الفا
یعنی اصیل اور خالص مرد ، تعلق چاہتا ہے ، محض لمس/مفاد نہیں ۔
الفا اور بیٹا
مرد میں فرق کرنے کے لیے ، یہ انتہائی آسان طریقہ ہے ، کہ آپ انہیں خواتین
سے ، بات کرتے ، انٹرایکٹ کرتے ،دیکھو،
ایک دقیانوسی سی بات
ہے کہ ، ہمیشہ نہیں ، پر اکثر اوقات ، الفا مرد ، خواتین ، خصوصا ،
فطرت کے قریب ترین نسوانیت سے لگاوٹ رکھنے والی ، خواتین میں زیادہ
مقبول ہوتے ہیں ۔
سوچئے اس کی کیا وجہ
ہوتی ہے ؟
یہ بات دقیانوسی ہی
سہی ، لیکن کیا یہ غلط ہے یعنی ، ایسا ہوتا ہے یا نہیں ؟ ؟
اگر یہ ٹھیک ہے کہ
الفا مرد ، خواتین میں نسبتا زیادہ مقبول ہوتے ہیں ، تو اس کی ممکنہ وجوہات کیا
ہوسکتی ہیں ؟
کہیں ایسا تو نہی کہ،
الفا مرد،
چونکہ ، اپنے راستے
خود چنتے ہیں ،
زندگی گزارنے کے
بجائے ، جیتے ہیں ۔
اسی وجہ
سے ان کی وجود کے گرد مثبت جذبات اور توانائیوں کا ایک ہالہ موجود رہتا
ہے ، جو کہ دوسروں پر اثر انداز ہوتا ہے ؟
کیوں کہ ، وہ اپنی زندگی
اور اپنی ہی منتخب کردہ ، سمت کے بارے میں انتہائی مثبت اور مطمئن ہوتاہے
اور اسی لیے ، ان کی
ذات سے ایک ، مقناطیسی رغبت ، نتھی ہوجاتی ہے ، جس کی وجہ سے ، ان کے لیے ، خواتین
کی بہت ہی ، گریس فل قسم اگر تھوڑا سا اوپن الفاظ میں کہا جائے تو "ہائی
کوالٹی خواتین یعنی ہر سینس میں اعلی کوالٹی ، شخصیت ، اذہان ، تہذیب ، ہر معاملے
میں ، اعلی کوالٹٰی کی خواتین ، کو اپنی طرف اٹریکٹ کرنا اور ان سے
ملنا ، آسان ہوتا ہے ،
بیٹا/سطحی مرد ، ربط
نہیں ، لمس، یا محض، توثیق/سند کا متلاشی ہوتا ہے
اب ہوتا کیا ہے ؟
چونکہ، بیٹا ، سطحی مرد کو ، تعلق ، یا ربط سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا، کیوں کہ،
اس کو ، صرف سند درکار ہوتی ہے کہ لوگ میرے بارے میں کیا سوچیں ، کیا سمجھیں وغیرہ
وغیرہ ، میرے وجود کو بس مستند مانا جائے ، اور خواتین سے
Validation
ملے تو کیا ہی بات ہے
۔
یاد رکھئیے کہ ، کہ
الفا ہو یابیٹا تعلقا ت کا مطلب ، محض ، پروفیشنل ورک وغیرہ بھی ہو سکتا ہے ،
ضروری نہیں ہے کہ ، وہ ان سے ، چاہتوں کے تعلقات ہی بنائے ، خواتین سے
انٹر ایکشن/معاملات ، کی بات ہورہی ہے ، کسی بھی زمرے میں ہوسکتا ہے ،
کسی بھی تعلق میں ہوسکتاہے۔
جیسا کہ پہلے کہا
گیا، کہ یہ ایک اچھا اور نمایاں فرق ہے کہ اگر آپ ، کسی ، الفا مردیا سطحی/بہروپیے
، ٹائپ بیٹا مرد کو ، کسی خاتون سے انٹر ایکٹ کرتے دیکھیں تو ، بڑی صراحت کے ساتھ
آپ کو ان کی کلاس سمجھ آجائے گی ۔کہ کون اصیل ہے اور کون ڈالڈا
آپ بیٹا یعنی سطحی مرد
کو ڈالڈا مرد بھی پڑھ سکتے ہیں ۔
ایک وجہ یہ بھی ہوتی
ہے کہ ، ڈالڈے مردوں کی طرح ،
اصیل یعنی الفا مروں کو ، کسی بھی شخص سے ، کسی بھی قسم کی توثیق یا سند کی
ضرورت نہیں پڑتی یعنی انہیں پتا ہوتا ہے کہ وہ کیا چیز ہیں ، اور انہیں اپنا آپ
منوانے کے لیے کسی بھی تھرڈ پرسن کی
Validation
کی ضرورت نہیں پڑتی ،
اور جہاں تک خواتین کی بات ہے ، الفا ، خواتین کو محض اپنے جیسی مخلوق سمجھتے ہیں
، نہ کہ ، ان سے کوئی مفاد وابستہ کرتے ہیں ، ان سے بات کرنے کا مقصد ،
محض بستر تک رسائی نہیں ہوتا ، بلکہ ، مثبت جذبات کا تبادلہ بھی ہوسکتا
ہے ،
مشترکہ دلچسپیاں اور
تفریح بھی
یاکچھ نہیں تو ، الفا
مرد یہ سوچ کر ربط /تعلق بنا لیتا ہے ، کارپوریٹ ہو یاپرسنل، کہ چلو ، میری طرف سے
اسے کسی قسم کی سپورٹ ہی مل جائے ۔
الفا مرد اور جنسیت
یہ جانچنا مشکل تو ہے
،پر تحقیق کہتی ہے کہ ، الفا مرد، چونکہ ، محض جنسیت پر مائل نہیں ہوتا، کسی سے
خاتون، تعلق محض اس لیے استوا ر نہیں کرتا کہ ، اس کے بیڈ
روم کی چابی حاصل کرسکے ، اس لیے ، اکثر اوقات ، معاشرے میں پھیلی ہوئی
بے راہ روی یاس سو کالڈ روشن خیالی کی بنا پر اگرکوئی اسے ، محض ،
Causal Sex
پر مائل بھی کرے ، تو
وہ م جسمانی تعلقات کو بھی اس لیے منع کردیتا ہے کہ ، اسے
خالص ربط/تعلق
Connection
کےبغیر جسم قبول نہیں
۔
انہیں ، جسم سے زیادہ
تعلق کی اشتہا ہوتی ہے ، جسم کا انہیں پتا ہوتا ہے کہ مل ہی جانا ہے ظاہر ہے ،
تعلق ، کی ایک جہت جسمانی تعلق بھی ہوتاہی ہے ، یہ آفاقی قانون ہے ، فطرت ہے ،
اس لیے جسم ثانوی ہوجاتا ہے ، اور ربط، تعلق ، رشتہ اہم ۔ان کے لیے جسم ، سب کچھ
نہ سہی لیکن بہت کچھ ہوتاہے ، لیکن تعلق سب کچھ ہوتا ہے ۔
وہ اس خاتون کے ساتھ
بتائے گئے کسی بھی قسم کے وقت کو، حقیقی طور پر ، دلچسپ اور راحت کا سبب بنانا
چاہتے ہیں ۔اب وہ وقت کہیں بھی گزرا ہو، اس سے انہیں فرق نہیں پڑتا، بس
، ہو خالص۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
بلاگ پر تشریف آوری کے لیے ، شکریہ، آپ کی قیمتی رائے شایع کردی گئی ہے۔