سب سے پہلے ، اپنی ممکنہ
Target Audience
متعین کی جاتی ہے
کہ وہ کون لوگ ہیں جن تک ، اس مارکٹنگ کے نیتجے میں ، پہنچنا ہے
اس کے بعد ، یہ پلان/منصوبہ بنایا جاتا ہے کہ ،
اس ممکنہ صارف/کسٹمر
تک پہنچنا کیسے ہے
اس اشتہاری کیمپین یعنی مہم کے آغاز میں ہی ، آپ کو ، ہدف طے کرنا ہوتا ہے ، اور پیغام بھی کہ ، آپ کہنا کیا چاہ رہے ہیں اور اس سے کیاحاصل کرنا چاہ رہے ہیں
یہ حکمت عملی کا اہم ترین حصہ ہے
یہ سب ، کلائنٹ کو بتانا ہے
اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہ
کس مخصوص قسم کے صارفین کی تعداد تک ،پہنچنے کے لیے ، فلاں مہم یا ایڈ پر کتنا پیسہ لگانا ضروری ہے ، یعنی ایک تخمینہ دینا ہے
اس کے بعد
ڈیٹا کی مانیٹرنگ ، یعنی ایڈ سے پہلے کیا صورتحال ہے
اس کے دوران کیا فرق آیا
اور اس کے بعد کی کیا رپورٹ ہے
اس حوالے سے ، مہم میں کس کس چیز کو ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت ہے وغیرہ وغیرہ
یہ سب چیزیں ، ایک سٹریٹیجسٹ کا کام ہے
کیوں کہ، ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم آپ کو ،
اعداد و شمار کا ایک عمدہ سیکشن مہیا کرتا ہے
مانیٹرنگ ، تجزیے اور رپورٹنگ کے لیے
اس کے علاوہ ، اشتہاری مہمات کی تمام تر پلاننگ / عملی جامہ یہ سب بھی سٹریٹجسٹ یعنی منصوبہ دینے والے کا کام ہوتا ہے
اور یہ سب / مذکورہ ساری زمے داریاں /خدمات،
سوشل میڈیا ایڈ کمپین کے زمرے میں آتی ہیں ، اور اسی طرح اس مرحلے کا بل جسٹی فائی ہوتا ہے
لیکن ایک چیز یاد رکھیں کہ ، ویسے تو یہ منصوبہ سب اسی نے کرنا ہے جو ایڈ مینیجر ہے
لیکن ، اگر آپ "تخیلقی کام ، آرٹ ورک ، گرافکس ، یا اس طرح کے معاملات خود سےہینڈل کرنا چاہتے ہیں
تو، اپنی ٹیم کو ، دو ٹوک ہدایات دے دیں
یہ بھی ممکن ہے کہ ، آپ کو ، ایک کی جگہ ، متعدد ، منصوبہ ساز/ سٹریٹجسٹ ہائر کرنے پڑیں ، جو کہ ، ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے حوالے سے ، الگ الگ ، پلاننگ اور اس پر عمل درآمد کرنے کے ذمے دار ہوں
یہی ساری باتیں ہیں جن کو سامنے رکھتے ہوئے
پہلی بار کے سیٹ اپ ، یعنی ون ٹائم فیس ، پر زیادہ فوکس کرنا چاہئے ، خصوصا جب بات سوشل میڈیا مارکٹنگ کی ہو ،
اور اسی چیز سے سب سے زیادہ صرف نظر یا اغماض برتا جاتا ہے پاتے
یہ بھی ممکن ہے کہ ، آپ کو ، کلائنٹ کے لیے ، نیا بزنس پیج سیٹ اپ کرنا پڑے ، یا پھر ، کم از کم موجودہ پیج کے اندر ہی ، بہتری کی گنجائش دیکھ کر اس پر کام کرنا پڑے
دونوں صورتوں میں جب فیس بک / سوشل میڈیا پیج / بزنس پیج سیٹ اپ ہوجائے تو
