حقیقی / اصیل مرد کی خوبیاں - بارہویں قسط







کمزوریوں کا اعتراف ، حقیقت پسندی یا ، کجی سے نظریں چرانا

ایک الفایعنی اصیل /خالص مرد کیا کرتا ہے ؟

الفا اپنی کمزوریوں/غلطیوں کا معترف ہوتا ہے ، اور بیٹا/سطحی مرد ، ان کے وجود سے  انکاری 
الفا/اصیل مردوں کے لیے بہت سے مفروضے ، گردش کرتے رہتے ہیں ، کہ یہ پرفیکٹ ہوتے ہیں ، کمزوریں سے پاک ہوتےہین ،بہت ہی ، برتر ہوتے ہیں ، 
ایسا نہیں ہے 
حقیقی زندگی میں،     الفا یعنی  اصیل اور خالص ، مرد اتنے بھی اچھے نہیں ہوتے ، یعنی ہر معاملے میں ، ہر صورتحال میں بہتر ثابت نہیں ہوتے ۔
ہاں ، یہ بھی درست ہے کہ ، چونکہ ، انہیں ، زندگی جینے کی کوالٹی ،  خود کو شاہکار میں بدلنے کی چاہ  سے آگاہی بہرحال ہوتے ہی ہے
وہ 
Excellence 
پانے میں جتےرہتے ہیں ، اس لیے ، وہ ، ممکنہ طورپر ، عام افراد سے بہتر ،مہارت ، ہنر ، اوراہلیت اور صلاحتیوں کے حامل ہوتے ہیں 
اس کے ساتھ ہی ، انہیں اپنی کجی ، خامی ، اور کمی کا بخوبی ادراک ہوتا ہے ، اس لیے وہ  بوجوہ ، مدد لینے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔
در حقیقت ، جب انہیں کسی ایسی صورتحال کا سامنا ، جس میں  انہیں معمول نہ ہو کہ ، اس سے نبردآزما ہونے کےلیے کیا کرنا چاہئے ، 
وہ ، فوری ، اپنی کم علمی اور ناتجربہ کاری سے رجوع کرتے ہیں ، اعتراف کرتے ہیں ، اور دوسروں کی مدد ، یا ان کی رائے سے آگاہی کشیدتے ہیں ۔

Beta Male’s Reaction
جبکہ ، دوسری طرف ، ایک ، بیٹا مرد، یعنی دوسرے درجے کا ، سطحی مرد، کبھی بھی ، اپنی کمزوری کا اعتراف نہیں کرتا ۔
وہ 
Know it all
یعنی مجھے سب معلوم ہے ، میں سب کرسکتا ہوں والے ، مائنڈ سیٹ کے ساتھ چل رہا ہوتا ہے 
حتی کہ ، وہ آپ کو ، ایسے موضوعات پر بھی اپنی رائے پیش کرے گا ، جس کے بارے میں اسے ، صفر معلومات ہوگی ، لیکن وہ اسے آزادی اظہار راے کی طشتری میں رکھ کر پیش کرے گا ۔حتی کہ ، اس کی کامیابی ، اس کی مہارتوں کے ، من گھڑت قصے سنانے سے بھی نہیں چوکے گا ، اور جب دلیل پیش کی جائے ، اس کے ناقص، ادھورے اورجہالت پر ، مبنی ، موقف کو ، کونےسے لگایا جائے ، اور اسے باور کروایا جائے وہ بھی دلیل سے کہ ، وہ ، اس موضوع پر معلومات نہیں رکھتا  ، بلکہ ، وہ محض ، جتا رہا ہے کہ اسے معلوم ہے ۔
تو وہ ، دانتوں اور پنجوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے یعنی ، ہر ممکنہ طریقے سے  ، حتی کہ اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ، خود کو ٹھیک ثابت کرنے کی کوشش کرتا نظر آئے گا
نوٹ: اپنے اطراف نظر دوڑائے، اگر ، کوئی میچور شخص یہ کام کرتا نظر آئے ، کیوں کہ، چھوٹی عمر میں تو خیریہ سب فطری ہے کہ ، پتہ ککھ نہ ہوا لیکن رائے زنی کرنا، لیکن اگر بڑی عمر میں رویہ نظر آئے ، لائک میرے اندازے کے مطابق، پچیس تیس سال کی عمر کے بعد ، خصوصا، شادی کے بعد ، تو سمجھ جائیے ، یہ شخص، بیٹا میل/سطحیت کے پیمانوں سے پاوں گیلے کررہا ہے ، یاپھر ،اس کا پور پور ، بیٹا مرد یعنی سطحی ہوچکا ہے ۔

