ڈیجیٹل مارکیٹنگ - چوتھی قسط - سوشل میڈیا کانٹینٹ مینیجمنٹ اور اشتہارات کے معاوضے سے متعلق اہم نکات


اس مضمون میں ، 

ڈیجیٹل مارکٹنگ کے پہلے مرحلے  یعنی سوشل میڈیا مارکٹںگ کےتین اہم ترین  پہلووں پر بات کی جائے گی 

کانٹینٹ /مواد مینیجمنٹ 

سوشل میڈیا/مواد کی مانیٹرنگ

سوشل میڈیا پر چلنے والی اشتہاری مہمات اور ان کے معاوضے کی ترتیب 

کانٹینٹ /مواد مینیجمنٹ اور مانیٹرنگ 

خواہ آپ فری لانسر ہوں، یا سوشل میڈیا مارکٹنگ کمپنی، 

اپنی سروس/خدمات ، کلائنٹ کو پیش کرتے وقت، آپ کو، پراجیکٹ پروپوزل میں، مختلف آپشنز موجود ہونا اہم ہے۔

ان آپشنز کا محور/بنیاد، درج ذیل خیال ہونا چاہیے

?اس کلائنٹ / اس کے کاروبار کی حقیقی ضروریات کیا ہیں۔

اس بارے تفصیلات/جزئیات طے کرنے کے بعد، ترتیب دی جانے والی ، سوشل میڈیا مواد سے متعلق حکمت علی، ہی در اصل وہ خدمت/سروس جو، اس کلائنٹ/ اس کے کاروبار کے لیے مفید ثابت ہوگی ۔

اس حکمت عملی / سروس  میں درج ذیل بنیادی چیزیں شامل ہیں

اپنےکلائنٹ کا بہترین/مسحور کن پروفائل ترتیب دینا

 کانٹینٹ/مواد سے متعلق، شیڈولنگ/کیلنڈر، یعنی ، موقع، ایام ، تہوار ، موسم وغیرہ کے لحاظ سے مواد کی اشاعت کی پلاننگ / شیڈولنگ ۔

کلائنٹ کی مدد سے ، اس کے، بزنس کی جانچ پڑتال، اور پھر اسی لحاظ، سوشل میڈیا مواد کی حکمت عملی میں بہتری

کلائنٹ کے حریفوں کی حکمت عملیوں پہ نظر، اور اس کی جانچ پڑتال۔

مانیٹرنگ سروس / نگرانی کی خدمات

کانٹینٹ یعنی مواد خواہ ویڈیو ہو تصاویر ہوں یا پھر محض لکھا ہوا مواد ، اس کی حکمت عملی کے بعد، دوسری اہم ترین، سروس جو ، آپ کے سوشل میڈیا پراجیکٹ سے منسلک، کلائنٹ/ اس کے کاروبار کے لیے، بہت اچھی ثابت ہوگی۔

اس سروس میں درج ذیل چیزیں شامل ہوں گی۔

متعلقہ ہیش ٹیگ پر نظر۔

کلائنٹ کے کاروبار سے متعلق، بااثر سوشل میڈیا شخصیات (influencers)،

ہیش ٹیگ / مینشن کی مانیٹرنگ کے نیتجے میں، وہ حالیہ مکالمے، وہ کمنٹس، وہ گفتگو ، وہ مباحثے، جو کاروبار سے متعلق ہیں، وہ بھی بونس کے طور سامنے آجائیں گے۔

ایسا ہونے سے  دو بہت بڑے فائدے ہوں گے

پہلا

آپ عمومی طور، اس گفتگو کا حصہ بن سکتے ہیں، جس سے بزنس پروموشن کو تقویت ملے، ریچ بڑھے گی۔

دوسرا

ان مینشن اور ٹیگز کے نیتجے میں ، گفتگو/مباحثے/کمنٹس ، کے مشترکہ کی ورڈز (سابقے اور لاحقے کے طور) سامنے آجائں گے ،اور آپ کو معلوم ہوتا رہے، گا کہ، جب بھی صارف آپ کے کاروبار سے متعلق، کرتا ہے،  تو، بزنس کا تذکرہ کرنے سے پہلے یا بعد، میں ،کون سے کی ورڈز کا استعمال کرتا ہے۔

اسی طرح جب بھی ،  آپ کے کاوربار یا اس سے متعلق ، زمرے کی گفتگو  ہو رہی ہو تو ، آپ ، پروفیشنلی ، اس فورم اور گفتگو کا حصہ بھی بن سکتے ہیں 