آپ کو دوسری چیز کی ضرورت پڑے گی جیسے
Facebook Pixel
کہتے ہیں
کہنے کو تو یہ ایک پورے الگ مضمون کا متقاضی ہے ، لیکن مختصر اتنا سمجھ لیں کہ
یہ ، فیس بک کا اعداد و شمار کا حساب رکھنے والا ، ٹول ہے
جو کہ ، مانیٹرنگ اور ٹریفک کے کام آتا ہے
آسان زبان میں
اسے
google analytics
کا ہم عصر / ہم پلہ سمجھ لیں
اس سے آپ کو رپورٹس ملتی رہتی ہیں کہ ، آپ کی مارکٹینگ/اشتہاری مہمات، کتنی مفید ثابت ہورہی ہیں
اور کیا یہ کوششیں ، آپ کی موجودہ / مبینہ
Target Audience
کے ساتھ متعلق ہیں یا ان کے ساتھ الائن بھی ہیں یا نہیں
اب بات کرتے ہیں کہ ،
سوشل میڈیا مارکیٹنگ کرنے والے افراد، ان سروسز کو بے وقعت یا ہلکا کیوں لیتے ہیں یا ان کے کم پیسے کیوں چارج کرتا ہیں
اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ
انہیں یہ معلوم ہی نہیں ہوتا کہ ، وہ ، کس سمت میں کام کررہے ہیں
انہیں ادراک اور شعور ہی نہیں ہوتا کہ ، وہ کلائنٹ کو ، جو سروسز دے رہے ہیں ، اس سے کلائنٹ/کاروبار کی وقعت اور قیمت میں اضافہ کس قدر ہورہا ہے یا ہونے کا چانس ہے
سیدھی سی بات ہے ، سوشل میڈیا مارکٹنگ ، کسی بھی کاروبار کو ، اس کے کسٹمر سے جوڑتی ہے
ایک کمیونٹی/برادری/برانڈ بنانے میں ، بہت موثر کردار ادا کرتی ہے
یہ اتنہائی طاقتور ہتھیار ہے ، اگر صحیح ہاتھوں میں ہو
یہ
Brand awareness
کے حوالے سے ریڑھ کی ہڈی ہے
brand awareness
یعنی ، لوگوں کو ، بزنس/برانڈ/پروڈکٹ/کاروبار کے حوالے سے ، آگاہی فراہم کرنا
سوشل میڈیا مارکٹنگ ، یہ سب کرنے کے ساتھ ساتھ ،
بزنس/بزنس مین کا ایک حتمی ہدف بھی حاصل کرتی ہے
جسے
"سیلز" کہتے ہیں
سیلز کی بڑھوتری میں ، کردار ادا کرنے والی سروس، بے وقعت ہونی چاہئے یا ، مناسب اور اچھے معاوضے کے عوض ؟؟
حتی کہ ، سوشل میڈیا مارکٹِنگ کی وجہ سے ، ویب سائٹ پر ، سوشل میڈیا پجیز پر ، ایسا یوزر آتا ہے ، جو مبینہ طور پر ، آپ کا گاہک بننے کے لیے ، تیار ہوتا ہے
اور تو آخر کار ، یہ سوشل میڈیا مارکٹنگ کا ہی ، فیض ہے کہ
وہ
Brand loyalty
میں بھی اہم ترین کردار ادا کرتی ہے
Brand loyalty
ایک الگ ہی سائنس ہے
مختصرا اتنا سمجھ لیں
Brand = product
loyalty =وفاداری
یعنی اگر ایک بار آپ کا کسٹمر آپ کی برانڈ کا وفادار ہوگیا تو ، وہ دوسرے حریفوں کے مقابلے میں ، آپ کو ہی منتخب کرے گا
اس بات مطلب یہ ہوا کہ ، آپ محض ، سیلز اور کسٹمر نہیں بڑھا رہے ، بلکہ پوری برادری کھڑی کررہے ہیں
پوری کمیونٹی ، بن رہی ہے ۔
اب بات کرتے ہیں کہ اس پورے سلسلے میں ، کون کون سے افراد کس طرح اہم کردار ادا کرتے ہیں
