ڈیجیٹل مارکیٹنگ پراجیکٹ کے معاوضوں کا تعین - تیرہویں قسط - سرچ انجن آپٹی مائیزیشن - PPC and SEO Cost in 2021

 سرچ انجن آپٹی مائیزیشن کیا ہوتی ہے ، SEO Pricing plan 2021 - Digital Marketing Pricing Plan - پی پی سی سروس کے معاوضے -  تیرہویں قسط

 پی پی سی سروس کا معاوضہ یعنی 

Pay per click pricing plan 

کا جو فارمولا گذشتہ قسط میں پڑھا یعنی 

 آپ کی قیمت پلس مارک اپ = معاوضہ 

 اس کا آغاز ، اس سوچ سے کریں ،کہ کلائنٹ بجٹ کیا ہے ، لوگ کتنا دینے کو تیار ہیں 

اور پھر اپنے اخراجات نکال کر آغاز کریں 

 یہ بھی دیکھنے کی چیز ہے کہ ، آُپ خود کرنا کام کروا رہے ہیں ، اور آوٹ سروس ، یعنی دوسروں سے کتنا کام کروارہے ہیں ۔ یعنی 

In-house or Outsource 

عمومی طور پر ، پی پی سی یعنی 

Pay per click pricing 

کے لیے ، بہتر تو یہ ہوتا ہے ، کہ ، آپ اس طرح کے کام ، کانٹریٹکر سے کرواتے ہیں ، پر یہ بھی ممکن ہے کہ ، آپ کو اپنی ہی ٹیم میں ، کوئی ایسا شخص مل جائے جو یہ سب کام کرسکے 

ورنہ ، بہت سی فری لانس ویب سائٹس ہیں ، جیسے 

fiverr or upwork 

یہاں بہت سے افراد مل جائیں گے جو یہ کام کرسکتے ہیں 

بس یہ ذہن میں رکھیں ،آغاز میں ایک قابل اور ہونہار شخص کے کام کے تجربے کے لحاظ سے فی گھنٹہ چارج 

تین سے آٹھ ہزار فی گھنٹہ ہوتے ہیں ، 

 اور اگر آپ آغاز میں ہی ، فلیٹ/فکس ریٹ طے کرنا چاہ رہے ہیں تو ، پھر ، آپ کو تھوڑا سا کام کرنا پڑے گا کہ ، کم از کم یہ حساب لگا لیں کہ ، پی پی سی ، یعنی 

PPC Pay per click services / Management Prices

میں کتنے گھنٹے لگیں گے ۔۔ 

ٹوٹل ٹائم میں درج ذیل اوقات شامل ہوتے ہیں 

 آغاز سے سیٹ اپ تک کے گھنٹے 

کتنے گھنٹے مانیٹرنگ میں خرچ ہوں گے ، یعنی پیسے دے کر اشہتار لگوایا ، اس اشتہار پر ، لوگوں کا کیا ریسپانس آیا ، اس کی مستقل مانیٹرنگ کے کل گھنٹے کتنے ہوں گے اندازا

پھر ، اس میں اگر کوئی بہتری/تبدیلی کی ہے ، حکمت عملی کے لحاظ سے ، اور اس کے بعد ، کی مانیٹرنگ 

پھر رپورٹ وغیرہ تیار کرنے 

 اچھا ابھی یہ طے کرنا باقی ہے کہ کیا آپ پے پر کلک سروسز کو کرنے کے لیے ساری ذمہ داری اپنے کاندھوں پر لے رہے ہیں یا 

پوری ٹیم ، رکھیں گے ، یعنی ایک مینیجرایک منصوبہ ساز ، ایک اشتہار لکھنے والا ، ایک ڈیزائنر ، ایک مارکیٹنگ کا ماہر ، وغیرہ وغیرہ 

اگر ایسا ہے تو ان کی فی گھنٹہ قیمت بھی ، اپنے معاوضے میں شامل کریں گے 

اور پھر آخر میں ، جیسا کہ ، پہلے بارہا کہا جا چکا کہ ، اپنا مارک اپ طے کریں گے ، گذشتہ قسط میں مارک اپ پر تفصیلی بات ہوچکی ، عمومی طور پر ، مارکیٹنگ ایجنسیاں ، دس سے پچیس فیصد کے بیچ ، مارک اپ شامل کرتی ہیں ، کل معاوضے میں ، یعنی اگر ، سو روپے کل معاوضہ ہے پورے پی پی سی پراجیکٹ کا ، تو اس میں سے ، دس سے پچیس فیصد یعنی دس سے پچیس روپے ، تک خالص مارک اپ / منافع ، شامل ہوتا ہے 

