ڈیجیٹل مارکیٹنگ - تیسری قسط - سوشل میڈیا مارکیٹنگ پراجیکٹ کا معاوضہ کیسے طے کریں ؟

کسی بھی سوشل میڈیا مارکیٹنگ کمپنی کے لیے یہ جاننا کہ ، سوشل میڈیا مارکیٹنگ سروسز /پراجیکٹ کا معاوضہ کیسے طے کیا جاتا ہے ، جاننا بہت اہم ہے ، آپ کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ، آپ فری لانسرز/کانٹریکٹرز/اسٹاف کو ، رقم کی ادائیگی کیسے کریں کہ ، وہ آپ کے لیے اچھا کام کریں ، تاکہ آپ کے کلائنٹ کو ، اچھی سروس مل سکے۔

اس سے اندازہ لگا لیں کہ ، آپ کو ، کلائنٹ کے لیے بل بناتے وقت، تمام مراحل /سروسز کی قیمت / مارک اپ بارے جاننا کس قدر اہم ہے ۔ جیسا کہ پہلے کہا گیا کہ ، زیادہ تر سوشل میڈیا مارکیٹنگ کمپنیاں ، قیمت طے کرتے وقت، اخراجات میں بیس سے پچاس فیصد شامل کر کے ، معاوضہ طے کرتی ہیں 

یعنی اگر کسی کمپنی نے کلائنٹ کو ، سوشل میڈیا مارکٹنگ سروسز کا معاوضہ ایک لاکھ روپے بتایا ہے 

بیس فیصد اس یعنی بیس ہزار روپے ، اس کی کمائی ہے 

اور پچاس فیصد کے حساب سے ، پچاس ہزار روپے اس کی کمائی ہے 

اور باقی رقم ، اخراجات کی مد میں خرچ ہوگی، ۔

اس کی مزید تفصیل میں جانے سے پہلے,

یہ جان لیں کہ ، ان تمام تخمینوں ، اور پراجیکٹ سے منسلک افراد ،کا کردار کیا ہوتا ہے ، 

یعنی ، آپ کو ، گرافکس ڈیزائنر، ویڈیو ایڈیٹرز ، کانٹینٹ یعنی مواد سے متعلق افراد ، اور اس کے ساتھ ساتھ اور بھی کافی اسٹاف کی ضرورت ہوگی ۔ پراجیکٹ کے درست معاوضے کو طے کرنےکے لیے ، آپ کو ، ایک تخمینہ لگانا ہوگا، یعنی وہ رقم جو آپ مذکورہ بالا افراد کو ادا کریں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ، اپنے منافع کا تناسب بھی جاننا ضروری ہے ۔

یہ سب ملا کر ، ہی ، آپ کلائنٹ کو معاوضہ بتا سکتے ہیں ۔

یہی کلیہ ، سوشل میڈیا پر چلنے والے اشتہارات پر لاگو ہوگا۔

کیوں کہ ، اشتہاری مہمات بذات خود ، اخراجات کا کافی بڑا حصہ کھا جاتی ہیں 

تو آپ کو ، اپنے بجٹ کے لحاظ سے ، یہ بھی دیکھنا پڑے گا ، کہ کسی ایک پراجیکٹ کے لیے اشہتاری مہم ، پہ کتنا پیسا لگانا ہے ۔جو کہ کلائنٹ کی جیب سے ہی جائے گا ، اسی لیے ، یہ آپ کے معاوضے/ریٹ پر بہرحال اثر انداز ہوگا۔

اسی طرح ، اشتہاری مہمات کو چلانے ، مانیٹر کرنے  کے لیے ، ماہر افراد ایڈ مینیجرز کی ضرورت پڑے گی ، 

تخلیقی صلاحیتیں رکھنے والے ، ڈیزائنرز کو پیسے دینے پڑیں گے وغیرہ وغیرہ ۔

آسان اور سادہ زبان میں بات کی جائے تو ، اس پورے عمل میں ، دو کلیدی نکتے ، مدنظر رکھنے کی اشد ضرورت ہے 

پہلا

آپ اسٹاف کو کتنے پیسے دے رہے ہیں 

اور دوسرا، 

منافع کا کیا تناسب ہے ، 

جب آپ کو ، اپنے سٹاف/فری لانسر کی ، فی گھنٹہ قیمت معلوم ہوجائے گی ، تو دوسرا حصہ یعنی منافع والی چیز طے کرنا آپ کے لیے آسان ہوجائے گی۔

