع ہوری ہے

اس طرح کی دو تین اور ٹیکنیکل چیزیں ہیں ، مثلا

ٹِیگ اور پھر فہرستوں کو بانٹنے کے لیے فلٹر لگانا کہ ، ضابطے بنانا کہ ، کون سی ای میل کس فہرست کو جائے مثلا ، ریٹائر مرد افراد کے لیے پراڈکٹ یا پروموشن نوجوان کو نہیں جائے گی اسی طرح اصنافی تفریق کو ذہن میں رکھتے ہوئے جو پراڈکٹس ہوں وغیرہ وغیرہ کوئی ریڈر/قاری ہے ، اس کو پی ڈی ایف بھیجنی ہے توویڈیو واچر/ویڈیو دیکھنے  والوں کی لسٹ کو نہیں جائے وہ اس طرح اور بھی سوچتے جائیں اس طرح جب ، اس پورے عمل سے گزر کر ، خودکار عمل یعنی آٹومیشن مکمل ہوجاتی ہے تو پھر شروع ہوتا ہے  

ای میل مینیجر کا کام 

یہ شخص، اس پوری مہم پر نظر رکھتا ہے ، کون سی ای میل کہاں پہنچ رہی ہے ، فیڈ بیک کیا ہے ، ٹریکنگ کا رزلٹ کیا ہے جب ضرورت ہو ، تو ای میل ، مینجر ، ای میل کے منصوبہ ساز یا سٹریٹجسٹ کے ساتھ مل کر ، آٹو میشن کے مذکورہ مراحل کو بہتر بھی بنا سکتا ہے ، اگر کوئی مخصوص ای میل ، کسی مخصوص فہرست پر ٹھیک پرفارم نہیں کررہی ، یا نیتجہ خیز ثابت نہیں ہورہی ، وغیرہ وغیرہ  اس کے بعد باری آتی ہے اس عمل کی جسے ، ای میل مارکیٹنگ کی زبان میں ، 

segmentation management 

کہتے ہیں ، یہ ایک تفصیلی موضوع ہے ، بس سادہ اور آسان زبان میں صارفین کی فہرستوں کو ، مزید چھوٹے حصوں / سیگمینٹ میں تقسیم کیا جاتا ہے ، تاکہ ان تک ان سے متعلق ، مزید مخصوص پراڈکٹ سروس پہنچائی جا سکے ، کسی ایک مخصوص پیمانے پر ، گویا ، یہ عمل ، عمومی فہرستوں کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں ، مخصوص کرنے کام آتا ہے 

کیسے ؟صارف کے رجحان اس کے ڈیمو گرافکس، اور مختلف دوسرے کوائف کو سامنے رکھتے ہوِئے ای میل میں ، ٹیگز کا استعمال کیا جاتا ہے کہ ، جس کی جو چیز ہے اسی تک پہنچے ، غیر متعلق مواد نہ پہنچے یہ آپ کے صارف کو ٹارگٹ کرنے میں بہت ، زیادہ موثر ثابت ہوتا ہے ، اسی لیے ، اسے ، ای میل مارکیٹنگ کے عمل کا اہم ترین حصہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگاای میل مارکیٹنگ مینجر، براڈ کاسٹ ای میل بھی بنا سکتا ہے ، جو کہ ڈائجسٹ سٹائل میں ہوتی ہیں  جیسے کہ بہت سی متعلقہ پراڈکٹ اور سروسز ایک ساتھ ہی جمع کرلیں بہت سی ای میل مہمات کے مخصوص حصوں کو ایک ای امیل میں ڈال دیا ، تاکہ ہائِ لائٹس جھلکیوں کی شکل میں آپ کی حالیہ مہم کا ایک سرسری جائزہ ، کہ آپ آج کل کیا پروموٹ کررہے ہیں ، آپ کے صارفین تک پہنچے ، یہ ای میل ، لگتی تو بہت فرسودہ ، اور عام سی ہیں ، لیکن ، یہ ہوتی بہت اہم ہیں ، ہر ایسی مہم میں جس میں ،مواد کی مارکیٹنگ اہم ہو یعنی کانٹینٹ مارکیٹنگ ای میل مارکیٹنگ مینجر ، اس طرح کی ای میلز کے لیے ، ایک ، مخصوص ڈیزائن / تھیم/ لے آوٹ/ ٹیمپلیٹ بنائے گا ، اور کاپی رائٹر یعنی لکھاری کو دے گا ، جو اس کو ، ہر ہفتے کے لحاظ سے بھرے گا یعنی اگر ہفتہ وار مہم ہے تواسی سے مرحلے سے متعلق  ای میل مارکیٹنگ کا اہم ترین مرحلہ ہے 

کاپی رائٹنگ 

یہ کاپی رائٹ حقوق محفوظ کرنے والا نہیں بلکہ 

copywriting  یعنی تصنیف کرنے والا ہے اس پر تفصیل سے بات ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے متعلق ان مراحل کی گیارہویں قسط میں تفصیل سے کریں کہ ای میل مارکیٹنگ سروس میں کاپی لکھنے کی کیا اہمیت ہے پھر یہ سمجھیں گے کہ ، مذکورہ سروسز کو دیکھتے ہوئے ، ای میل مارکیٹنگ کی سروس کے معاوضے کیسے طے ہوتے ہیں 


تبصرے