عام زندگی سے ایک مثال ۔

فرض کیجئے ، 

الفا یعنی حقیقی/اصیل مرد، ایک کاروبار شروع کرتا ہے ، وہ ، یقینی طور  پر ،  ان تمام ماہرین ، مینٹور/ اتالیق یعنی کسی عقلمند ساتھیوں وغیرہ سے ، رہنمائی کا طالب ہوگا ،  وہ ،اسے اپنی کاروباری بصیرت، پر بہرحال بھروسہ ضرور ہوگا ، لیکن ، اس کے ساتھ ساتھ ،اس کی انکساری ، مذکورہ تمام افراد جوکبھی نہ کبھی متعلقہ شعبوں میں، کسی طور ، اپنا ایک مقام رکھتے ہیں ، سے رابطہ رکھے  ،ان سے بات چیت کر کے ، کچھ سیکھے ، کچھ سمجھے ۔
اگر یہ ماہرین ، اس کے کام پر تنقید بھی کریں ، تو وہ ، اس کو بہتر کرے گا ، نہ چیخے گا کہ نہیں تم لوگ غلط ہو۔
بلکہ وہ انہیں سنے گا اور عمل کرے گا ، 
بیٹا مرد یعنی ، سطحی / دوسرے درجے کا مرد ۔  کیا کرے گا ؟
اول تو وہ کسی سے مدد کا طالب  نہیں ہوگا، اسے "سب "کچھ آتا ہوگا۔
آپ نوٹ کیجئے گا ، اپنے اطراف میں ، اگر کسی کے کچھ پوچھنے کر کچھ شئیر کریں تو وہ کہتا ہے ، 
اوہ اتنی سی بات تھی ، یہ تو  مجھے پہلے 
اس جملے  کو تواتر سے ادا کرنے والے مرد،  سب نہ سہی ، اکثر، بیٹا یعنی سطحی مرد ہی ہوتے ہیں ۔اور تو اور ، اگر اسے کوئی کچھ بتا بھی دے تو وہ یہ کہتا پایا جائے گا 
تم مجھے نہ سکھاو ، تم کیا بتاو گئے ، تم کیا جانو اس نئے آئیڈیا کو ، جب کہ ، وہ یہ فراموش کر رہا ہوگا بتانے والے ، اس سے  کہیں پہلے اور کہیں زیادہ تجربہ رکھتے ہیں ۔
وہ مصر ہوگا کہ ، چیزوں کو ویسے ہی کیا جائے ، جیسے اس کی پسند ہو۔ نہ کہ ، ماہرین کی رائے ۔ماہرین بھی وہ جو تجربہ کار ہیں ، اہل ہیں ۔

اس کی وجہ کیا ہے ؟
اس رویے کہ وجہ ، بیٹا یعنی سطحی مرد کی وہ وخصوصیت ہے جس میں ہم نے یہ تذکرہ کیا تھا کہ 
اسے بہت شوق ہوتا ہے کہ ، اسے چاہا جائے ، اسے قبول کیا جائے ، لیکن ، اس سے بھی زیادہ اہم اس کے لیے یہ ہوتا ہے کہ ، وہ خود کو ،دوسروں کے سامنے ثابت کرتا رہے ۔اپنی اس کمزوری کی وجہ سے ، وہ ،اپنے تئیں ، مضبوط ، ذہین ، حتی  کہ ، اہل ہونے کی کوشش بھی کرتا ہے ، جبکہ در حقیقت اسے پتا ہوتا ہے وہ اہل نہیں ہے ۔
سطحی مرد، اپنی کمزوریوں ، کو قبول نہیں کرسکتے ، اور یہی ان کی شخصیتوں اور ، زندگیوں کی تباہ حالی کا ایک بڑا سبب ہوتا ہے ، جبکہ ، الفا یعنی حقیقی/خالص مرد ، اپنی کجیوں ، شخصی تناقص،کمزوریوں کو بہت قریب سے جانتے اور ان کو مانتے بھی ہیں ۔اس لیے ضرورت پڑے تو دوسروں کی مدد سے ، ان کمزوریوں/ غلطیوں سے ہونے والے نقصانات کی تخفیف کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔

نویں  اور آخری اہم خوبی

الفا مرد ، یعنی خالص مرد ، ابلاغ اور آداب ، دونوں میں یکتا طرف اور عزت کا مظاہر ہ کرتا ہے ، جب کہ، سطحی اور دوسرے درجے کا مرد، یعنی بیٹا مرد، غصے ، جگت بازی ، طنازی ، یا پھر اشتعال انگیزی سے راستہ بناتے ہیں
ایک مثال سے سمجھتے ہیں 
ذرا تصور کیجئے  ،
کسی تقریب میں کسی خوب صورت ، اکیلی خاتون کی طرف بڑھنےوالا مرد ، اگر بیٹا ، یا سطحی ہے تو وہ اس سے بے تکلف ہو کر ، وہی حرکت کرے گا
یعنی پک اپ لائن ، یا کوئی ایسی سطر جس سے وہ اسے متاثر کرنا چاہتا ہو۔جن جملوں کا ایک مخصوص کوٹا اس کے پاس ہوگا ، وہ اس پر آزمائےگا ، پر خواتین ، چونکہ ، فطرتا فولا د ہوتی ہیں ، اور آج کل کے دور میں تو تمام حربے جانتی ہی ہیں ، اس لیے وہ ، سمجھ جائیں گی ، کہ یہ کرکیا رہا ہے ، اور اسے وہیں شٹ اپ کال دے کر ، خاموش کردے گی ، اور درخواست کرے گی ، اسے اکیلا چھوڑ دیا جائے
یہ درگت بنتی دیکھ کر ،ایک بیٹا یعنی سطحی مرد کیا کرے گا
بھئی سین بنائے گا ، چیخے گا ، اسے بچ ، سلٹ  کہہ کر غصے کا مظاہرہ کرے گا ، یاپھرتم خود کو میرے قابل سمجھتی ہو کیا ؟ یا تم میرے قابل ہی نہیں ہو کہے گا ، وہ یہ حرکت تب تک کرتا رہے گا ، جب تک اسے چھترپولہ کر کے ، رسوا کر کے ، تقریب سے باہر نہ کردیا جائے کہ ماما ہن اتھے  باہر بے  کے صمد بونڈ سنگ۔
اسی تقریب میں ، کچھ دیر بعد، ایک اور شخص، جو کہ الفا مرد ہے یعنی ، اصل مرد ہے وہ ، اس خاتون کی طرف، سبقت کرتا ہے یعنی ، ان کی طرف بڑھتا ہے ، جبکہ وہ ، چارمنگ بھی ہے ، شگفتہ مزاج بھی  اور نرم خو بھی ، لیکن اگلی اب پچھلے تجربے کو لے کر تپی بیٹھی ہے ، تو وہ اسے کہہ دیتی کہ توں وی نکل اتھوں یعنی مجھے اکیلا چھوڑ دو۔
تو الفا میل ، یا خالص مرد کا رویہ
اسے کمفرٹ دینے والا ہوگا
وہ اسے مسکرا کر دیکھے گا ، اور کہے گا کہ میں سمجھ سکتا ہوں کہ آپ کچھ وقت اکیلے چاہتی ہیں ، تاہم اگر کچھ وقت بعد آپ  اس بارے میں بات کرنا چاہیں تو مجھے آ پ کی سنگت سے خوشی ہوگی یہ کہہ کر رخصت ہوجائے گا
ایک ہی تقریب ، ایک ہی خاتون، دو مختلف مرد، دو مختلف واقعات ، خاتون کا ایک جیسا رویہ ، لیکن ، دو مردوں کا الگ الگ ریسپانس
کیوں کہ، الفا یعنی حقیقی خالص مرد، جیسا کہ کہا گیا ، بہت قرینے اور تمیز کے ساتھ ، اپنی بات رکھتا ہے ، یعنی اگر اسے دوسرے کو قائل یا مائل کرنا ہو ،
اسے اگر کچھ دلائل سے کام لینا پڑے تو وہ ہرگز ، اپنے سے اختلاف کرنے والوں کو ، بے وقعت نہیں کرتا ، بھلے سے اس سے اختلاف کررہےہوں ،
بیٹا مردیعنی دوسرے درجے کا/سطحی مرد، انکار نہیں سن سکتا ، اختلاف نہیں سہہ سکتا، کسی کی طرف سے ، نظر انداز کیا جانا ،مسترد ہونا  یا یوں کہہ لیں
Rejection
نہیں سہہ سکتا ،
تو پھر وہ ،ہر اس ہتھکنڈے پر اترا آتا ہے جو اسکی وقعت کو ثابت کرنے کے لیے ضروری ہوں ۔
اس کے پلے اور ہوتا ہی کیا ہے ؟ دوسروں کے سامنے اپنی وقعت ثابت کرنا یا خود کو مستند قرار دلوانا ، رائٹ؟


تبصرے