بالکل اسی طرح ، جس طرح ، بغیر رائے پوچھے ۔ جانے سمجھے بغیر ، پاکستانیوں کی بڑی تعداد سیاسی غلاظت میں لت پت نظر آتی ہے ، بس فرق یہ ہے کہ ، 

سوشل میڈیا پروفیشنل معاملات میں ، آپ بغیر جانے سوچے سمجھے مانیٹر کیے بغیر کودیں گے تو، آپ کا حشر اس سے بھِ برا ہوگا ، جو آئے دن ، سب نہ سہی پر اکثر پاکستانیوں کا دیکھتے ہیں - گتھم گتھا ، بے سمت ، بے نوا ، نفسیاتی مریضوں کا ایک جتھا جو فیس بک پر کھلا گھوم رہا ہے ۔۔ مذہب ہو یا سیاست ، ان کی حالت قابل ترس ہی نظر آتی ہے ، دوسری طرف ، کم ہیں لیکن ایک بہت مناسب اور سمجھدار حصہ ، بہت ہی اچھے طریقے سے سوشل میڈیا کو استعمال کررہا ہے ، کام کے لیے ، سیکھنے کےلیے ، اور وقت کے بہتر استعمال کے لیے ۔۔ آپ کون سے ہیں ، یہ آپ کی چوائس ہے ۔

بہرحال ، ڈسکشنز، کاروبار سے متعلق کی ورڈز، اور افراد کی متعلقہ گفتگو کی مانیٹرنگ بھِی مواد کی مانیٹرنگ کے زمرے میں آتی ہے ، اور 

اس طرح بھی آپ کے کاروبار، کلائنٹ وغیرہ حتی کہ ،  آپ کے ذاتی  سوشل میڈیا ریچ، یعنی پہنچ میں، اضافہ ہو سکتا ہے

اس قسم کی مانیٹرنگ کے لیے باقاعدہ ، ٹولز/ آن لائن سروسز موجود ہیں،لیکن ان مضامین کا فوکس معاوضوں کی ترتیب پہ ہے ، اس لیے ، ان سروسز/ٹولز کا تذکرہ کسی اور سیریز میں سہی ، بس اتنا سمجھ لیں کہ ، یہ  ٹولز۔ جو حقیقتاً سوشل میڈیا پر ، آپ کے کاروبار/ سوشل میڈیا پراجیکٹ کے زمرے سے متعلق، ہوتی گفتگو سے باقاعدہ ' سن گن' لے سکتی ہیں، یہ مانیٹرنگ، آپ کو مارکٹنگ ٹرینڈز، جاننے میں ، مدد دے گی، بزنس /ٹارگٹ صارف کا تعین کرنے میں بہت مفید ثابت ہوگی، برانڈ پوزیشننگ میں کام آئے گی۔

اب یہ برانڈ پوزیشنگ کیا ہے ، یہ پوری ایک الگ سائنس ہے 

آسان زبان میں اتنا سمجھ لیں کہ 

اگر آپ کسی بھی برانڈ کے مالک ہیں یا کاروبار شروع کررہے ہیں تو

درج ذیل سوالات کے جوابات کا معلوم ہونا ، اپنی برانڈ کی پوزیشن یعنی جگہ یعنی سمت کا تعین کرنا ہے 

آپ کون ہیں 

آپ کیا کرنا چاہتے ہیں 

آپ کس کے لیے کرنا چاہتے ہیں 

آپ کیوں کرنا چاہتے ہیں 

آپ کےیہ بزنس کرنے سے ، سماجی طور پر کیا اثرات ہوں گے 

آپ کی کوششوں کا محور، اپنی ذات / محدود دائرہ کار میں ، دنیا کو بہتر بنانے کے لیے ، کیا ہے ؟

یعنی ایسا کیا کرنے جارہے ہیں کہ یہ دنیا بہتر ہوجائے 

مثلا ایک جوتے بیچنے والی کمپنی کا ویژین ہے

"ہم ہر تین ڈالر کی خریداری پر ، ایک ڈالر مستحقین کو دیتے ہیں "

