عین ممکن ہے، کہ آپ کسی
خفیہ خود پسند کے ساتھ زندگی گزار رہے ہو،چونکہ ان کی نرگسیت کھلی ہوئی نہیں ہوتی
،تو ،آپ کے بیوقوف بننے کاچانس زیادہ ہے،کیونکہ یہ خفیہ خود
پسند، اندر خانے بالکل،کھلے خود پسندجیسے ہوتے ہیں،
بس طریقہواردات مختلفہوتا
ہے۔
میں بتایا گیا تھا کہ ، ،
کہ نرگسیت /خود پسندفردکی بہت سی، تہیں ہوتی ہیں،اس لیے یہ اپنی خود پسندی کو
جھجھک اور شرمیلے پن سے ڈھانپ سکتے ہیں۔
مثلا، ایسا شخص جو کھلے
بندوں نرگسیت کا شکار ہو،وہ بارہا یہظاہر کرے گا کہوہناگزیرہے۔
بے شرمی اورڈھٹائی کے
ساتھ، گفتگو کا رخ بار بار ،خود کی طرف موڑے گا۔
اس کے برعکس،
خفیہ نرگسیت زدہ ، اندر سے ایک مشتعل اور کینہ پرور، بدمعاش ہوسکتا
ہے ، یا پھر،ایک چھپاہوا، پلے بوائے ہو/ ایکمتکبر ڈکٹیٹر بھی،اور تو اور
'میں سب جانتا ہوں'
والی ذہنیت کا شکار بھی۔
۔اور ضروری نہیں ہے
کہ وہ اپنی ان سب خصلتوں کا اظہار ، سرعامکرے۔
کچھ شوبز شخصیات یا عوامی نمائندے ، کھلے خود
پسندہوسکتے ہیں
انہیں، توجہ کی حرص ہوتی
ہے، انہیں خبط عظمت لاحق ہوتا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق، شوبز جیسے شعبے میں، نارسسزم
(خود پسندی کاذہنیعارضہ) نہصرف، قابل قبول ہے بلکہ اسے ضروری سمجھا جاتا
ہے۔
کھلے عام ، نرگسیت اور
خود پسندی کا اظہار کرنے والے ، افراد پر، گذشتہ مضمون میں ، سیر حاصل گفتگو ہو
چکی –
آج تذکرہ کریں گے، خفیہ
قسم / چھپے ہویے، نرگسیت زدہ افراد اور اس ذہنیعارضے سے متعلق علامتوں کا۔
خود پسندی کے ذہنی عارضے کی،مختلفاقسامہیں جن میں سے ایک
Covert
narcissist
بھی ہے
جسے
Closet
Narcissist
بھی کہا جاتا ہے۔
یہ کوئی بھی ایسا شخص ہو سکتا ہے، جو ادراک اور خود شناسائی سے
مکمل خالی ہوتا ہے ،اسے بخوبی معلومہوتا ہے کہ وہپست اور حقیر ہے،
یہ کسی بھی طرح کے
اظہار یا غصے کے کھلے اظہار سےڈرتے ہیں
،اسی لئے نہیں کہ، بڑے
بردبار ہوتے ہا ،بلکہ اس لئے کہ یہ،اپنا تاثر/امپریشن ، دوسروں کی نظروں میں
،
صاف رکھناچاہتے
ہیں۔
یہ کھلے خود پسندوں کے برعکس، بظاہر،سنجیدگی/خاموشی
کے خول میں بند رہتے ہیں ، جس کی وجہ سے،زیادہ تر مظلومیت ،مردار جذبات، عنقا گرمجوشی،
انکی شخصیت پہچسپاں ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے منفیت اور ڈپریشن سے گھرے رہتے ہیں۔
انہیں یہ، محسوس ہوتا ہے کہ ،سب کچھ برباد ہو رہا ہے، سب کچھ تباہ ہو
رہا ہے، ان کے گرد، تعلق ، رشتے ، معاملات، بکھر رہے ہیں ۔
یہ بہت منفی اور المیاتی کیفیت کا شکار رہے ہیں۔
اور ،چونکہ یہ خفیہ،نرگسیت/خودپسندہوتے ہیں، اس لیے ان کو جانچنا
بہت مشکل ہوتا ہے
ہو سکتا ہے آپ کو یہ ،شرمیلے/باوقار/بامروت لگیں،
اسی لیےانکو سرسری گفتگو/تعلق میں مارک (نشاندہی )کرناہر کسی کے بس
کی بات نہیں۔
یہ اتنے کم ہمت ،انا پرست، منفی اور بزدل ہوتے ہیں کہ اپنی ،جائز
خوشی کا اظہار بھی براہ راست نہیں کرتے، حتی کہ، اس شخص سے بھی نہیں،
جس سے یہ حقیقتا خوش ہوں یا اس کی تعریف کرنا چاہتے ہوں۔
یہہرعمومی چیز/بات کو اپنی ذات پر لے جاتے ہیں۔
انہیں ،خود پر اعتماد ہوتا ہے, نہ دوسروں پر۔
اور نہ ہی ان پر اعتماد
کیا جا سکتا ہے.
یہ، اندرونی طور پر،
اس کیفیت کا شکار رہتے ہیں کہ، ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے۔
ان کی تعریف نہیں کی جا رہی۔
انھیں کوئی سمجھ نہیں رہا۔
جبکہ یہ خواب دیکھتے رہتے
ہیں، کہ ایک دن عظمت نصیب ہوگی ،اسی نشے یا نفسیاتی عارضے میں، دیکھے گئے،
خودفریب/بے عمل خواب کے چکنا چور ہونے کے بعد یہ حیران ہو کر سوچتے
ہیں کہ۔
ان کی تعریف کیوں نہیں ہو رہی،
لوگ ان کو سمجھ کیوں نہیں رہے
ان کی ایکنشانییہبھی ہے کہ
سامنے والے سے یہ امید
رکھتے ہیں، کہ وہ ان کے کہنے سے پہلے یا، بغیر کچھ کہے ہی، ان کی بات
جاناور سمجھ لے۔
گویا کہ مخاطب سے
ٹیلی پیتھی(ذہن پڑھنے کی صلاحیت) کی مہارت کی امید لگائے بیٹھے ہوتے ہیں -
اور پھر اگر ،ان کو، ان
کی، متوقع چیز نہ ملے، نہ ہی، کسی طور ، ہم آہنگی بن سکے تو ، ،یہ برا مانتے
ہیں کہ
وہ تو کچھ سمجھتا/سمجھتی ہی نہیں،
اب اسے ہرچیزکہنی کیوں پڑتی ہے، وغیرہ وغیرہ ،
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
بلاگ پر تشریف آوری کے لیے ، شکریہ، آپ کی قیمتی رائے شایع کردی گئی ہے۔