بیٹا میل یعنی
سطحی مرد
آئیے جانتے ہیں کہ، گذشتہ
قسط کے آخر میں دی گئی مثال ، اگر ، کسی الفا مرد کے بجائے ، بیٹا یعنی سطحی یا گھسے پٹے
روایتی سے مرد پر فٹ کی جائے تو، اس کا
رویہ کیا ہوگا۔
اگر پڑھ لی ہے تو
اب پڑھئے کہ ، اسی
صورتحال میں ، سطحی مرد، کا رویہ درج ذیل ہوگا،
اگر شوہر ، بیٹا مرد
ہے ، تو، وہ جانتا ہو گا کہ کیا ہو رہا ہے ، پر ان میں ، ہمت نہیں ہوتی ، سوال
جواب ، اعتراض وغیرہ کی ، اب، ان کے سامنے
ایسی صورتحال آجائے جس میں سخت اقدامات کی ضرورت ہو نرم انداز میں ہی سہی ، لیکن اگر
Confrontation
چاہئے ہو ، تو یہ
بیٹا ٹائپ ، مرد یعنی سطحی مرد ، اپنا منہ بند کر کے محض سر ہلانے پر اکتفا کرتے
ہیں ۔
جبکہ ان کے جسم کا ریشہ
ریشہ منتیں کر رہا ہوتا ہے کہ کچھ بولو ، کچھ ایکشن لو ۔
ہاں یہ ضرورہو سکتا
ہےیہ ، کچھ حدود طے کرتے ہوں ، لیکن ، انتہائی ، کم ہمتی ، اور بے چینی کی کیفیت
میں کہ پتہ نہیں کیا نتیجہ ہو ، اور بڑے معذرت خواہانہ انداز میں ، اور جب ، ہ
حدود ٹوٹیں تو یہ بس اشارے کنایوں تک محدود رہتے ہیں کہ ، نہ کہ ، آگے بڑھ کر معاملات
، اپنے ہاتھ میں لیں ۔اوپری مثال میں ، بیٹامرد، یا سطحی مرد، پہلے مرحلے تک بھی نہیں جائے گا ،
یعنی ، بیوی کو نرمی سے ، لیکن ، موقف کی سختی کے ساتھ ، منع نہیں کرے گا ، سوال
جواب نہیں کرےگا ، اس کی غیر ذمے دار شاپنگ یا اخراجات ، پر کوئی ، اعتراض نہیں
کرے گا ۔وہ بس دن کے آخر میں ، جب اخراجات ہاتھ سے نکلتے محسوس ہوں گے، تو تھوڑا چوں چاں کر لے گا ، اس طرح اندر کی
فرسٹریشن اور ناانصافی کی کیفیت کو ابلنے کا موقع ملتا رہے گا۔
جب یہ لاوا پھٹے گا
تو شاید وہ ،ابل پڑے ، اور بیوی کو ، رشتہ
تعلق توڑنے پر مائل کرے الزام اور ، یہ
فیصلہ بھی اسی کو کرنے دے ۔
جب کہ ، الفا میل ،
کبھی بھی ، خود سے نہ ہی تنازعے تلاشتے
ہیں ، اور نہ تراشتے ہیں ، بلکہ جب مسئلہ آجائے تو اسے ، ڈیل کر کے ، نمٹانے کی
کوشش کرتے ہیں ۔اور آگے بڑھ جاتے ہیں
الفا مرد جانتے
ہیں ،کہ، مشکلات/مسائل بحران کبھی بھی ،
مفعول زدگی ، یعنی
Passivity
آسان الفاظ میں
گھٹ گھٹ کر رہنے سے حل نہیں ہوتے ۔
مختصرا یہ کہ
، الفا مرد، کی ایک
واضح نشانی یہ ہوتی ہے کہ ، وہ غلط کو ، غلط کہنے کی جرات اور اسے ٹھیک کروانے کا
حوصلہ رکھتا ہے ۔
دوسری نشانی
الفا مرد، خالص اور شفاف ہوتے ہیں ، بنتے نہیں ۔
الفا مرد، خالص اور شفاف ہوتے ہیں ، بنتے نہیں ۔
سادہ ترین اور آسان
الفاظ میں یہ جان لیں کہ ،
Alpha Male
یعنی
الفا مرد/حقیقی رہنما
ٹائپ مرد
واقعتا اچھا نیک نیت ،
نرم خو ہوتا ہے ، جبکہ ،
Beta Males
یعنی ، سطحی مرد ، نرم
خو ، اچھا ، بہتر ہوتا نہیں ، بلکہ بننے کی کوشش کرتا ہے ، صرف دوسروں کی
نظروں میں ۔
کیوں ؟
آئیں تفصیلی جائزہ لیتے
ہیں
حقیقی الفا مرد،
دوسروں کے لیے نرم ہوتے ہیں ، وہ مہربان
ہوتے ہیں ، دوسروں کو بھی سپیس دیتے ہیں ، بالحاظ ہوتے ہیں ، بے مروت بلکل نہیں ہوتے ،
لیکن ، وہ سب سے پہلے اپنی عزت نفس کو محفوظ کرتے ہیں ، اور دوسروں کو ہرگز اجازت
نہیں دیتےکہ ،لوگ، انہیں ، ڈور میٹ کی طرح ، استعمال کریں ، یعنی وہ بچھ نہیں جاتے