ایک جوتے کا جوڑا لینے پر ایک مفت دے دیا جاتا ہے ، مستحقین کو

یہ ہے ایک ویژن 

مثال ہے 

اب سمجھیں برانڈ پوزیشنگ بھی ایسے ہی طے ہوتی ہے 

خیر ، یہ بہت وسیع موضوع ہے ، اس لیے ، سوشل میڈیا کی سروسز پر واپس آتے ہیں ، دلچسپ بات یہ ہے کہ ، کچھ مانیٹرنگ سروسز ایسی ہوتی ہیں کہ ،  جو، آپ کے بزنس کی کیٹیگری  یا کلائنٹ سے متعلق، جہاں کہیں ، ملتا جلتا کی ورڈ/تذکرہ نظر 

آئے  ،اس گفتگو، اس کی کی ورڈ کو ٹریک کر کے ،آپ کے سوشل میڈیا اان باکس میں نوٹیفیکیشن کی صورت میں لے آتی ہیں

اس سرگرمی کا فائدہ ، آپ کو ، گوگل رینکنگ ،کے دوران کی ورڈ ریسرچ میں بھی ہوتا ہے کہ ، آپ کو ، کی ورڈز بھی خود بہ خود مل جاتے ہیں ، اپنے بزنس کے لیے ۔اور آپ ان کا استعمال کر کے ، اپنی ویب / سوشل میڈیا / بلاگ ان سب پر خاطرخواہ صارفین لا سکتے ہیں ، جو بعد میں آپ کے کسٹمر بھی بن سکتے ہیں

پہلی بار/آغاز میں  سیٹ اپ کی فیس / معاوضہ 

سوشل میڈیا مارکٹنگ کا معاوضہ دو طرح کا ہوتا ہے

بنیادی سیٹ اپ کا معاوضہ ، ایک بار کی فیس - اسے آپ آسانی کے لیے سمجھ لیں ، جب آپ نیٹ لگواتے ہیں تو،تو ایک بار ڈیوائس کا خرچہ 

تار کا خرچہ ، ہوتا ہے ، وہ ایک ہی بار ہوتا ہے

یا کہیں داخلہ لیتے ہوں تو داخلے وغیرہ کی فیس ایک ہی بار ہوتی ہے 

دوسری ٹائپ کا معاوضہ ، ہفتہ وار/ ماہانہ ، ہوتا ہے 

آپ اسے حکمت عملی میں شامل کرنے کا سوچیں یا نہیں لیکن بات ضرور جان لیں کہ ، یہ بالکل   ممکن ہے کہ ، آپ کلائنٹ ہیں ، فری لانسر ہیں یا کمپنی ،

ضروری نہیں ، کہ ہر کاروبار کو اس کی ضرورت ہو ، لیکن ، پروفیشنل طریقہ یہ ہےکہ ، ایک بار کی فیس خواہ اضافی رقم کے طور پر دینی پڑے 

یا پھر بار بار کی فیس ، میں سروسز ، ایڈ کرتے چلے جائین اور اضافی فیس دیں

دونوں قسم کے معاوضوں کا پتا ضرور ہونا چاہئے ، خصوصا، سوشل میڈیا مارکٹںگ پراجیکٹ کے لیے کوشش کرتے ہوئے  ، یہ چیزیں سامنے ہوں ۔

اب یہ پہلی بار کے سیٹ اپ میں ہوتا کیا ہے ؟

کچھ کلاِئنٹس کی ضرورت ہوتی ہے کہ ، انہیں ایک بنیادی ، صفحہ جیسے 

landing page

کہتے ہیں ، سیٹ اپ کرکے دے دیا جائے ، 

اس کے ساتھ ساتھ ان کے سوشل میڈیا پیجز وغیرہ بھی شروع کردئیے جائیں 

لیکن کچھ کلائنٹس کے پیجز / لینڈنگ پیجز/ویب سائٹس پہلے سے موجود ہوتی ہیں 

انہیں ، ایک تازہ آغاز کی ضرورت ہوتی ہے 

اس کا مطلب یہ ہوا کہ  

آپ ان کا وہ صحفہ بھی تیار کریں گے ، جہاں ان کا واسطہ ان کے ممکنہ کلائنٹ سے پڑے گا