اس کومزید تفصیل سے دیکھتے ہیں
اور ، ان کے اوسط چارجز کیا ہوتے ہیں یا کیا ہونے چاہیں
مذکورہ بالا مضامین سے منسلک چیزیں اپلائی کرنے کے بعد ، سوشل میڈیا مارکٹنگ میں ، آپ کو یہ طے کرنا ہوگا کہ
کون سے افراد اس سوشل میڈیا مارکٹنگ والے مرحلے میں ، اہم کردار ادا کریں گے
کتنا وقت لگے گا
ان کی فی گھنٹہ فیس کیا ہوگی
ایک بار ادا کی جانے والی فیس
بار بار ادا کی جانے والی فیس اور اس کے نیتجے میں بار بار کیے جانے والے کام
آپ کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ
یہ مہم کتنا عرصہ چلی چاہئے
یہ بالکل ممکن ہے کہ ، یہ ساری تفصیلات اعدادوشمار ، آغاز میں بالکل ویسے نہ ہوں جیسے بتائے جارہے ہیں
پر آغاز ایسے ہی ہونا ہے
جیسے جیسے کام بڑھتا جائے گا آپ کو خود اندازہ ہوتا جائے گا کہ
کس سروس میں کتنامارک بڑھانا یا گھٹانا ہے
جیسا کہ پہلے بتایا گیاکہ
اکثر ڈیجٹل مارکٹںگ ایجنسیاں
مارک اپ کی مد میں
بیس سے پچاس فیصد کا تناسب رکھتی ہیں
یہ اس لیے بھِی ہوتا ہےکہ
کسی مکمنہ ناگہانی صورتحال کی وجہ سے ، اگر کام /سروس/پرائس میں اونچ نیچ آئے تو مارجن رہے ۔
ان نمبر کی مثال یوں ہے
ایک کانٹریکٹر یا فری لانسر جس کو آپ یہ کام یا ان میں سے کوئی کام ، آوٹ سورس کریں گے
خواہ پورا پروجیکٹ ہی اس سے کروائیں
اس کے
معیاری ریٹس
آٹھ ہزار روپے فی گھنٹہ ہیں ، لیکن یہ باہر کے کلائنٹس کی بات ہورہی ہے
پاکستانی کلائنٹ تو زیادہ تر یہ چاہتے ہیں
کہ اتنے میں ، پورا پروجیکٹ ہوجائے اور ان کے گھر کے واش روم بھی صاف کردیئے جائیں
کوشش یہ کیجے کہ پاکستانیوں خصوصا اللہ رسول کا نام لے کر ، سیاسی مقاصد پورے کروانے والوں کا کام ہی نہ لیں
لیکن لینا پڑ جائے تو ، ان کو باونڈ کریں لکھت پڑھت میں کہ یہ ایسے ایسے ہوگا
ان کی کسی مذہبی بلیک میلنگ میں نہ آئیں
اور اگر پاکستانی کلائنٹ کی بات ہورہی ہے تو
فی گھنٹہ ریٹ ، کانٹریٹکر کے طور پر
تین سے پانچ ہزار فی گھنٹہ رکھیں
کیوں کہ پورا سوشل میڈیا سنبھالنا ہے آپ نے بھی آگے پیسے دینے ہیں وغیرہ وغیرہ
اگر آپ ایجنسی ہیں ، تو پھر ریٹ الگ ہوگا
کیوں کہ ، آپ کے ایمپلائی ہیں ، باقی آفس اخراجات ہیں وغیرہ وغیرہ
باہر کے ممالک میں
یہ سوشل میڈِیا مارکٹنگ کے ایجنسی پرائس
دس سے پندرہ ہزار روپے فی گھنٹ ہوتے ہیں
پانچ ہزار کا مارجن ، تجربے اور کلائنٹ بارگیننگ کی مد میں ہے
لیکن اپر اور لوئر لمٹ یہی ہوتی ہے ، اوسطا
میں پھر کہتا ہوں یہ
پوری ڈیجٹل میڈیا مارکٹنگ نہیں ، بلکہ ، ڈیجٹل مارکٹنگ کے ، ایک مرحلے