اور اب ظاہر ہے ، جتنا اچھا آپ کا کام ہوگا ، اسی لحاظ سے آپ مارک اپ بھی شامل کریں گے ، 

حتی کہ بہت مہنگی ایجنسیاں تو سو سے ڈیڑھ سو فیصد پرافٹ/مارک اپ وصول کرتی ہیں ، پر یہ تجربے ، اعتماد ، اور کام کی کوالٹی وغیرہ سے ہی ممکن ہے ، جو کہ وقت کے ساتھ ساتھ آتا ہے 

یہ تھا ، پی پی سی ، یعنی 

PPC - Costing 

کا بنیادی طریقہ ، یہ بس اسی فارمولے جیسا سادہ ہے جو بارہا بیان کیا چکا ، فرق معاوضے کے فارمولے نہیں ، بلکہ سروس کی جزئیات میں آتا ہے جو ہر ڈِیجیٹل مارکیٹنگ مرحلے میں تبدیل ہوتی رہتی ہیں 

کیوں کہ ، اصل چیز ہی ، یہ جاننا ہے کہ 

"پیسے وصول کس طور کیے جائیں ، کیسے طے کیے جائین ، کیا چیزیں ، مدنظر رکھی جائیں نہ کہ ، کتنا معاوضہ لیا جائے "

یہاں ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ سروس سے متعلق معاوضوں کے چوتھے مرحلے ، 

یعنی 

PPC Service Pricing 

کا اختتام ہوا ، 

 اب جانتے ہیں ، ڈیجیٹل مارکٹنگ سروس کے آخری اہم ترین مرحلے ، 

سرچ انجن آپٹی مائزیشن 

SEO 

کے معاوضے طے کرنے کا طریقہ 

لیکن اس سے پہلے، جن افراد کو ، علم نہیں ، ان کے لیے آسان اور بہت زیادہ ٹیکنیکل اصلاحات سے بچتے ہوئے 

SEO 

بارے چند بنیادی باتیں ، سمجھنا ضروری ہیں ۔

تو باقی ماندہ مضامین / اقساط میں موضوعات کی یہ ترتیب ہوگی 

Search Engine Optimization -SEO - سرچ انجن آپٹی مائیزیشن کا ہے ؟ -

ایس ای او اس کی اقسام ، یعنی 

  •  Local Seo - مقامی ایس ای او کیا ہے 
  • On-Page SEO - آپ کی ویب سائٹ/پیج پر وہ چیزیں جو ایس ای او میں مدد دیتی ہیں 
  • Off-Page SEO - آپ کی ویب سائٹ کے سے باہر ، یعنی دوسرے فورم/ویب سائٹ پر ، موجود ایس ای او ، جس کا فائدہ آپ کی ویب سائٹ کو ہو 

 یہ سمجھنے کے بعد ، ہم جانیں کہ ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے اس پانچویں اور آخری مرحلے کے معاوضے یعنی 

SEO Pricing packages

طے کرنے سے پہلے ، کیا کیا پتا ہونا چاہئے ، یعنی 

ایس ای او مینیجمنٹ میں کیا کیا شامل ہوتا ہے ، جس کو دیکھتے ہوئے ، معاوضے طے کیا جاتا ہے ۔

اور آخر میں جانیں گے کہ 

سرچ انجن آپٹی مائیزیشن کے معاوضے کیسے طے کیے جاتے ہیں 

 آئیے جانتے ہیں 

Search Engine Optimization -SEO - سرچ انجن آپٹی مائیزیشن کا ہے ؟ 

 آسان ترین زبان میں ، سرچ انجن آپٹی مائزیشن ، ایک آرٹ ہے ، ایک ٹیکنیک ہے ، جس کا مقصد، آپ کی ویب سائٹ /بلاگ کو ، گوگل ،یا دوسرے سرچ انجن کی نظروں میں نمودار کرنا ہوتا ہے - ویسے جب ایس ای او کی بات کی جائے تو ، گوگل رینکنگ ہی مطلب ہوتا ہے ، کہ گوگل کے سرچ رزلٹ میں ، آپ کی ویب سائٹ کیسے ظاہر ہو ، یہ ایک پوری الگ سائنس ہے جو ایک الگ سیریز کی متقاضی ہے ، یہاں صرف بنیادی تعریف مقصود تھی 

خیر گوگل کی نگاہوں میں ویب سائٹ کو لانا سرچ انجن آپٹی مائزیشن کہلاتا ہے ، عمومی طور پر ، ایس ای او سے لوگ یہی مطلب لیتے ہیں ، کافی حد تک صحیح بھی ہے کہ ، گوگل سرچ انجن مارکیٹ کا بہت بڑا شئیر ہولڈر ہے 