اس کو

Customer Facing page

کہتے ہیں ۔

اس کے ساتھ ساتھ ان کا

Business Manager Account 

بھی بنا کردیں گے

ہوسکتا ہے کہ آپ ان کے لیے ،فیس بک گروپ بنائیں 

ان پیجز/گروپس کو مناسب طریقے سے شروع کرنا ضروری ہے 

جس میں 

ایک پروفائل امیج 

کچھ فیچر امیجز یعنی خاص الخاص تصاویر جو ان کے ، بزنس سے متعلق ہوں ، 

اور ایک کور امیج 

آپ ، اپنے بجٹ کو دیکھتے ہوئے انہیں 

وڈیو کور پیج بھی آفر کرسکتے ہیں ۔

جو آگے چل کر ، آپ کی ، ویڈیو سے متعلق حکمت عملی میں کام آئے گا

یہاں ، ضرورت ہے کہ آپ اپنے کاپی رائٹر کی خدمات لیں ، جو ، کلائنٹ کے لیے

ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے لحاظ سے 

مختصر/طویل تعارف لکھے ۔

یہ تھی ، سوشل میڈیا کےلیے کانٹینٹ سے متعلق حکمت عملی کی بنیادی باتیں 

اب یہ سمجھتےہیں کہ ، 

سوشل میڈیا مارکٹینگ پراجیخٹس کے دوران  ، اشتہارات کی مد میں لی گئی رقم میں ، کیا کیا شامل ہونا چاہئے 

سوشل میڈیا اشتہارات کی مد میں وصول کیے گئے معاوضے میں کیا شامل ہونا چاہئے ۔

سوشل میڈیا پراجیکٹ کے لیے ، جب آپ ، کلائنٹ سے معاوضہ طے کررہے ہوں تو، یہ یاد رکھئیے ، کہ 

سوشل میڈیا ایڈ مینجمنٹ، یعنی فیس بک وغیرہ پر چلنے والے اشتہارات ، مارکٹینگ کا ا بہت اہم جز ہیں ۔

اور ان کی مد میں وصول کی گئی رقم ، شروع میں ہی طے ہوجانی چاہئے 

سوشل میڈیا اشتہارات میں درج ذیل چیزیں شامل ہوتی ہیں 

اشتہارات کے بجٹ کا مناسب استعمال/مینیجمنٹ 

باقاعدہ اشتہاری مہمات یعنی ایڈ کمپین کی تیاری 

اور انہیں ، مجموعی طور پر ، سوشل میڈیا مارکٹںگ کے دوسرے حصوں/حکمت عملیوں  کے ساتھ الائن رکھنا

ان اشتہارات کی بھرپور ، تیاری ، ترسیل اور، ریچ یعنی پہنچ کے لیے ، آپ کو درج ذیل افراد درکار ہوں گے 

تخلیقی لحاظ سے ، ایک لکھاری /کاپی رائٹر

آرٹ ورک/ گرافکس کے معاملے میں ، ایک کری ایٹو ڈیزائنر

پروف ریڈر /کوالٹی کنٹرول جو کہ مواد کی درستگی کو یقینی بنائے گا

ایک ، منصوبہ ساز، یعنی سٹریٹجسٹ ، جو ایڈ مینیجر ہونے کا تجربہ بھی رکھتا ہو

اشتہارات پر لگائے گئے پیسے / اس کا بجٹ / اس سے حاصل ہونے والے ڈیٹا فیگرز یعنی نتائج ، وغیر کو ، مانیٹر کرنے کے لیے ، 

ایک ایسا شخص جو ، نمبرز پر نظر رکھے ، اور روز مرہ کی رپورٹنگ میں مدد کرسکے 

ویسے تو ایڈ/کمپین مینیجر ہی یہ چیز ہینڈل کرلیتا ہے ۔ کہ ڈیٹا  کا تجزیہ وغیرہ اور اشتہاری مہمات پر کتنا بجٹ کس کس طرح خرچ ہو رہا ہے وغیرہ وغیرہ۔

سوشل میڈیا اشتہاری مہمات کے / ایڈ مینیجمنٹ کے معاوضے کا فارمولا۔

ویسے تو یہ تجربے سے آتا ہے لیکن بنیادی بات سمجھ لیں 

عموما ایک یک مشت رقم یعنی فلیٹ ریٹ کہلاتا ہے 

یعنی آپ نے اس کام کے لیے ایک مناسب معاوضہ لے لینا ہے 

جس سے آپ ، مذکورہ افراد کی فیس ادا کریں گے 

یہ تیس ہزار سے ،اسی ہزار بلکہ ایک لاکھ تک بھی جاتا ہے ، آپ کے تجربے، سوشل میڈیا مارکٹنگ کس نہج پرکررہے ہیں ، کیا کوشش ہے ، کیا حکمت عملی ہے ، بہت سے فیکٹرز شامل ہیں  اور کلائنٹ کی جیب کے سائز کے مطابق بھی یہ چیزیں ، اوپر نیچے ہوتی رہتی ہیں ۔