یہ کیسے ہوگا؟ 

اس کے لیے ، پہلے ، آپ کو یہ سمجھنا ہوگا کہ ، سوشل میڈیا مارکیٹنگ کی مد میں اٹھنے والے اخراجات ، کے بدلے ، آپ کیا کیا مہیا کررہے ہیں ۔

تو آئیے نظر ڈالتے ہیں ، اس فہرست پر 

جو اس عمل میں شامل ہوگی ۔

یہ جان لیں ، کہ درج ذیل ، فیکٹرز، آپ کے / فری لانسرز کے ، فی گھنٹہ معاوضے میں شامل ہوں گے 

سب سے پہلا

سوشل میڈیا کانٹینٹ مینیجمنٹ - Social media content management 

جو کہ ایک بنیادی سروس ہے ، جب بات سوشل میڈیا مارکیٹنگ کی ہو رہی ہو۔

یہ دراصل ، ایک تجزیاتی عمل ہے ، جس کے ذریعے ، آپ

اپنی ٹارگٹ کسٹمر کا معائنہ کرتے ہیں ، یعنی وہ صارف جس تک ، آپ کی مہم / مواد پہنچے گا

پھر، آپ اس کے لحاظ سے ، ایک حکمت عملی ترتیب دیتے ہیں ۔

اور پھر ، انتہائی ، باریک بینی سے، پراجیکٹ کی کیٹگیری / پراڈکٹ کی ٹائپ کو دیکھتے ہوئے ۔ 

target audience 

تک، سوشل میڈیا کے ذریعے پہنچتے ہیں ۔

مثلا ،خواتین کے کپڑوں ، کی ٹارگٹ صارف ،بچے یا مرد نہیں ہوں گے ، جتنی خواتین ہوں گی ۔

تو خواتین کا مزاج ، ایج گروپ ، اس کے لحاظ سے چلتے ٹرینڈ ، ان سے متعلق ،جملے ، وغیرہ وغیرہ ، یہ سب ، مانیٹرنگ ، تجزیے اور حکمت عملی کا حصہ ہے ۔

اب  اس فہرست پر نظر ڈالتے ہیں جو ، سوشل میڈیا مینیجمنٹ نامی عمل کا حصہ ہوتی ہے

مواد کی تیاری - اب وہ ویڈیو بھی ہوسکتا ہے ، لکھا ہوا مواد بھی اور گرافکس ڈیزائنگ بھی 

گفتگو/مباحثے/ڈسکشنز کی نگرانی /مانیٹرنگ - اس موضوع پر ، تفصیل آگے چل کرآئے گی

مشہور افراد کے ساتھ کام کرنا یعنی Influencer 

برانڈ/پروڈکٹ کی مناسبت سےصارفین کی کمیونیٹی یعنی برادری بنانا، / مینیج کرنا

اعداد و شمار پر نظر

یہ تو ہوئے وہ کام ، جو کسی بھی سوشل میڈیا مارکٹنگ پراجیکٹ کے لیے مرکزی حیثیت کے حامل ہیں 

اب جانتے ہیں ، ان افراد/ماہرین کی ، جو کہ ان کاموں میں / اس پراجیکٹ میں ، کام آئیں گے 

 منصوبہ ساز 

تخلیقی صلاحتیوں سے مالا مال فرد - Creative director

کاپی / کانٹینٹ رائٹر / لکھاری

ڈیزائنر

پروف ریڈر 

وڈیو ایڈیٹر

مہم / اشہار/مواد/ پوسٹ/تحاریر/ گرافکس/ کے شیڈول کو مینیج/انتظام  کرنے والا

اعداد شمار کا جادوگر یعنی ، کام کے نتیجے  میں ، جمع ہونے والے اعداد شمار پر نظر رکھنے والا

اضافی اخراجات کی ضرورت، اسٹاف/فری لانسرز کے ساتھ ساتھ ، آن لائن ٹولز/سافٹ وئیرز، وغیرہ کے لیے بھی پڑ سکتی ہ۔

