Money Heist Season 4 – Episode 1 – Recap and Spoiler free Review
یہ ایک کچا پکا جلدی میں لکھا گیا ناقص سا تجزیہ ہے
تین اپریل سن دوہزار بیس
3-april 2020
نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والے ٹی وی شو
La Casa de Papel
جسے لوگ
Money Heist
کے نام سے بھی جانتےہیں
کے
Season 4
کی پہلی قسط کا ریویو پیش خدمت ہے ۔
پوری کوشش ہے کہ ، اس تحریر میں آپ کو سپوائلر نہ ملے
تو شروع کرتےہیں ،
سیزن فورکی پہلی قسط میں ، سیزن تھری کے تھوڑے سے مناظر موجود ہیں
تاکہ ، دیکھنے والے ، اسے یاد رکھ کر ، آگے چل سکیں ، ہم سب جنہوں نے اس شو کو فالو کیا ہے ، انہیں یاد ہوگا ،کہ سیزن تھری کا اختتام ، کہاں ہوا تھا ، کون سی جگہ پر
پروفیسر اپنے کن کن مخمصوں سے جنگ لڑتا ہوا ، پلان کو ، کامیاب رکھنے کی کوشش کررہا ہوتا ہے ، وہ پلان جو محض ایک پرزہ ہلنے سے ، کچے گھر کی طرح تباہ ہوتا محسوس ہورہا تھا ،
اسے "گمان" کا مرض لاحق ہوجاتا ہے ، جس کی وجہ سے ، وہ ، اپنے ہی پلان سے ، الجھ پڑتا ہے ،
اور حاملہ انسپکٹر، الیسیا سیعریا
Aliciea sierera
پچھلے شوز میں موجود ، پولیس انسپکٹر راقیل سے بھی زیادہ خطر ناک ثابت ہورہی ہوتی ہے ، اس نے پروفیسر کی نفسیات سمجھ کر ، اسی کے ایک نفسیاتی داو کو ، اس پر الٹ کر ، پروفیسر کو ، ایک ایسے جال میں پھنسا دیا ہوتا ہے جہاں سےپروفیسر ، جتنا نکلنے کی کوشش کرے ، اتنا ہی پھنستا چلا جا رہا ہوتا ہے ، دلچسپ بات یہ ہےکہ ، پلان ، ابھی بھی کام کررہا ہے ، لیکن پروفیسر کے وہم کا کیا جسے ، یہ "لگنے " لگتا ہے کہ یہ لوگ اب یا تو گرفتار ہوں گے یا پھر مارے جائیں گے
پروفیسر، جذبات کے گھیرے میں آکر، ایسے ایسے اقدامات کرنا شروع کردیتا ہے کہ ، اگر وہ اقدامات ، اس طرح ، وقوع پذیر ہوجاتے تو ، پروفیسر اور اس کے ساتھیوں نے ، پورے ملک ، بلکہ بین الاقوامی طور پر ، جس طرح ، عوام کے دل میں گھر کیا ہوتا ہے ، وہ سب محنت برباد ہوکر رہ جاتی ، اور یہی ،
انوسٹی گیشن آفیسر
Alicia Sierra
چاہتی بھی تھی ،
منی ہائسٹ کے ماسٹرمائنڈ ، پروفیسر کی سب سے بڑی خوبی اس کا ٹھنڈا انداز، اس کا سچئیوشن کو ہینڈل کرنا ، اس کو غیر جذباتی اورمنطقی انداز میں سوچنا ، ہے ، یہ سب اب اس کی کمزوری بن رہا ہوتا ہے ، وجہ ، بنتی ہے ، اس کی ایک انہتائی بھیانک جذباتی غلطی ،
اس سیزن فور کی پہلی ایپی سوڈ کا ٹائٹل بھی
Game Over ہے
جس سے بظاہر ناکامی کا تاثر ابھرتاہ ے ، ہر گزرتا دن ، ان پر بھاری پڑنے کا خطرہ اورپروفیسر کے ساتھی خصوصا ٹوکیو کی ، مخلتف وجوہات کی بنا پر ، اختیار کردا اکھڑ رویہ ، بھی پلان کو سست اور دوسروں کو جذباتی کررہا ہوتا ہے ۔
لیکن اس پورے ٹی وی شو
Money Heist
میں ، اگر ٹوکیو ، کی اضطراری حرکات، اس کے باغی لب و لہجے کی بو نہ ہو ، تو کیا یہ سیزن یا اس سے پچھلے سیزنز،
Money Heist 1 2 3
دلچسی ابھرے گی ؟
یہ سب مخاصمتیں اور مخمصے ، ابھرتے محسوس ہوتے ہیں ، اوربظاہر یہی لگتاہے کہ ، اس بار ، اس سیزن فور کے آغاز میں ہی ، یعنی پہلی ایپی سوڈ مین ہی، وہ یہ جنگ ہار رہے ہیں ۔
Money Heist Season 3
کے اختتام میں ، ملک کے اداروں کے آگے سینہ سپر ذہانتیں ، اب ، دہشت گردی کا دھبہ لگوانے کے لیئے تیار ہیں
یعنی ، سیزن تھری کے اختتام میں ، کچھ مخصوص اقدامات ، کہانی کو اس نہج پر ہی لے آئے ہیں
جب کہ ، اندورنی طور پر ، پولیس اور اغوا کار یا ڈکیتوں کے اس گروہ ، جن کا سربراہ پروفیسر ہے ،
یہ سب آپس میں ذاتی رنجشوں کی بنا پر بھی ، ایک دوسرے سے ، بیر رکھنے پر مجبور ہیں ، عارضی ہی سہی لیکن رنجشیں بہرحال سامنےآتی جارہی ہیں ۔
اس سیزن میں ،
Inspector Sierra
کا کمانڈنگ آفیسر ،
Tamayo
کچھ مضبوط اور منطقی محسوس ہوا ہے ، اس کی کوشش ہےکہ ، صورتحال خراب نہ ہو ، لیکن
Sierra
کی موجودگی میں یہ کیسے ممکن ہے ؟
جنہوں نے پچھلے سیزن دیکھے ہیں
انہیں معلوم ہے کہ یہ والی ڈکیتی ، صرف اور صرف پیسے کےلیے نہیں ۔اس کے مرکزی مقاصد کچھ اور ہیں
جس کا ادراک آپ کو گذشتہ سیزن میں ہی ہوجائے گا
یہ ڈکیتی سے زیادہ اب مزاحمتی تحریک کے طورپر سامنے آرہی ہے ۔
پولیس کا پلڑا ، بھاری نظر آتا ہے ، کیوں ؟ اس کیوں کے لیے آُپ کو سیزن تھری دیکھنا ڑے گا
ڈاکو ہوں یا پولیس والے ، یہ سیزن بلکہ یہ پوری سیریز
1 2 3 4
دیکھتے ہوئے ایک بات تو کنفرم ہوجاتی ہے کہ ،
عورت کولگام کیوں ڈالی جانی چاہیے ۔
اب لگام ٹوکیو کو پڑنی چاہئے یا
Inspector Sierra کو
یا پھر
Denever
کی بیوی
Mónica Gaztambide
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
بلاگ پر تشریف آوری کے لیے ، شکریہ، آپ کی قیمتی رائے شایع کردی گئی ہے۔