اس میں ، اشتہار کا بجٹ شامل نہیں ہوتا

اشتہار کے بجٹ میں، اکثر کمپنیاں یا فری لانسر یہ کرتے ہیں کہ، 

مذکورہ رقم یعنی فلیٹ ریٹ کے علاوہ ، اشتہار کا بجٹ الگ لیتے ہیں 

اور آسان سا فارمولہ یہ رکھتے ہیں کہ 

فلیٹ ریٹ + پندرہ سے تیس فیصد اس رقم سے لے لیتے ہیں جو ، اشتہار کی مد میں دی گئی ہوتی ہے 

مثلا 

فلیٹ ریٹ طے ہوا تیس ہزار جو ، آغاز میں دیا جائے گا جس سے آپ مذکورہ افراد کو ادا کریں گے ، ظاہر ہے کچھ حصہ خود بھی رکھیں گے  

تیس ہزار تو اس چیز کے ہوگئے 

اب 

اشتہار کا ماہانہ بجٹ طے ہوا 

بیس ہزار روپے 

یعنی بیس ہزار روپے کے سوشل میڈیا اشتہار چلائے جائیں گے 

تو کچھ کمپنی یا فری لانسر یہ کرتے ہیں کہ ، اشتہار کی مد میں لی گئی رقم سے بھی ، کچھ مخصوص پرسنٹیج اپنے خرچوں کے لیے لیتے ہیں 

یہ پرسنٹیج ، بدلتا رہتا ہے ، پراجیکٹ ، کلائنٹ ، تجربے اور سروس کوالٹی کے لحاظ سے ، لیکن ہوتا طے شدہ ہے 

اور اس کی ایک مخصوص حد ہوتی ہے 

حد سے مطلب یہ کہ ، جب تک ، اشتہاری مہم پہ ہونے والا خرچ پچاس ہزار سے کم ہے 

اس وقت تک ، فلیٹ ریٹ برقرار رہے گا 

اور ایڈ پر لگنے والا بجٹ کا بیس سے تیس فیصد حصہ یہ پرسنٹ پہلے سے طے ہوتا ہے اور پھر وہی بات ، تجربے / کلائنٹ / کمپنی کی ساکھ پر ڈیپنڈ کرتا ہے  ،

سوشل میڈیا ایڈ مینیجمنٹ کا معاوضہ پھر اس طرح طے ہوتا

بہرحال 

فارمولا پھر یہ ہوگا

فلیٹ ریٹ + ایڈ پر لگنے والے بجٹ کا کچھ فیصد = ایڈ مینجمنٹ کی پرائس 

اب مثال کے طور پر ، رزلٹ آنا شروع ہوئے ، اور کلائنٹ نے ، بجٹ بڑھا دیا ، یعنی ، ایڈ پر ، اب پچاس کی بجائے وہ ، 

ساٹھ لگا رہا ہے 

تو اب کچھ کمپنیاں یہ کرتی ہیں کہ 

جیسے جیسے ، کلائنٹ کا ایڈ بجٹ بڑھتا جاتا ہے 

وہ فلیٹ ریٹ کی ایک مخصوص مقدار کی جگہ ، 

کچھ پرسنٹ ایج طے کرلتی ہیں 

گویا پچاس ہزار کی حد گزرنے کے بعدفارمولا 

یہ ہوجاتا ہے 

فلیٹ ریٹ کا کچھ پرسنٹ + ایڈ بجٹ کا بیس سے تیس فیصد 

جیسے جیسے ، ایڈ کا بجٹ بڑھتا جاتا ہے 

ویسے ویسے فلیٹ ریٹ کا پرسنٹ کم ہوتا جاتا ہے 

یہ تھوڑا پیچیدہ ہے ، لیکن تجربے سے سمجھ آتا جائے گا ، 

مثال 

آغاز میں 

فلیٹ ریٹ  = تیس ہزار

اشتہار پر خرچ ہونے والا بجٹ = بیس ہزار

ایڈ بجٹ کی وہ حد جو کراس ہونے کے بعد ، فلیٹ ریٹ کی جگہ پرسنٹ آئے گی = پچاس ہزار

تو آغاز میں فارمولا یہ ہوگا

Social Media Ad management price = 30,000 (flat rate) + 20% of 20,000 

بیس ہزار کا بیس فیصد ہوتا ہے ، چار ہزار

گویا

Social media ad management pricing = 30,000 + 4,000 = 34,000

ایڈ کی مد میں خرچ ہونے والی رقم کی حد تھی پچاس ہزار ، مثال کے طور پر ، رزلٹ اچھے آنے یا سوشل میڈیا حکمت عملی کے نتیجے میں کلائنٹ نے ایڈ بجٹ بڑھا کر پچپن ہزار کردیا