لیکن سرچ انجن آپٹی مائیزنش میں یعنی آپ کی ویب سائٹ، آپ کا مواد ، آپ کی پراڈکٹ کی رینکنگ مارکیٹنگ ، میں فیس بک ، یو ٹیوب ، بنگ جیسے دوسرے سرچ انجن کا بھی ہاتھ ہے ، اس لیے سرچ انجن آپٹی مائیزنش ان سب پر کی جاتی ہے ۔ 

 ایس ای او ، یعنی سرچ انجن آپٹی مائیزیشن کی تین بنیادی قسمیں ہیں جن کے نام 

Local Seo - مقامی ایس ای او کیا ہے 

On-Page SEO - آپ کی ویب سائٹ/پیج پر وہ چیزیں جو ایس ای او میں مدد دیتی ہیں 

Off-Page SEO - آپ کی ویب سائٹ کے سے باہر ، یعنی دوسرے فورم/ویب سائٹ پر ، موجود ایس ای او ، جس کا فائدہ آپ کی ویب سائٹ کو ہو 

Local Seo - مقامی ایس ای او کیا ہے 

 یہ بنیادی طور پر ، جیسا کہ نام سے ظاہر ہے ، مقامی کاروبار کے لیے بہترین ہوتی ہے ، اس کی بہت زیادہ تفصیل مِں جائے بغیر بس اتنا سمجھ لیں کہ یہ مقامی طور پر ، کی گئی سرچ ، جو گوگل وغیرہ پر کی جاتی ہیں ،اس میں آپ کی ویب /بزنس/بلا گ وغیرہ کو طاہر کرواتا ہے ۔ جیسے کہ ، 

کسی ہوٹل/ریستوران بارے کوئِ تجویز کہ کھانا یہاں اچھا ہے ، کسی اور طرح کی سروسز، کوئی اور ، کاروبار یا سرگرمی ، جو کہ ، گوگل میپ میں بھِ ظاہر ہوں ، اور جب آپ 

Near me

لکھ کر ، گوگل پر سرچ کریں تب 

اس میں آپ گوگل بزنس نامی سروس کا بھِی استعمال کرتے ہیں جو کہ گوگل کی ایک بزنس ڈائریکٹری ہے ، جہاں ، گوگل ، مقامی/غیر مقامی ہر طرح کی فہرستیں محفوظ رکھتا ہے ،وہاں اپنے کاروبار کو شامل کرنے سے یعنی ویب سائٹ وغیرہ کے لنک ، پوسٹل ایڈریس، فون نمبر اور اس طرح کی کافی تفاصیل شامل کرنے سے آپ ، 

گوگل بزنس میں شامل ہوجاتے ہیں 

اور یہی بات ، دوسرے سرچ انجن کے لیے بھی لاگو ہوتی ہے 

 ایس ای او ، سرچ انجن آپٹی مائیزیشن کی دوسری قسم ہے 

On-Page SEO - آپ کی ویب سائٹ/پیج پر وہ چیزیں جو ایس ای او میں مدد دیتی ہیں 

 آن پیج ایس ای او ، جیسا کہ ، نام سے ظاہر ہے کہ ، یہ ان تمام عوامل کو کنٹرول کرنے کا نام ہے ، جو آپ کی ویب سائٹ کے صحفات پر موجود ہوتے ہیں ، اور جن کے مناسب استعمال سے گوگل رینکنگ وغیرہ پر خاطر خواہ فرق پڑتا ہے ، اس میں بنیادی طور پر،

تصاویر کا نام ، مواد میں استعمال ہونے والے مناسب اور متعلق کی ورڈز ، ان کی آپس کی اندورنی لنکنگ ، اس کے ساتھ ساتھ ، ویب سائٹ کا اپنا ظاہری حلیہ اگر گوگل کے ، معیارات اور پیج اسپیڈ اسکور جس کا نام 

گوگل لائٹ ہاوس ہے ، اس پر اچھا سکور کرجائے 

تو یہ آن پیج ایس ای او کے زمرے میں آتا ہے ، چونکہ ، اس میں ساری چیزیں ، آپ کی اپنی ویب سائٹ کے اندر ہی ہورہی ہوتی ہیں اس لیے اسے آن پیج ایس ای او کہتے ہیں 

 Off-Page SEO - آپ کی ویب سائٹ کے سے باہر ، یعنی دوسرے فورم/ویب سائٹ پر ، موجود ایس ای او ، جس کا فائدہ آپ کی ویب سائٹ کو ہو 