لیکن ، سب سے اہم ہے

ایڈورٹائزمنٹ / اشتہاری مہم کا موزوں استعمال/مینیجمنٹ 

اس کے بارے میں مزید تفصیل آنے والی اقساط میں بیان کی جائے گی 

فی الحال 

صارفین کی برادری اور اسکی مینیجمنٹ یعنی Community management  پر ایک نظر 

یہ بہت ہی زیادہ وقت طلب کام ہے ، 

اس کا مطلب ہے کہ 

صارفین سے گفتگو

ان سے تعلق

مناسب انداز میں ، اپنی پراڈکٹ/پراجیکٹ سے متعلق ڈسکشنز

یعنی آپ کے پراجیکٹ میں ایک رول

کمیونٹی مینجر کا بھی ہے 

جس کا کام ، سوشل میڈیا پر ، صارفین جو کہ مبینہ کسٹمر ہو سکتے ہیں ان سے روابط ، براہ راست گفتگو ، اور ان کی ضروریات کو ، پراجیکٹ/بزنس/پروڈکٹ کے ساتھ جوڑنا

اس کا مطلب ، اس کام کے ماہر شخص میں تین چیزیں ہونا بہت ضروری ہیں 

پراجیکٹ/بزنس/پروڈکٹ کو سمجھتا ہو یعنی گھول کر پیا ہوا ہو

کلائنٹ کی اقدار سے واقف ہو ، کمپنی کی اقدا ر و وژن/نظریات سمجھتا ہو۔

سوشل میڈیا صارف سے ، منسوب کرسکتا ہو

اور انتہائی مناسب انداز میں ، سرعت کے ساتھ ، جواب دینے کا اہل ہو

اس کا مطلب ، جب  اپ سوشل میڈیا / ڈیجیٹل میڈیا مارکٹنگ کا پروجیکٹ فائنل کررہے ہوں ، تو آپ کو دو اضافی عوامل بھی یادرکھنے ہیں 

کہ ان کی موجودہ مارکیٹ میں کیا ریچ یعنی پہنچ کی ، صورتحال ہے 

ممکنہ صارف / سوشل میڈیا 

Target Audience size

کیا ہے 

اچھا، یہاں یہ سمجھ لیں کہ 

reach یعنی پہنچ سے کیا مطلب ؟

اس کا مطلب ، ٹائم زون ہے ۔

یعنی بزنس اگر مقامی ہے ،ایک شہر کی حد تک ہے تو آپ کو اسی حساب اور اس شہر کے اوقات کار کے لحاظ سے ، کمیونٹی مینجر چننے پڑیں گے 

اگر پورے ملک میں پھیلا ہوا ہے توپھر

ٹائم زون کے فرق یعنی سونے جاگنے/ آفس کے معمولات ، وغیرہ پر نظر رکھنا ضروری ہے  

اور اگر مختلف شہروں  کی بات کی جائے تو مزاج کے فرق کو بھی مد نظر رکھنا پڑے گا

کیوں کہ ، یہاں  ہر بڑے شہر کے ، سوشل میڈیا استعمال کے اوقات کار میں کافی فرق ہے 

کراچی یا دوسرے بڑے شہروں  میں لوگ زیادہ دیر تک جاگتے ہیں 

جب کہ ضروری نہیں ہرجگہ ایسا ہو ، لیکن سوشل میڈیا ہر جگہ موجود ہے ، تو آپ کے کمیونٹی مینجرز کے چناو کے دوران یہ بات ذہن میں رکھنی ضروری ہے کہ ، 

موجودہ بزنس ریچ یعنی پہنچ کیا ہے کلائنٹ کی، جس کی آپ نے سوشل میڈیا مارکٹنگ کرنی ہے ۔

تاکہ ، ربط/ابلاغ ، کمیونی کیشن ، یعنی کمیونیٹی مینیجر کا صارف سے ربط برقرار رہے ۔

اور جب 

Target audience size

کی بات ہو ، یعنی دوسرے اہم فیکٹر کی 

تو پھر یہ آپ کی اپنی ذہنی صلاحیت 

Judgment 

ہے کہ ، آپ کا موجودہ ،  کمیونٹی مینیجر ، کس نہج پر ، کتنے صارف ڈیل کرسکتا ہے 

اگلی قسط میں بات کریں گے 

کہ ، مواد سے متعلق ، سوشل میڈیا پر کیا حکمت عملی اپنائی جانی چاہئے 

تبصرے