ایسے کیس میں ، ڈالڈے یعنی بیٹا/ناخالص/سطحی مرد کیا کرتے ہیں ؟
خواتین کے معاملے میں ڈالڈے ، محض توثیق اور سند چاہتے ہیں ، خصوصا ، انہیں سند بھی خوبصورت اور پرکشش عورت کی چاہئے ہوتی ہے ، سند سے مطلب ، ہر کام دوسرے کی خوش نودی اور اس کی نظروں میں اچھا بننے کے لیےکرنا ، بس کسی طرح فلاں مجھے فلاں چیز کا سرٹی فیکٹ دے دے ، کردار، شرافت، ٹیلنٹ ، قابلیت ، کسی بھی طور بس مجھے سند بخش دے ، اور عورت کی بات ہے تو ، سند دینے والی ، خوبصورت عورت ہو تو کیا ہی بات ہے
بہت سی خواتین اس بات سے متفق ہوں گی ، خصوصا برصغیر پاک و ہند میں ، فری تہنیتی پیغام سروس کے ہاتھوں اکتائی ہوئی خواتین ، وہ بھی جعلی ناموں سے ، سوکالڈ اصیل مرد ، آئے دن ، ڈاکئیے بنے رہتے ہیں
کبھی گڈ مارننگ ، کبھی گڈ نائٹ ، کبھی مذہبی شئیرنگ ، اور وہ بھی ان کی اپنی نہیں ہوتی ، ادھر ادھر سے چر چگ کر ، کاپی پیسٹ،
یہ کیا ہے ؟ یہ خواتین کے سامنے شریف بننے کی کوشش نہیں توکیا ہے ؟
خیر یہ ان کا مسئلہ ہے ، یہاں اعتراض کے بجائے
بس ایک سوال
، کسی راہ چلتی کو گڈ مارننگ ، جمعہ مبارک ، اقوال زریں ، سنا کردیکھیں کیا ہوگا ؟
یہ بھی چھوڑیں ، کسی شادی کی تقریب میں جان پہچان ، دور پار کی کزنز کے سامنے یہ کام ، باقاعدگی سے کرکے دیکھیں ، کیا ہوگا ؟
ہاں یہ بات ،سوسائٹی میں پھیلی ہوئی گھٹن اور غیر فطری زندگی کو دیکھتے ہوئے ، ٹھیک لگتی ہے کہ ، ، جہاں بھوک زیادہ وہاں ، روٹی کمانے کے طریقے میں بھی ورائیٹی ، لیکن کیا اس طرح ، روٹی ملتی ہے ، یا بلاک ؟
خود کو قابل ترس بنا کر روٹی ملتی ہے تو ٹھیک ، لیکن ملتی ہے کیا ؟
اچھا باہر کے ممالک میں ایسا ہوتاہے ، کیوں کہ ، وہاں ، ننگے سہی لیکن خالص ہیں ، میں نہیں کہتا کہ ان کے جیسے ہوجاو، میں نہیں کہتا ننگے ہوجاو ، میں کہتا ہوں خالص ہوجاو، شریف نہ بنو ، شریف ہوجاو، نہیں ہو سکتے تو بنو بھی مت۔
کوئی ہوں گے جوحقیقت میں صاف نیت رکھتے ہوں گے ، وہ پھر دنیا سے الگ ہوں گے ، جو صاف نیت کے ساتھ ، خواتین سے بابرکت سا انٹرایکٹ کرتے ہوںگے ، لیکن کیا ایسے ڈالڈے مرد، حقیقی زندگی میں ایسے تبرک بانٹ سکتے ہیں ؟ یعنی اپنے خاندان کی ، دورپار کی رشتے دار ، کولیگز وغیرہ کو راہ چلتے ، اقوال سنا دینا ، سلام کردینا ، جمعہ وش کردینا ، دعائیں دینا ،
