ساتویں
خوبی ۔
ایک
راز کی بات بتاوں ؟
ہم
سب کی نفسیات ، مکمل نہ سہی ، پر ، تھوڑی بہت تو مسمار /زہریلی ہو ہی چکی ہے ، اس
کی وجہ ، ہماری زندگی سے جڑے ، المیے ، ماضی کی کریہہ یادیں ، تعلقات کی تلخیاں ،
یہ موروثی ہے ، زندگی ہر کسی کی ہے ، شخصیت ہر ایک کی ہے ، مشترکہ ایک چیز ہے
، اور وہ ہے ، کرواہٹیں ، کسی وجہ سے بھی ہوں کسی بھی موڑ
پر ہوں ۔
لیکن
، آپ کو ، خود سے ایک سوال بہرحال پوچھنا ہوگا ،
ہم
ماضی کے کریہہ اور تعفن زدہ ، زخموں کا کیا کرسکتے ہیں ، جو خشک تو
ہوچکے ، لیکن ، ان کی ٹیسیں ، نفسیات میں محفوظ ہیں ، ہمار ی شخصی کمزوریوں کی
صورت میں ، ہمارے موڈ کے سوئچ کی صورت میں ۔
یہ
حقائق صنفی تفریق سے بالا تر تو ہیں ، لیکن ، موضوع پر رہتے ہوئے ، ہم آتے ہیں
الفا
اور بیٹا یعنی ، اصیل ، اور سطحی مرد کی خصوصیات اور فرق پر۔
جی
، یہی آج کا موضوع ہے ،
اصیل
مرد، اپنی کمزوریوں / زخموں کو ، اپنی شخصی مضبوطی کے لیے استعمال کرتا ہے ، جیسے
زہر سے تریاق ، بیکٹیریا سے ویکسین
جبکہ
بیٹا/دوسرے درجے کا / سطحی مرد، انہیں ،
اپنی ناکامیوں کی وجہ بناتا ہے ۔
پھر
یہی چیز ، فرق پیدا کرتی ہے ، ان دونوں اقسام کے مردوں میں ۔
کیوں
کہ ، ماضی کی کمزوریاں اور زخم سب کے ساتھ ہیں ، بہت سے المیے اور سانحے ، ہم اپنی
کمر پر لادے آگے بڑھ رہے ہوتے ہیں ، پر اگر آپ ، الفامرد یعنی اصیل اور خالص مرد
ہیں تو
آپ
اب
ماضی کا کیا کریں ، ان زخموں کا کیا کریں
ان
مشکل سوالوں کا سادہ سا جواب دیں گے
"ان
کا سامنا کرو ، ان کا مقابلہ کرو، انہیں قبول کرو"
یہ
جان لیں کہ ، ہماری ذات میں بہت سی شخصی بدصورتیاں ، اور شر پنہاں ہیں ، تکالیف ،
ہماری رگوں میں بہتی ہیں ، ماضی ہمارے ہارمونز کی طرح ہم ہر حاکم ہے ، ہم بچ نہیں
سکتے ، تو ، اب ، یہ کمزوریاں کچھ بھی ہوسکتی ہیں
بے
چینی ،
فرسٹریشن
منشیات
بچپن
کا کوئی دکھ
یہ
سب اور اس جیسی کئ اور چیزیں ہمارے اندر کی جنگ ہے ، یہ قبول کرلیجے کہ
، ہمیں ، یہ جنگیں اکیلے ہی لڑنی ہیں ۔
الفا
مرد، ان جنگوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جیتا ہے ، لڑتا ہے ، زخمی ہوتا ہے پھر
اٹھتا ہے ، اور آگے بڑھتا چلا جاتا ہے ، یہاں تک کہ ، وہ ان، جنگوں کو، اپنا
ہتھیار بنا لیتا ہے ، ان کو "سبق" بنا لیتا ہے ، یہ چیز انہیں مضبوط
کردیتی ہے ۔
Beta Male's Reaction
بیٹا یعنی دوسرےدرجے کا/سطحی مرد کیا کرتا ہے ؟
سطحیت
سے بھرپور مرد ، ایسا مرد ، جو ثانوی سا ہو ، جس کی شخصیت دوسروں کے موقف سے بنی
ہو ، جو ،فیصلے کی قوت سے عاری ہو ، یعنی بیٹا مرد ہو ، وہ ، اپنی شخصی کمزوریوں ،
ماضی کے ٹراماز یعنی تکالیف کو ، خود پر کنٹرول دے دیتا ہے ، تاکہ وہ ، اس کی