یہ ایس ای او کی تیسری قسم ہے ، اس میں بہت زیادہ تفصیل میں نہیں جاوں گا ، کیوں کہ ، یہ مضامین ، معاوضوں سے متعلق ہیں اور سرچ انجن آپٹی مائیزیشن ایک پورا الگ کورس ہے ۔سو

آف پیج ایس ای او، کی بنیادی باتیں سمجھتے ہیں ، جیسے کہ آن پیج تھی ، یعنی ویب سائٹ کے اندر موجود وہ سب کام اور فیکٹر جن سے گوگل رینکنگ پر مثبت فرق پرے ، اس لیے وہ آن پیج ، ایس ای او کہلائی ، 

اس کا الٹ ، آف پیج ایس ای او ہے 

 اس میں سب سے پہلے توآپ کی ویب سائٹ کے وہ لنکس بہت اہم رول پلے کرتے ہیں جو ، باہر پوسٹ کیے گئے ہوں ، مختلف فورم پر، دوسری ویب سائٹس پر ، سوشل میڈیا سائٹس پر وغیرہ وغیرہ - 

 اسی وجہ سے مواد لکھتے ہوئے ، بہت سی چیزیں ایسی لکھِی جاتی ہیں ، جو، سماجی رابطے یعنی سوشل میڈیا کی سائٹ پر شئیر کیا جاسکے ، اس کی کوالٹی بہت ہائی ہو، مختصر مواد لنک کے ساتھ مل کر صارف کو مجبور کردے کہ وہ لنک کو کلک کرے اور آپ کی ویب سائٹ پر پہنچے ، اس سے آپ کی ویب سائٹ کی ، قدرتی لنک بلڈنگ ہوتی چلی جاتی ہے ، 

 اس کے علاوہ بھی آف پیج ایس ای او میں ایسے عوامل ہوتے ہیں ، جو آپ کی سائٹ پر نہیں ہوتے ، دوسرے فورمز پر ہوتے ہیں ، اور اس سے ٹریفک آپ کی سائٹ پر آتا ہے جس کے نیتجے میں ، آپ کی سائٹ کو گوگل رینکنگ میں اوپری مقام ملتا رہتا ہے 

 ایس ای او ، کے حوالے سے ، تفصیلی مضمون پھر کبھی صحیح ، 

 اب چلتے ہیں دوبارہ ، معاوضوں کی طرح 

 یعنی ڈیجیٹل مارکیٹںگ سروس کے اس اہم ترین مرحلے میں ایسا کیا کیا شامل ہوتا ہے 

اور اس کا معاوضہ کیسے وصول کیا جاتا ہے 

 اس میں آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ آپ کو وقت کتنا لگے گا ، یہ بڑا عجیب سوال ہے کہ ، کیوں کہ ، ایس ای او ایک لگاتار جاری رہنے والا کام ہے ، ایسا نہیں ہوتا کہ آپ کسی کام کی ایک مہینہ ایس ای او کی اسے رینکنگ میں لے آئے تو بس کام ختم ، نہیں، کیوںکہ کوئِ اور حریف کام کرے گا تو آپ کی سائٹ نیچے ہوجائے گی ، اسلیے اس ریس میں آگے رہنا ہی پڑتا ہے تو پھر یہ کیسے بتا سکتے ہِں کہ کتنا ٹائم لگے گا ؟؟

اس کا مطلب یہ ہے کہ ، آپ "ٹائم کی قیمت" ہر مہینے ، کی جانے والی ادائیگی میں شامل کریں گے ۔۔ اس کا بہترین طریقہ یہ ہوتا ہے کہ ، آپ کسی ایس ای او کے ماہر سے ، پرائس کا چارٹ لے لیں ، جس میں فکس ریٹ موجود ہو ، تاکہ نئے کلائںٹ کو معاوضے سمجھانے میں آسانی ہو 

 ڈیجیٹل مارکیٹنگ سروس کے پانچوں اہم ترین مراحل یعنی ، سوشل میڈیا مارکیٹنگ ، ویب سروسز،ای میل مارکیٹنگ سروس، پی پی سی یعنی پے پر کلک، اور ایس ای او یعنی سرچ انجن آپٹی مائیزیشن سے کے معاضوں کے تعین سے متعلق ، مضامین کی ، چودہویں اور آخری قسط یہ سمجھیں گے کہ ، 

 سرچ انجن آپٹیمائزیشن یعنی ایس ای او کی مینیجمنٹ میں کیا کیا عوامل شامل ہیں ، اور انہیں دیکھتے ہوئے ، معاوضوں کا تعین کیسے کیا جاتا ہے 

تبصرے