خفیہ خود پسند، ڈھکے چھپے ، نرگسیت کا شکار افراد کی نشانیاں - تیسری قسط - Covert Narcissist



برملا خود پسند  اور خفیہ خود پسند افراد کی فطرت کا بنیادی فرق

یہ بنیادی طور پر تو ایک ہی خمیر سے اٹھے ہوتے ہیں ، اس خمیر کو "توجہ کے بھوکے " کہا جا سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ بھی ، ان میں ، بہت سے خصائل مشترک ہیں ، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ، برملا خود پسند ، اور خفیہ پسند ، اپنی اس ، توجہ کی بھوک ، اٹینشن سیکنگ، احساس برتری ، خبط عظمت ، والی فطرت کا اظہار ، بہرحال ، بلکل الٹ طریقے سے کرتے ہیں
یعنی ، برملا خود پسند ، یا کھلا پسند ، ڈھٹائی سے اس بات کا طالب ہوتا ہے کہ ، اسے توجہ کا مرکز بنایا جائے ، اسے اہمیت دی جائے ،
جب کہ ، خفیہ خود پسند اس کے مکمل الٹ ، ری ایکٹ کرتا ہے ، اس کے بالکل متضاد انداز میں ، توجہ کا طالب ہوتا ہے
وہ متضاد انداز 
Playing Victim
یعنی مظلومیت کا رونا دھونا ، ہر وقت ، یہ ظاہر کرنا کہ ، وہ جس توجہ اور تعریف کا مستحق ہے ، اسے وہ نہیں ملی ، کوئی اس کو  نہیں چاہتا ، کوئی اس  کی کوششوں کو ، نہیں سراہتا ( جب کی ان کی کوششیں ، اکثر ، محض ، زودرنجی کی ہوتی ہیں ) ۔
گویا  برملا خود پسند ، کہتا ہے مجھے عزت دو
خفیہ خود پسند ، یہ کہہ کر ، عزت لیتا ہے کہ ، مجھے کوئی عزت نہیں دیتا۔
برسبیل تذکرہ یہاں ،ایک بات کہتے چلیں کہ ، نارملی ، جو انٹرو ورٹ ہوتے ہیں ، یعنی اپنے آپ میں مگن ، وہ افراد، اچھے سامع ہوتے ہیں ، اور واقعتا سنتے ہیں ، توجہ دیتے ہیں ، حاضر رہتے ہیں ، گفتگو میں ، حصہ لیں یا نہیں ، لیکن ، سب نوٹ کرتے ہیں ، اس کے بجائے ،اگر ہم ، خفیہ مظلوم / خود پسند کو دیکھیں تو ، یہ ایسا نہیں کرتا ، یہ محض اپنی سوچوں میں مگن ، رہتا ہے ، جان بوجھ کر ، شعوری طورپر ، خود میں گم رہتا ہے کہ اسے کسی کی بات نہ سننی پڑے ، کیوں کہ ، یہ ، دوسروں میں نہ دلچسپی رہتا ہے ، نہ ان کی سننا چاہتا ہے ، کیوں کہ ، یہ اپنے احساس برتری / خبط عظمت میں ، دوسروں کو ،
غیردلچسپ یعنی بورنگ سمجھتا ہے ، یا پھر ، اس کے ذہن میں ہر وقت ، دوسروں کا تاثر، ایسا رہتا ہے کہ جیسے دوسرے اس کو اگنور کر رہے ہوں ( کیوں کہ ، اس نے مظلوم بن کر کھیلنا ہوتا ہے )۔
یہی وجہ ہے کہ یہ جان بوجھ کر دوسرے کی باتوں ،گفتگو پہ توجہ نہیں دیتا۔ اور یہ شو کرتا ہے کہ ، وہ بور ہیں  ۔
جب کہ ، جو ، برملا  خود پسند یا کھلے عام نرگسیت کا اظہار کرنے والا ہوتا ہے وہ ، حاکمیت جتا کر ، زور زبردستی اپنا ، رستہ بناتا ہے ، اس کے برعکس ، خفیہ ، نرگسیت/خود پسندی کا شکار ، فرد ، ہمیشہ
Passive Aggressive
ٹیکنیک آزماتا ہے ،
Passive Aggressive
یعنی مفعول مشتعل پر ، ایک تفصیلی تحریر ، انہیں صحفات میں چھپ چکی ہے ۔۔ مختصرا یہ کہ ،
Passive Aggressive
کا مطلب ہوتا ہے کہ ، برملا غصے کا اظہار ، اس لیے نہ کرنا کہ ،امیج خراب نہ ہو ، اور کام سارے وہی کرنا ، جس سے منفیت پھیلے، یعنی عدم تعاون ، جیلیسی ، کام میں روڑۓ اٹکانا ، بس ، کرنا اس طرح کہ ، عام افراد کو محسوس نہ ہو ، کیوں کہ اگر کھلے عام ایسا کیا تو ،
Passive Aggression
کا شکار شخص کا امیج خراب ہوجائے گا ،
Covert Narcissist
بھی اسی ٹیکنیک سے کام لیتا ہے ، کیوں کہ ، اس نے مظلوم بھی پلے کرنا ہوتا ہے ، اگر کھلے عام منفیت یا اشتعال کرے گا ، تو مظلومیت چاک ہوجائے گی ، اسلیے وہ
Passive Aggressiion
سے کام لیتا ہے ۔
ایسے موقعوں پر ان کا رویہ کچھ یوں ہوجاتا ہے
یہ بظاہر ، تعاون کا یقین دلاتے ہیں ( امیج خراب نہ ہو اس لیے )
لیکن ، کام کے وقت ، یہ بھول جاتے ہیں ۔
دیر کردیتے ہیں
ایسا اظہار کرتے ہیں کہ ، ایسا کوئی کام انہیں کہا ہی نہیں گیا تھا۔
یاد رکھئیے ، خبط عظمت ، خودپسندی / نرگسیت کاشکار ، ہر شخص
Manipulative یعنی مکار (مکر کرنے والی) ذہنیت رکھتا ہے ۔بس فرق یہ ہوتا ہے کہ ، جو برملا اظہار نہیں کرتے ، وہ ، خفیہ  خود پسند کہلاتے ہیں ، وہ ، اپنی پوٹلی میں ، خود ترسی باندھے رکھتے ہیں ، بجائے  کھلے عام ، اپنے سرپر ، برائی لینے اور اپنا امیج خراب کرنے کے ، یہ اندر ہی اندر ، موجود جیلیسی کو اپنا ایندھن(جو مکر کرنے کے لیے درکار ہوتا ہے ) ۔
 بناتے رہتے ہیں ۔



تبصرے