ان کے آگے ۔
وہ خود کو سب سے اوپر
رکھتے ہیں ، یعنی زندگی اور صحت کے معاملے میں ، خود کو پہلے ترجیح دیتے ہیں کیوں
کہ ، وہ یہ جانتے ہیں کہ، اگر وہ اپنا خیال ٹھیک سے رکھیں گے ، تو دوسروں کا بھی
رکھ پائیں گے ۔اور وہ جتنا ، بھلا اپنا
چاہتے ہیں دوسروں کے لیے بھی اچھا ہی سوچتے ہیں ۔اور وہ یہ سب اس لیے نہیں کرتے کہ
انہیں ، توجہ کی بھوک ہوتی ہے ، یا انہیں کسی سے سند چاہئے ہوتی ہے ، حتی کہ ،
انہیں کسی کی پسندیدگی کی خواہش بھی نہیں ہوتی ، کہ لوگ انہیں ان کی نیک نیتی کی
وجہ سے پسند کریں ۔وہ یہ سب محض اس لیے کرتے ہیں
کہ ان کی اقدار میں یہ درست ہوتا ہے ، اور یہ ان کی شخصیت کا حصہ ہوتا ہے ۔
اب بیٹا میل یا
سطحی مرد کیا کرتے ہیں ؟ وہ ایک سنڈروم یعنی بیماری کا شکار ہوجاتے ہیں ، جسے
Nice Guy Syndrome
کہتے ہیں ، اس سنڈروم
پر تفصیلی بات پھر کبھی سہی ، اس کو ،
مختصرا یہ سمجھ لیں کہ
وہ ، اچھے ہوں یا نا
ہوں ، وہ بننے کی کوشش ضرورکرتے ہیں ، اس لیے نہیں ، کہ وہ اچھا بننا چاہتے ہیں ،
اس لیے کہ لوگ ان کو اچھا سمجھیں ۔بس اسی وجہ سے ، وہ یہ شکایت کرتے نظر آتے ہیں
کہ خواتین ، انہیں اسلیے دھتکار دیتی ہیں ، کہ خواتین کو ،
BadBoys
پسند ہیں ، جبکہ ،
ایسا نہیں ہے کہ ، وہ خود در اصل ، جعلی روپ دھارے ہوئے ہوتے ہیں ، اسلیے مسترد
قرار پاتے ہیں
خواتین کس طرح کے مرد کو پسند کرتی ہیں ، یہ جاننے کے لیے ، یہاں کلک کریں ۔
خواتین کس طرح کے مرد کو پسند کرتی ہیں ، یہ جاننے کے لیے ، یہاں کلک کریں ۔
بہرحال بیٹا میل یا روایتی مرد، بظاہر تو ، الفا میل
جیسا ہی ہوتا ہے ، آپ فرق نہیں کرسکتے ، کیوں کہ ، وہ بھی ، نرم ہوتا ہے ، مہربان
ہوتا ہے ، دوسرے کو توجہ دیتا ہے ۔پر محض اس وقت، جب انہیں معلوم ہو کہ ، یہ سب
کرنے سے کوئی فائدہ ہورہا ہے ، سطحی یا بیٹا مرد، صرف اور صرف اسی وقت، اچھا والا
روپ اپنائے گا۔
حتی کہ ، یہ اچھا بننے
کے لیے ، دوسروں کے ان موقف / نظریات سے بھی اتفاق کرلیتا ہے ، جن پر خود بھی کوئی
یقین یا رائے نہیں رکھتا۔کیوں کہ ، بیٹا یعنی سطحی مرد، جیسا کہ پہلے کہا گیا ،
ہجوم کے پیچھے چلتا ہے ، اکثریتی رائے رکھتاہے ، اور ایسا اسی لیے ہوتا ہے کہ ،
اسے اپنے وجود کو منوانے کے لیے ، دوسروں کی سند کی ضرورت ہوتی ہے ، بس اسی لیے ،
وہ اکثریتی رائے پر عمل پیرا ہوتا ہے ، بھلے سے ، وہ اس کو مانتا ہو یا نہ مانتا ہو
، اس کی لالچ، سند میں ہوتی ہے یا پھر
معاشرے اپنا "نائس گائے " امیج قائم رکھنے کی ۔
الفا اور بیٹا
مرد کا ایک حقیقی فرق
یہ فرق ان کے ظاہری ،روپ
میں نہیں بلکہ ، باطنی نیتوں میں بستا ہے ۔الفا ہمیشہ آپ کو نرم ملے گا ، دوسروں
کا خیال رکھنے والا ملے گا ، چاہے اسے کوئی فائدہ ہو یا نہ ہو۔بیٹا ، صرف وہاں نرم
ملے گا ، جہاں ، اسے کوئی فائدہ ہو رہا ہو ، خواہ وہ فائدہ ، دوسرے کی سند یا اس کی نظر میں اچھا
بننے کی شکل میں ہی کیوں نہ ہو ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
بلاگ پر تشریف آوری کے لیے ، شکریہ، آپ کی قیمتی رائے شایع کردی گئی ہے۔