اصیل مرد کی شخصیات میں پائے جانے
والی نو بنیادی اور اہم خصوصیات میں سے آج بات ہوگی ، چھٹی خوبی پر
جو کہ درج ذٰیل ہے
اصیل مرد، زندگی کو جیتے ہیں ،
جبکہ ، اوسط /دوسرے درجے کے /سطحی مرد ، زندگی کو گزارتے ہیں ۔
گویا بات انتہائی سادہ اوردو ٹوک ہےکہ
، ا ، لفا یعنی اصیل/فطری مرد ، شاہکار زندگی کے لیے انتھک کوشش کرتا ہے
۔بیٹا /سطحی/روایتی مرد ، جو ہے جیسا ہے ،جہاں ہے کو نصب العین بنا
کر، دوسرے درجے کی زندگی گزارتا ہے جیتاہے
ول ڈورانٹ ، ایک مصنف ، فلسفی اور
تاریخ دان گزرے ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ ،
"ہمارا عکس ، ہماری مستقل مزاجی
ہے ، ہم وہ بن جاتےہیں ، جو ہم مستقل مزاجی اور ثابت قدمی کے ساتھ کرتےچلے جاتے
ہیں
ہم اپنے ان افعال کا انعکاس ہیں جنہیں
ہم تواتر سے کرتے ہیں ، یاد رکھیں ، پھر ، برتری، فضیل ،امتیازی حیثیت ، ایک عمل
یا ، کوئی درجہ نہیں ، بلکہ عادت بن جاتی ہے ۔"
دیکھا جائے تو،
ایک اصیل /حقیقی/فطری یا
الفا مرد ، کی اہم ترین خصوصیت آخرہوتی کیا ہوتی ہے ؟
شاہکار ہونے کا جنون، اوپر ہی اوپر جانے ، زندگی
کو بہتر بناتے چلے جانے کا عزم ؟
الفا مرد، کوشش کی بہترین اور مفید
سرمایہ کاری ، اسی چیز پر کررہا ہوتا ہے ، کہ ہر قسم کی صورتحال اسے ، بحران سے
نمٹنے ، زندگی کی مشکلات سے نبردآماد ہونے میں مدد دے ۔
وہ جانتے بھی ہیں اور سمجھتے بھی ہیں
کہ ، یہ زندگی ایک تحفہ ہے ، جو ایک لمحے کے نوٹس پر ، واپس لیا جاسکتا ہے ۔
وہ چن چن کر ، اپنی زندگی سے ، اوسط /
غیر سطحی / دوسرے درجے کے پہلووں کو ، قطع کرتا ہے انہیں زندگی سے ، شخصیت سے ختم
کرتا ہے ۔
اور جب بھی موقع ہو ، وہ پیچھے نہیں
ہٹتا، یا کبھی کبھی ، چھوٹا کھیل نہیں کھیلتا ، زندگی کے بڑے کینوس پر گاڑھے رنگوں
کی تخلیق ، کرتا ہے ۔ان رنگوں میں ، تعلق ، احساس، جسمانی و ذہنی صحت ، خوشی ،
کرئیر ،مالی معاملات اور روحانیت کا رنگ بہت پکا ہوتا ہے ۔
انہیں شاہکار اس لیے نہیں بننا ہوتا
ہے کہ انہیں محض ، کوئی پہچان یا شہرت درکار ہے ، انہیں شاہکار بس اس لیے بننا
ہوتاہے کہ ،
یہ ان کی شخصیت کے ارتقاء
کا مرحلہ ہوتاہے ۔
ہاں شہرت وغیرہ تو پھر ، ثانوی ہی
ہوجاتی ہے ، مقصد تو اپنی شخصی بہتری ہی ہوتی ہے ۔ اب راہ میں شہرت آئے یا
پھر روایتوں کے ہاون دستے میں ، کٹی ہوئی ، سطحی سی بدنامی ،ہوتی تو وہ بھی
شہرت ہی ہے لیکن ان کا فوکس، ایمان ، ان کی ذمے داری ، یہ ہوتی ہے کہ ، یہ اپنے
تجربات ، تلخ ہو ںیا ترش، سے ، زیادہ سے زیادہ کشید سکیں ، اور جب تک ممکن ہو
کشیدتے چلے جائیں ۔
بیٹا/ دوسرے درجے کے /سطحی مرد، کا
رویہ ۔
وہ ، چونکہ ، سطحی سوچ سے اوپر نہیں
اٹھتے ، اس لیے ، وہ زندگی بھی ایسی ہی چاہتے ہیں ، یا زیادہ سے زیادہ اگر ، انہیں
شاہکار بننے کی طلب ہوبھی جائے تو وہ ، کسی ایک مخصوص شعبے کی حد تک محدود ہوگی ،
او ر ، اس میں بھی کوئی قباحت نہیں ، لیکن وہ سب ، وہ یہ مہارت محض،دوسروں کو
متاثر کرنے اور اس نے توثیق لینے اور ان کے سامنے مستند ہونے کے لیے کررہے ہوتے
ہیں ، ہر کوشش ہر قدم ، دوسروں کی خوشی کے لیے ہوتا ہے ، ان کا اعتماد جیتنا مقصود
