Narcissistic Personality Disorder - خود پسندی کی نفسیاتی بیماری اور اس کی نشانیاں۔



یاد رکھئیے ،
جذبات کا استحصال /مکر ، یعنی ،
Emotional Manipulation
خفیہ اشتعال  
Covert Aggression
 ، کی ہی ایک شکل ہے ۔
جس کا مقصد ، اپنا امیج ، دنیا کے سامنے ٹھیک رکھ کر ، سامنے والو ں کو ایموشنل بلیک میل کر کے ، اس سے اپنے کام لیتے رہنا ہے ، اور ، یہ خود پسندی کا شکار افراد ، اس کے ماسٹر ہوتے ہیں ۔
ایسے افراد کے بار ے میں
Teddy Bear with a claw
کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے ، یعنی ،اردو میں آپ یوں سمجھ لیں کہ ، شکل پر معصومیت اور،اپنے امیج کی پروا کرتے ہیں لیکن ، موقع ملتے ہی اپنے آپ کو بیک اینڈ پر رکھتے ہوئے ، پنجے مارتے ہیں کہ ، کام بھی ہوجائے ، اور ، ان کا امیج بھی خراب نہ ہو ۔
اکثر ، نرگسیت زدہ افراد کی ایک نشانی یہ بھی ہوتی ہے کہ ، ان کے لیے ، رشتے اور تعلق، محض مشاغل سے زیادہ نہیں ہوتے
۔ ان کے تعلقات میں گرم جوشی عنقا ہوتی ہے ، کیوں کہ ، انہیں ، دوسرے کی کیفیت ، ضرورت اور چاہت کی کوئی پروا نہیں ہوتی ۔
یہی وجہ ہے کہ ،
 ان سے متعلق افراد ، ہمیشہ ، خود کو استعمال شدہ محسوس کرتے ہیں ، رشتے کو یک طرفہ  محسوس کرنے لگ جاتے ہیں ۔
مزید خطرناک  استحصال میں ، جھوٹ ، دھوکا ، شامل ہے


گیس لائٹنگ -  Gas lighting

ایک اصطلاح ہے   
جس کا مطلب یہ ہے کہ ، اپنے شکار میں ، شعوری طور پر ، اس کا نفسیاتی کنٹرول ہاتھ میں لینے کے لیے ، ، ایسی معلومات جو ،  سچ جھوٹ کے آمیزے  پر مشتمل ہوں ، اس طرح اس میں بھری جائیں کہ ، وہ اپنی ، یادداشت ، اپنی سمجھ بوجھ ، فہم و ادراک کے بارے میں شک و شہبات کا شکار ہوجائے ، حتی کہ ، وہ واقعات ، ماضی حال ، مستقبل کے تناظر میں چیزوں کو ، دیکھنے کا ، زوایہ ہی بدل لے
،دنیا بھر کی حکومتیں/ایجنسیاں ، فوجی ہوں یا سول/سیاسی ، اپنے مفاد کے لیے ، اپنی اقوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کے لیے اس ٹیکنیک کا استعمال کرتی ہیں ، جیسے آپ پروپیگنڈا وار کے نام سے جانتے ہیں ،، یہی کام اگر ، چھوٹے پیمانے پر ہو تو ،
Gas lighting کہا جا سکتا ہے ،
 ساس نے بہو کے خلاف ، شوہر کو بھر دیا
شوہرکے سامنے بیوی نے ٹسوے بہا کر ، ساس کو بدنام کردیا
نند کے بھائی کے سامنے ، ٹسوے ،
بیوی کا،  اپنی نندوں کے  گلے شکوے
اس عمل میں ، شوہر گیس لائٹنگ کا شکار ہو کر ، اگر گلابی ہوجائے ، تو فساد برپا ہوجاتا ہے ۔
مرد افراد ، کاروبار میں دھوکہ دہی کے لیے سچ جھوٹ اور خدا کی قسمیں کھا کھاکر مال بیچنا
حتی کہ ، حلیہ شرعی اور کام شیطانی ۔۔ یہ بھی ، استحصال میں ہی آتا ے ۔
 جذباتی /استحصال میں ، گیس لائٹنگ بھی ، نرگسیت زدہ افراد کا ایک مہلک اور خطرناک ہتھیار ہے ۔

حاسد/ کینہ پرور۔

یہ چاہتے ہیں ، صرف ان کی واہ وا ہو ، ان کا کوئی حریف نہ ہو، یہ دوسروں کی کامیابیوں پر خوش ہونے کے بجائے ، ان سے حسد کرنے لگتے ہیں ، جہاں موقع ملتا ہے ، یہ ، اپنے حریف جو کہ ان سے کہیں زیادہ کامیاب ہو ، اسے تاخت و تاراج کردیتے ہیں ، اور ان کی کامیابی، کھا جاتے ہیں ، یہ کہہ کر کہ ، وہ اسی کے مستحق تھے ۔۔اور وہ ، اتنی خوشیوں ، کامیابیوں کےقابل نہیں تھے ۔حتی کہ یہ ، اپنے شریک حیات اور اولاد تک کو ، حریف سمجھ کر ، یہ سب کر گزرتے ہیں ۔یہ محسوس کرتے ہیں کہ ، دوسرے ان پر رشک کرتے ہیں ، ان سے حسد کرتے ہیں ۔ ان کے رویے کی شکایت کی جائے تو یہ ، اس کوشش میں جت جاتے ہیں ، کہ، ان شکایات کو جیلسی کا رنگ دے دیں ، کہ فلاں شخص ، ان سے جلتا ہے ، اس لیے ایسی باتیں کررہا ہے ۔
یہ خبط عظمت کا شکار ہوتے ہیں ، اس لیے ، ان سے جائز تنقید ، یا تنقید برائے اصلاح بھی برداشت نہیں ہوتی ۔

تبصرے