ہاں ، مارکیٹ بازار، عبادت گاہوں یا کسی بھی پبلک پلیس کے پاس ، ایسے بھکاری بہت مل جائیں گے جو رینڈملی ہر کسی کے آگے ، دعاوں کا چھابا الٹ لیتے ہیں ۔
ایسا کیوں ہوتاہے ؟ ڈالڈے یعنی بیٹا مرد ایسا کیوں کرتے ہیں ؟ یہ خواتین کے سامنے ، اچھا کیوں بننا چاہتے ہیں ۔؟
جیسا کہ پہلے کہا گیا ،
انہیں ، اپنا آپ ، دوسروں کے سامنے ، ثابت کرنے کی ، ان کی توثیق کی ، ان کی سند کی ضرورت ہوتی ہے ۔
ایک عجیب سی ، اصطلاح ہے ، جسے انگریزی میں
Pickup-Artist
کہتےہیں
آسانی کے لیے ، اسے ،
Love Guru
سمجھ لیں
ویسے تو پک اپ کا مطلب ، اٹھاو بھی ہے ۔ کہ فلاں چیز اٹھا لو،
ایسے افراد سب نہ سہی ، پر اکثر، خودداری ، عزت نفس سے عاری یا ان میں ، اپنی وقعت کا خیال بہت کم ہوتا ہے۔
یہ عورتوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ، نئی نئی حرکات ، سو کالڈ، نئے نئے تخلیق شعبدے کرتے ہیں ، بس ہدف ایک ہوتا ہےکہ ،
عورت ان کی طرف متوجہ ہو ، اور انہیں یہ احساس دلا ئے کہ ، وہ بطور مرد کسی قابل ہیں ، ان کی بھی کوئی وقعت ہے ، یعنی انہیں اپنی مردانگی ، اپنے وجود ، اپنی ہستی ، کےلیے عورت کی سند کی ضرورت ہوتی ہے ۔
انہیں ، مشترکہ اقدار، ہم آہنگی ، وغیرہ سے کوئی فرق نہیں پڑتا، نہ ہی ، انہیں رغبت بھری قربت کی ضرورت ہوتی ہے ، انہیں بس توجہ چاہئے ہوتی ہے۔
اچھا یہ ہرگز نہیں کہا جارہا کہ عورت کی توجہ چاہنا غیر فطری یا غلط ہے ، نہیں ، عورت کی توجہ ، تو آدمی کی فطرت کا حصہ ہے ، اس کے خمیرمیں ہے ، اس نے عورت کے بغیر اس دنیا میں ، کاشتکار ی تو نہیں کرنی تھی صرف، رائٹ ؟ خیر، مسئلہ یہ ہے کہ
جس طرح یہ سطحی مرد، یا ڈالڈے یا بیٹا میل چاہتے ہیں ، جن طریقوں پر چل کر ، یہ چاہے جانا چاہتے ہوں ، موضوع وہ پہلو ، وہ طریقے ہیں ، ایسے ڈالڈے ، یا بیٹا مرد، یا پھر سطحی مرد، محض ، توجہ حاصل کرنے کے لیے ، گھنٹوں ، دنوں ، مہینوں ، احمق ،عامیانہ ، فرسودہ ، گھسی پٹی گفتگو کرتے چلے جائیں گے ، کہ بس انٹرایکشن بنا رہے ، جبکہ ،بھلے سے یہ سب کتنا اذیت ناک ہے ، کم از کم عورت تو متوجہ ہے نا ،
ان کا ذہنی لیول بس اتنا ہی ہوتا ہے
سطحی مرد، عورت کو بت بنا کر اس لیے پوجتے چلے جارہے ہوتے ہیں کہ ،عورتیں ان کو چاہیں ، یا کم از کم ، ان سے گفتگو کا شرف ہی بخش دیں ان کی طرف متوجہ ہوں ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
بلاگ پر تشریف آوری کے لیے ، شکریہ، آپ کی قیمتی رائے شایع کردی گئی ہے۔