ہوتا ہے ، ان کی انہتائے شوق ، دوسروں کا مطمعح نظر سے زیادہ نہیں ہوتی ۔انہیں یہ
سب خود کو مطمئن کرنے کے لیے نہیں کرنا ہوتا۔ان کے وہم گمان میں دودور تک ،ایک
اچھی ، قوی ، اور بہترین زندگی گزارنے کا شائبہ تک نہیں ہوتا۔
جیسا کہ پہلے کہا گیا کہ اگر آپ ، کسی
سطحی مرد کی زندگی / شخصیت پر نظر ڈالیں تو ، آ پ کو ،یہ سطحی مرد بھی ،
شاید ، کسی نہ کسی شعبے میں ماہر نظر آہی جائے گا ۔پر جب آپ اس کی پوری جدوجہد کی
ٹائم لائن نکال کر ، دیکھیں گے تو آپ کو ، اس کی "اسوسط ذہنیت" ،
سطحیت ، حتی کے پوری زندگی "جو چیز جہاں ہے ، جیسی ہے کی بنیاد "
والے پیٹرن پر چلتی نظر آئے گی ۔
ایک انتہائی دلچسپ اور حیرت انگیز مشاہدہ۔
آپ شاید یہ پڑھ کر اچھل پڑیں کہ ، بہت
سے بیٹا/سطحی/گزارے لائق مرد، پروفیشن اور مالی معاملات میں انتہائی کامیاب
ہوتےہیں ۔
یہ ایک ایسا پہلو ہے جو ان کی باقی
"اوسط" زندگی پر حاوی ہوجاتا ہے ، شخصیت ، کی "سطحیت" اس ایک
پہلو کے پیچھے چھپ جاتی ہے ، لیکن ایک بات اور سمجھ لیں ، اگر کوئی
سطحیت زدہ مرد، اوسط درجے کا شخص ،اس امید پر ، پیسا کماتا چلا جائے گا کہ ، بہت
اچھی چیزیں خریدے ، اور ان کے ذریعے اپنی وقعت کو ثابت کرے ، گاڑی گھر جائیداد ،
بے انتہا تعیش( یہاں ہرگز ، قناعت پسندی کا درس نہیں دیا جا رہا ۔ )تو وہ یہ
سب کس قیمت پر کمائے گا ؟ بلکہ کیوں کمائے گا
کیوں کا جواب ہے ، دوسروں کا منظور
نظر ہونے کے لیے ، ان کے سامنے معتبر ہونےو اسطے ۔
اور کس قیمت پر کمائے گا؟
اپنی صحت ، اپنی جوانی ، اپنی فیملی ،
تعلقات، اور ، سب سے بڑھ کر ، اس کی اپنی شناخت ،یہ سب ، اس کے بینک اکاونٹ میں
موجود ، پڑی رقم کے ساتھ بند رہتے ہیں ، ایک کے بعدجتنے زیادہ زیرو ، اتنی بھاری
قیمت اور سناٹا۔،
اور چونکہ، الفا مرد/اصیل خالص مرد،
ہمیشہ شاہکار رہنے کی کوشش میں لگا رہتا ہے ، وہ بھی زندگی کے ہر شعبے میں ، خواہ
وہ ، بیٹا یعن سطحی مرد سے کم ہی پیسے کما رہے ہوں ۔ان سطحی مردوں سے بہرحال زیادہ
خوش ہوتے ہیں ، جو دوسروں کی نظروں میں درجہ حاصل کرنے کے لیے پیسا کماتے ہیں ، کیوں
کہ ، اصیل مرد، اپنے کیریر میں خوش رہتا ہے ، اپنوں کے لیے وقت ہوتا ہے ، اپنی صحت
کو تریح دیتا ہے ، آہنگ اور ربط قائم رکھتا ہے ، اور دوسروں کی رائے کے بجائے اپنی
ایک الگ رائے رکھتا ہے ۔
یہ تھی ، الفا /اصیل مردوں کی چھٹی
بنیادی اور اہم ترین خوبی ، اور اس کا ، سطحی مردوں کے ساتھ موازنہ ، جلد حاضر ہوں
گے
ساتویں خوبی کے ساتھ ۔جس کے بارے میں
مختصرا جان لیں کہ یہ انتہائی ، دردناک ، لیکن بیش قیمت خوبی ہے ، کیوں کہ ، یہ
خوبی اپنانے کے لیے ، اپنے باطن کی بدروحوں ، مثلا ، خوف ، اندیشے ، شخصی کمزوری ،
سب کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اور سطحی مرد، کیا کرتا ہے ، جی ہاں ، ٹھیک
سمجھے
وہ اپنے کمزور پہلوں کو ، ناکام شخصیت
/سطحی ہونے کی وجہ کے طور پر استعمال کرتا ہے ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
بلاگ پر تشریف آوری کے لیے ، شکریہ، آپ کی قیمتی رائے شایع کردی گئی ہے۔