خود پسندی کے نفسیاتی عارضے کا شکار، نفسیاتی مریض کی نشانیاں - NPD - Narcissistic Personality Disorder
غرور اور سرکشی ۔
خود پسندی کا شکار ، افراد ، بہت اعلی اور
عظیم ہونے کا ڈرامہ ضرور کرتے ہیں ، لیکن ، اپنے اندر کہیں یہ جانتے ہیں کہ ، یہ
حقیر ہیں ، انہیں ، اپنے کم مایہ ہونے کے بارے میں پتہ ہوتا ہے ۔یہ دوسرے لوگوں کی
رنگ و نسل ، ذات پات ، اور فرقوں پر ، مستقل ،تمسخر برسا کر ، انہیں ، حقارت کی
نظر سے دیکھتے ہیں ۔
نوٹ کیجئے
کہ یہ ، ویٹر ، دربان وغیرہ سے کس طرح کا سلوک کرتے ہیں ۔
جب کہ ، اپنے سے اوپر والے/ متاثر کن اور
بلند عہدوں والے افراد کے نیچے لگے رہتے ہیں ۔
یہ ، انفرادی طور پر بھی ، لوگوں کو طعن تشنیع کا نشانہ بناتے ہیں ،
اور صرف ، ان کی خدمات کو ہی ، ڈی گریڈ نہیں کرتے ۔ بلکہ ان کی تنقید ، ہمیشہ ،
تلخی ، رسوائی ، اور ذلت کا رنگ لیے ہوئے ہوتی ہے ۔
کبھی کبھار یہ لوگ ، ایسی حرکتیں ، اضطراری
طور پر ، کھلے غصے کے اظہار کے طور پر
کرتے ہیں ، اور اکثر، خفیہ اشتعال انگیزی ( تاکہ ان کا امیج بھی خراب نہ ہو ۔
روایتی طور پر ، انہیں یقین ہوتا کہ ، یہ ، ناقابل شکست ہیں ، اور ، گفتگو
میں/اختلافات میں ، یہ ہمیشہ ہی ٹھیک ہوتے ہیں ۔
دوران گفتگو ان کا اندازہ ، ہمیشہ سے ،
تفتیشی ہوتا ہے ،یا پھر ، یہ لفظ پکڑ کر ، آپ کے گرد لپیٹ کر ، آپ کو ہی غلط ثابت
کرنے کی کوشش میں جتے رہتے ہیں ۔
یہ لوگ نقصان کی / غلطی کی ذمے داری کبھی
نہیں لیتے ، ہاں کامیابی کا کریڈٹ ، انہیں بہت مرغوب ہوتا ہے ۔
یہ ، تقریبا نہ ، ہونے کے برابر ، معذرت خواہ ہوتے ہیں ۔
جب کچھ غلط ہوجائے یا ، غلط فہمیاں جنم لے
لیں ، تب یہ ، اکثر اوقات دوسروں کو ہی الزام دیتے پائے جاتے ہیں ۔
ان کی خطرناکی ، کئی شکلوں
میں ہوتی ہے ، یہ کئی چہرے پہن کر ، بہت سے روپ دھارے ہوتے ہیں ،
کبھی نوٹ کیجئے گا یہ ، اپنے
، ماضٰ کے تعقات کے بارے میں کیسے بات کرتے ہیں
کیا یہ خود کو ، مظلوم
گردانتے ہیں ؟
اوراس دوران ، ان کی حالت
کیا ہوتی ہے ، کیا یہ غصے سے کھول رہے ہوتے ہیں ؟
نرگسیت کا شکار / خود پسند افراد سے بچیں ۔
یہ چونکہ ، ذہنی عارضہ ہے ،
نفسیاتی بیماری ہے ، تو یہ کسی کو بھی لگ سکتی ہے ۔۔
اور تو اگر ، آپ کا کوئی
فیملی ممبر ، اس کا شکار ہے ، تو ، زیادہ امکان ہے کہ ، آپ فیملی سے باہر بھی ،
دوستوں ، کولیگ ، ریلیشن شپ وغیرہ کے دوران بھی ، ان کا شکار ہوسکتے ہیں ، کیوں
فیملی میمبر کے ، خود پسند ہونے کی صورت میں ، آپ کو ، یہ چیز ، نارمل ہی لگے گی ،
شناسائی کا ذایقہ ملے گا ، وہی خصائل باہر دیکھیں گے تو، معلوم نہیں ہوسکے گا کہ ،
آپ ایک ، خود پسندیا
Narcissistic Personality
Disorder
کا شکار ، مریض کے گھیرے میں
آنے والے ہیں ۔
اور یاد رکھئیے ، ایک بار آپ
ان کے شکنجے میں آگئے ، تو ان کو چھوڑنا آسان نہیں ، حتی کہ ، اگر آپ کا پارٹنر ،
نارسسٹ ہے ، تو، ان کو چھوڑنا ، مہنگا پڑ سکتا ہے ، نہ صرف ، خرچے کے لحاظ سے ، بلکہ ، جذباتی طور پر بھی ۔۔دوسری طرف، اگریہ
، آپ کو ، کسی اور سے ری پلیس کردیں ، تب بھی ، آپ ، خود کو ترک شدہ ، ناقابل قبول
، محسوس کر کے ذہنی طور پر ، تباہ ہوجائیں گے ۔
تو بہتر یہی ہے کہ ، یاد
رکھیں
NPD یعنی ، Narcissistic
Personality Disorder
کا شکار افراد میں ، درج ذیل
میں سے ، پانچ نشانیاں ایک ساتھ ، پایا
جانا ضروری ہیں ۔
خود کو ، اندھا دھند اور بے
جا اہم گرداننا
مستقلا، خود کو ، خوب صورت ،
ذہین ، کامیاب ، سوچنا اور اس کا یقین
رکھنا۔
خبط عظمت اور ہائی
کلاس/ایلیٹ / عالی مرتبہ لوگوں سے خود کو منسوب کرنا ، انہی میں بیٹھک کی کوشش۔
بے جا ، غیر ضروری تعریف /توجہ کے بھوکے ۔
بلاوجہ ، ہر معاملے میں ، حق/استحقاق
جتانا۔
دوسروں کو استعمال کرکے ، اپنے مقاصد پورے
کرنے کی خواہش۔
مغرور/کسی کوخاطر میں نہ لانے والا رویہ
دوسروں کے جذبات/احساسات/کیفیات/ضروریات کو
سمجھنے سے معذور ، اور نہ ہی ، درخور اعتنا ( قابل توجہ) سمجھنا
اگر آپ ، اپنے اطرا ف میں ، کسی بھی شخص ( کوئی بھی رشتہ/تعلق ) ہو
، میں مذکورہ بالا ، نشانیوں میں سے ،کوئی سی پانچ نشانیاں ایک ساتھ دیکھیں
تو سمجھ جائیں آپ کا پالا، ایک خود پسند
ذہنی مریض سے پڑ چکا ہے۔۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
بلاگ پر تشریف آوری کے لیے ، شکریہ، آپ کی قیمتی رائے شایع کردی گئی ہے۔