تو اب فارمولا کیا ہوگا ؟؟

Social media Advertising management price =  % of Flat rate + 20%  ad spend 

اب یہ فلیٹ ریٹ کی پرسنٹ ایج ، آپ کی اور کلائنٹ کی اپنی انڈرسٹینگ ہے ، آپ کی کوالٹی ، کام کا تناسب ، تجربہ وغیرہ وغیرہ 

بس اتنا خیال رکھیں جوں جوں ،ایڈ پر خرچ ہونے والا بجٹ ، بڑھتا جائے ، آپ فلیٹ ریٹ کا پرسنٹ کم کرتے جائیں 

پھر ایک وقت ایسا آجاتا ہے کہ 

آپ مجموعی بجٹ کا، دس سےپندرہ فیصد لے رہے ہوتے ہیں 

لیکن  مذکورہ مراحل سے گزر کر 

کیوں کہ، بھاری بجٹ کی کم پرسنٹ ایج بھی آپ کی کوسٹ پوری کیے جا رہی ہوتی ہے ۔

اس میں پھر یہ فیکٹر بھی آجاتا ہے کہ ، اگر آپ تصاویر کا شوٹ کروا رہے ہیں ، ویڈیو بھی خود بنوا رہے ہیں ، تو شوٹنگ وغیرہ کا بجٹ ، فوٹوگرافر کی اضافی فیس وغیرہ بھی دیکھنی پڑتی ہیں  محض گوگل سے تصاویر اٹھا اٹھا کر ، آپ ایک اچھی مناسب اشتہاری مہم نہیں چلا سکتے ۔

جو کہ اکثر پاکستانی فری لانسر / کمپنیز کا وتیرہ ہے 

پیسے گرافکس کے لیں گے اور تصاویر گوگل سے اٹھا کر چار لفظ اس پر لکھ کر ، کلائنٹ کو دکھا دیں گے کہ ، ہم نے گرافکس ورک کیا ہے 

اگلے مضمون میں ، درج ذیل موضوع پر بات کریں گے 

سوشل میڈیا مارکٹںگ کا بل ، مزید تفصیل کسے کس طرح جسٹی فائی ہوتا ہے ۔

اور دنیا بھر اور خصوصیات کے ساتھ پاکستان میں ، سوشل میڈیا مارکٹنگ کرنے والے ، فری لانسرز / کمپنیاں ، اپنی سروسز/ خدمات کو 

بے وقعت کیوں سمجھتے ہیں ، یعنی مناسب قیمت سے کہیں کم کیوں لیتے ہیں 

اس کے بعد ، ہم سمجھیں گے کہ 

اس پوری مہم ، یعنی سوشل میڈیا مارکٹںگ کی پرائس کو مناسب طریقے سے جسٹی فائی کرنے کے  لیے ، آپ کو، جن افراد کی ضرورت ہے ، ان کی ادائیگی کس طرز پر کی جاتی ہے 

فری لانسر ہو یا کمپنی ، یہ کس تناسب سے چارج کرتے ہیں یا کرنا چاہئے 

اس کے ساتھ ہی 

ڈیجیٹل مارکٹںگ سے متعلق معاوضوں  کے پہلے حصے 

یعنی سوشل میڈیا مارکیٹنگ  کے معاوضے کیسے طے کریں 

کا اختتام ہوگا

اور پھر ، 

دوسرے اہم ترین حصے ، یعنی 

ویب ڈیزائنگ کی اہمیت ، اس کے معاوضے کا تعین اور اس معاوضے کی مد میں کیا کیا سروس /خدمات شامل ہونی چاہئیں ، اور ، معاوضے کا فارمولا کیسے طے ہوتا ہے وغیرہ وغیرہ 

اس پر سیر حاصل گفتگو کریں گے۔

تبصرے