موضوعات کی فہرست
پیش لفظ/ابتدائیہ۔
پہلا حصہ
سوشل میڈیا مارکٹنگ سروسز کے دام کیسے طے کریں
اس فیس میں کیا کیا شامل ہونا چاہئے۔
اشتہارات کی مد میں لی جانے والی
سوشل میڈیا مارکٹنگ سروسز کے دام کم کیوں طے ہوتے ہیں۔
اس طرح کے پراجیکٹس میں ، آپ کو کون کون سی ذمے داری/کردار نبھانے کی اشد ضرورت ہے۔
دوسرا حصہ۔
ویب سروسز (ڈیزائن/ڈیولپ) کے دام کیسے طے کریں۔
ویب سروس (ڈیزائن/ڈیولپ) اہم کیوں ہے ؟
ویب سروسز میں کیا کیا شامل ہے
ویب سروسز کے دام(پراجیکٹس پرائس) طے کرنے کا فارمولا۔
تیسرا حصہ
ای میل مارکٹنگ سروسز کی قیمت کیسے طے کریں۔
ای میل مارکیٹینگ سروسز میں کیا کیا شامل ہے۔
ای میل مارکٹنگ سروسز کے پراجیکٹس کی قیمت۔
چوتھا حصہ
پی پی سی سروسز - PPC (Pay per click) کی لاگت کیسے طے کریں۔
پے پر کلک سروسز پر اٹھنے والے اخراجات کا فریم ورک
اس فریم ورک/ماڈل کے فوائد اور نقصان۔
پے پر کلک -PPC سروسز کے لیے اخراجات کیسے طے کریں ؟
پانچواں حصہ۔
سرچ انجن آپٹیمائزیشن یعنی SEO سروسز ہے اخراجات کیسے طے کریں۔
سرچ انجن آپٹی مائزیشن -SEO کیا ہے ؟
سرچ انجن آپٹی مائزیشن کی مینجمنٹ یعنی SEO Management میں کیا کیا شامل ہے۔
ایس ای او - SEO سروسز کے دام کیسے طے کریں۔
پیش لفظ
آپ فری لانسر ہوں، یا کوئی، ڈیجیٹل ایجنسی چلا رہے ہوں، حتی کہ، کلائنٹ ہی کیون نہ ہوں، ڈیجیٹل مارکٹنگ/سوشل میڈیا مارکٹنگ پراجیکٹس کی ابتدائی ملاقاتوں/میٹنگز میں، اخراجات / پرائس طے کرنا ، اہم ترین مرحلہ ہے، گویا، تھوڑا زیادہ پیسے بتا دیئے تو، کلائنٹس کے لیے فیصلہ لینا مشکل ہوجایے گا کہ آیا وہ پراجیکٹ آپ کو دے یا نہیں،
پیسے کم بتا دیئے تو، آپ کی محنت زیادہ، جائز منافع کم، اور ذہنی فرسٹریشن بھی زیادہ۔
لیکن، اگر بالکل مناسب ریٹ دیئے تو، ایسا محسوس ہوگا کہ آپ باقاعدہ نوٹ چھاپ رہے ہیں، یعنی اتنا اچھا اور خوشگوار منافع ہوگا ، وہ بھی، کلائنٹ کی خوشی کے ساتھ۔
خوش قسمتی سے، یہ اہم مرحلہ سر کرنا ، بہت زیادہ مشکل نہیں۔
ڈیجیٹل میڈیا مارکیٹنگ کے پانچ ،بنیادی /مرکزی، مراحل ہوتے ہیں،۔
مختلف سروسز ہوتی ہیں، جن میں سے بنیادی اور لازمی سروسز کے نام یہ ہیں۔
سوشل میڈیا مارکٹنگ۔ (جی ہاں یہ ڈیجیٹل میڈیا مارکٹنگ کا ایک حصہ ہے، نہ کہ مکمل ڈیجیٹل میڈیا مارکٹنگ)۔
ویب ڈیزائن اینڈ ڈیویلپمنٹ
ای میل مارکٹنگ
پی پی سی - Pay per click
سرچ انجن آپٹی مائزیشن یعنی SEO services.
(آسان زبان میں گوگل رینکنگ)
یہ مضامین، کن افراد کے لیے ہیں۔
کلائنٹس اور ڈیجٹیل میڈیا مارکٹنگ ایجنسیز، فری لانسرز، حتی کہ وہ نوآموز، جو اس فیلڈ میں قدم رکھ رہے ہیں، اج کے لیے ھی،یہ مضامین، اہم ہیں، کیوں کہ ، مضامین کے اس سلسلے میں، آپ کو ، ڈیجیٹل میڈیا مارکٹنگ کے ان پانچ بنیادی حصوں پہ اٹھنے والی لاگت بارے بتایا جائے گا، اگر آپ یہ سروس مہیا کرتے ہیں، یا آپ یہ سروسز لینا چاہتے ہیں، دونوں صورتوں میں، آپ کے لیے، یہ مضامین اہم ثابت ہونگے تاکہ، آپ اگر ایک فری لانسر ہیں، یا ڈیجٹیل ایجنسی جو محنت اور مخلصی سے کام رنے کے خواہاں ہیں، وہ محض ، ونڈو شاپنگ کرکے، وقت کا ضیاع کرنے والے کلائنٹس سے بچ سکیں
( پاکستانی انڈسٹری ، میں یہ عام سوچ/مزاج ہے، اس کی بہت سی وجوہات ہیں، جو سماجی ، نفسیاتی، اخلاقی ابتری سے متعلق ہیں، ان کا تذکرہ پھر سہی۔
اور اگر آپ کلائنٹ ہیں، مناسب بجٹ بھی رکھتے، نیت بھی ہے کہ کام اچھا ہوجائے،خواہ پیسا تھوڑا زیادہ ہی لگ جائے،تو اس صورت میں، آپ چوروں، نو آموزوں، پیسہ جھونک کر محض رپورٹس ، اعدادوشمار کے گورکھ دھندے میں پھنسانے والے نااہل فری لانسروں/ برساتی مینڈکوں جیس ناتجربہ کار/نااہل اورطفیلی یعنی پیراسائٹ مزاج کی، مارکٹنگ ایجنسیوں سے بچیں، جنہیں ماہانہ بجٹ درکار ہوتا ہے، کلائنٹ کا امیج، اس کی برانڈنگ، اس کو دی جانے والی سروس کے معیار سے ایسے فری لانسرز / ڈیجٹل ایجنسیوں کوئی سروکار نہیں ہوتا۔۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
بلاگ پر تشریف آوری کے لیے ، شکریہ، آپ کی قیمتی رائے شایع کردی گئی ہے۔