یعنی سوشل میڈیا مارکٹنگ کی مد میں لیے جانے والے چارجز ہیں
اگر پاکستانی کلائنٹ کی بات ہورہی ہے
تو پھر وہی بات ، اول تو پاکستان والوں کا کام نہیں کریں
کرنا ہے تو ، ،مذہبی بلیک میلر زیادہ ملیں گے ،
اگر کرنا ہے تو ماتھے بلکہ گدی پر آنکھِیں رکھیں لیکن چلیں ریٹ گھٹا لیں
پھر
چار ہزار فی گھںٹہ سے آٹھ ہزار فی گھنٹہ تک بات کرلیں
اب یہ تو طے ہے کہ آپ کو جو کام کرنا ہے
اس میں ،
کانٹینٹ / مواد کو اس طرح بنانا ہے کہ ، وہ ہر سوشل میڈیا فورم یعنی فیس بک انسٹا ٹوئٹر وغیرہ وغیرہ کے لحاظ سے ہم آہنگ ہو
پھر آپ نے اسے ، بے بہا پھِیلانا بھی ہے ، اشتہاروں کے ذریعے
آپ اپنی سوشل میڈیا مارکٹںگ کی خدمات ، کسی ایک یا متعد پلیٹ فارم کے لیے بھی مخصوص کرسکتے ہیں
ریٹ میں اسی لحاظ سے اونچ نیچ کرلیں
معیاری طریقہ یہ ہے کہ
فیس بک
انسٹا گرام
سنیپ چیٹ
ٹوئیٹر
یو ٹیوب ،
وغیرہ پر کام ہوتا ہے
یا پھر ان میں سے کوئی سے دو تین منتخب کرلیں ، وہ ، پھر
جہاں کا پراجیکٹ ہے اس کے لحاظ سے ، طے ہوتا ہے کہ
کون سے ملک شہر کی پبلک ، کون سے فورم پر کس وقت زیادہ میسر ہے
ورنہ تو
ٹمبلر
ریڈ ایڈیٹ
اور میڈِم نام کے سوشل میڈیا فورم تک بھی بات جاتی ہے
لیکن اگر ، آپ کی پبلک ، صرف فیس بک پر سات لکھ کر جادو دیکھتی ہے تو
پھر باقی فورم کی کمٹمنٹ بے کار ہی ہوئی
پر ونس اگین ، یہ چیزیں ، آپ کی ریسرچ سے سامنے آئیں گی
سوشل میڈیا مارکٹںگ سروس سے متعلق ، مرحلے کا اختتام یہاں پر ہوتا ہے ، چلتے چلتے آخری بات یہ کہ
جتنا اچھا کام کریں گے ، فیس اتنی بڑھے گی
تجربہ ، اپنے کلائنٹ کو ، ثابت کرنے کا بہترین رستہ ہے کہ ، آپ کا کام کتنا اچھا ہے ،
تو ، یہ اب خود جانتے ہیں کہ ، آپ شروع سے شروع کرررہے ہیں یا کچھ تجربہ رکھتے ہیں ،
یہ مضامین ، بہر صورت سب کے لیے ہیں ۔
کہ آپ نے جو ایجنسی ہائر کرنی ہے ، وہ کتنی تجربہ کار ہو ، یا نئے آنے والوں پر بھی رسک لینا ہے کیوں کہ ، پھر پرائس اسی لحاظ سے طے ہوگی
ان کے ساتھ بھی اور کلائنٹ کے ساتھ بھی
یہاں ،
ڈیجٹل مارکٹنگ سروسز کے پہلے مرحلے
سوشل میڈیا مارکٹںگ کا اختتام ہوتا ہے
اس کے بعد بات ہوگی
دوسرے اہم ترین مرحلے
یعنی ویب سائٹ کی تیاری
سے متعلق، درج ذیل موضوعات پر ۔
ویب سروسز (ڈیزائن/ڈیولپ) کے دام کیسے طے کریں۔
ویب سروس (ڈیزائن/ڈیولپ) اہم کیوں ہے ؟
ویب سروسز میں کیا کیا شامل ہے
.ویب سروسز کے دام(پراجیکٹس پرائس) طے کرنے کا فارمولا
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
بلاگ پر تشریف آوری کے لیے ، شکریہ، آپ کی قیمتی رائے شایع کردی گئی ہے۔