زندگی کھنڈر دیں ، اور شخصیت ، ریگستان۔
ان
کی زندگی ، زہر ہونے کی ایک بڑی وجہ ، ان تکالیف سے نظریں چرانا ، یا انہیں ، اپنی
بیتی عمر پہ مسلط ناکامیوں کا ذمے دار ٹہرانا ہوتا ے ۔
مذکورہ ،
رویے/مزاج/رجحان کی ایک ، مستند مثال عام زندگی میں ، ہمیں
، بصورت "ڈپریشن" یعنی ذہنی دباو ، روبہ عمل ،رواں نظر آتی ہے ۔
جی
ہاں ، ڈپریشن ، یعنی ، کسی بھی قسم کا ذہنی دباو وہ ، قبیح کیفیت ہے ، جس کی عمومی نحوست ، دہائیوں پر محیط ہے ،
ڈپریشن
میں ، الفا یعنی اصیل مرداور بیٹا یعنی سطحی مردوں کا کیا رویہ ہوتا ہے
الفا
مرد، یہ بات قبول کرلیتا ہے کہ وہ ڈپریس ہے یعنی کسی بھی وجہ سے ، ذہنی دباو کا شکار ہے ، گویا اسے ادراک بھی ہوتا ہے ، اور وہ
قبول بھی لیتا ہے کہ ، ہاں یہ مسئلہ ہو رہاہے
لیکن
وہ یہ سوچ کر بیٹھ نہیں جاتا کہ ہن کی کراں ، ہائے میں مرگیا
بلکہ
، ادراک ہوتے ہی ، وہ اس کے خاتمے کی کوشش
کرتا ہے نہیں نہیں ، ادراک کے نہیں ، ذہنی دباو کے
مثلا
، وہ لوگوں سے مدد لے گا ،
ماہر نفسیات سے رابطہ رکھے گا ،
اپنی زندگی پر
محدب عدسہ لگائے گا کہ ، کوئی ایسی مخفی چیز/یاد/واقعہ ، نظر آئے ، جو اس ڈپریشن
کا سبب بن رہا ہے ۔
دوسری طرف
ڈپریشن میں ، سطحی مرد یعنی دوسرے درجے کے / بیٹا مرد کا رویہ۔
وہ
بھاگتا پھرے گا ، یا تو ، یہ کہے گا کہ ، نہیں میں ٹھیک ہوں ، مجھے ڈپریشن نہیں ،
اور اس معاملے کو لے کر کسی بھی اقدام سے انکار کردے گا ۔
دوسر
ی صورت میں وہ "ڈپریشن " کو ، اپنی زندگی ، ناکامی ، کی وجہ بنائے گا کہ
، اس کی وجہ سے وہ زندگی سے تنگ ہے ، گزارنا نہیں چاہتا ، وہ اپنی بری عادات ،
زوال پذیر کیریرکو بھی ڈپریشن کے کھاتے میں ڈالے گا ، وجہ ؟ جی وہی ، ساری ذمے
داری کسی اور کی ، میں پاک صاف۔ میں نے کچھ نہیں کیا ، میری کوئی غلطی نہیں ، اس
کیس میں ، انسان نہیں ملا تو کیفیت پر ہی الزام ڈال دیا، کیفیت کیوں ہے ، اس پر
بات نہیں کرے گا ، کیفیت کی وجہ سے ہوکیا رہا ہے ، اس پہ گانا بجانا کرے گا۔
الفا اور بیٹامردوں کا موازنہ ، جاری ہے ، مزید دو خوبوں ، پر جلد بات کریں گے یہ تھی ، ساتویں خوبی ۔
اب
بات کریں گے ، آٹھویں خوبی پر جو باقاعدہ الگ سے کوئی خوبی
نہیں ، بلکہ ، انسا ن کی ، عمومی نفسیات سے متعلق ہے ،
لیکن
چونکہ تفصیل کی متقاضی ہے ، اس لے صنفی تفریق اور موازنے کے ساتھ ، آٹھویں خوبی کے
طور پر پیش کیا جا رہا ہے
جس
کا جوہر /مغز یہ ہے کہ ۔
الفا
مرد کمزور ہوسکتا ہے ، ایسا نہیں کہ ، وہ مکمل ہوتا ہے ،بس فرق یہ ہے کہ ، اسے پتا
ہوتا ہے کہ وہ نامکمل ہے ۔۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
بلاگ پر تشریف آوری کے لیے ، شکریہ، آپ کی قیمتی رائے شایع کردی گئی ہے۔