الفا مرد کی حقیقی خصوصیات - تیسری قسط - Alpha Males Traits



الفا مرد کی خصوصیات
سب سے پہلے تو ، پرانے ، بوسیدہ ، زنگ آلوو، نظریات ، جو کہ ، الفا میل کو لے کر ، موجو د تھے جن کا تذکرہ ، اس مضمون کی  گذشتہ اقساط میں کیا جا چکاہے ،  ان کو ختم ہوجانا چاہئے ،
ان پرانے اور بوسیدہ نظریات ، اور الفا میل کو لے ، غلط العام ، تعریف جو کہ اس قدر عام ہوچکی تھیں کہ لوگ انہیں ، الفا مرد کی ، حقیقی تعریف سمجھنے لگے تھے ، 
جان لیجئے کہ
 مرد کو ،پہلے ، حقیقی ، اور اصیل مرد بننے کی ضرورت ہے
  الفا مرد بننا تو بعد کا مرحلہ ہے ۔
آپ کو اس چیز کو سمجھنے کے لئے خود سے ایک نیا رشتہ بنانا پڑے گا، ماحول سے ، ایک نیا تعلق استوار کرنا پڑے گا ، اپنی زندگی کو ایک نئی ڈگر پر ڈال کر ، ایک تازہ اور مثبت شروعات کرنی پڑے گی ۔
اس سے پہلے کہ ہم الفا مرد کی خصوصیت کی طرف بڑھیں ، ہمیں ، پہلے ، ایک دوسری قسم کو سمجھنا ہوگا
جس کا نام ہے
بیٹا میل – Beta Males
ہم موضوع پر رہتے ہوئے  ان چیدہ خصوصیات کا تذکرہ کرتے ہیں ، جن سے بچنا بے حد ضروری ہے ،
تاکہ ، ہم نادانستگی میں ، Beta Males
والی خصوصیات نہ اپنا لیں ۔
جیسے کہ الفا میل سے چند مفروضے منسلک تھے ، ویسے ہی
Beta Males
کے حوالے سے بھی چند واہمے ، اور غلط تعریفیں ، منسلک ہیں ، ہم ان کی تفاصیل اور الفا بیٹا مرد کے فرق کو بعد میں سمجھیں گے ، پہلے ان غلط االعام ، خصوصیات کو مختصرا جان لیتے ہیں ، جو کہ بیٹا مرد کو لے کر، سماج میں رواج بن چکی ہیں ۔
Beta Males
تھوڑے سے نسوانیت/جذباتیت کی طرف مائل ، یعنی نرمی کی سینس میں ۔
فنون لطیفہ کے شایق
سخت مشاغل کے بجائے ، ڈانس کو ترجیح دینے والے
جذباتیت اور حساسیت سے لبریز۔
اظہار کے معاملے میں ، کھلے ڈلے ۔
یہ تمام کانسپیٹ ، بیٹا میل کی نشانیوں کے طور پر رائج ہیں ، جو کہ غلط ہیں۔
Beta Males
یعنی سطحی اوراوسط سے بھی گئے گزرے مرد
وہ ہوتے ہیں،
 جو کسی نظریے /ویژن پر نہیں جیتے ، جو ہجوم کی پیروی کرتے ہیں ،
یہی بنیادی فرق ہے جو الفا مرد اور بیٹا مرد کو الگ کرتا ہے ۔
چونکہ ہم نے جان لیا ہے کہ ، الفا مرد اور سطحی مرد یعنی بیٹا مرد میں کیا بنیاد ی فرق ہے ، تو اس فرق کو جانتے ہوئے ، ہم اب  آتے ہیں ، الفا مرد کی خصوصیات پر ، ساتھ ہی ساتھ ، ہم ، الفا اور بیٹا ، دونوں طرح کے مرد کا ، موازنہ بھی کرتے چلیں گے ۔

الفا میل – Alpha Males کی اہم خصوصیات۔

  • خم ٹھونک کر بات کرنے والے 
  • الفا مرد اصیل یعنی خالص/شفاف شخصیت کے مالک  ہوتے ہیں ، بنتے نہیں 
  •  صورتحال قبول کرتا ہے ، یا پھر ، اسے تبدیل۔
  • الفا یعنی خالص مرد، ربط کا متلاشی ہوتا ہے ، لمس کا نہیں ۔
  • ایسے مرد محض خود پر بھروسہ کرتے ہیں ۔
  •  الفا ، شاہکار بنتے ہیں ، بیٹا یعنی سطحی مرد، کٹھ پتلی 
  • الفا مرد، اپنی باطنی بدصورتیوں کو جانتے ہیں 
  • ایسے مرد، شخصی کمزوریوں کو تسلیم کرتے ہیں 
  • ابلاغ میں تہذیب و تمدن اختیار کر کے ، قائل کرتے ہیں ۔




الفا مرد، خم ٹھونک کر بات کرنا جانتا ہے ۔

یہ مردوں کی وہ قسم ہے ، جسے انگریزی میں
Assertive Personality
یعنی  دعوے کے  ساتھ ، اپنی بات کو بااعتماد طریقے سے ، حق جتا کر کرنے والا، آسان الفاظ میں ، اپنے موقف کو پہچانے والا۔
کہا جاتا ہے ،
ایسا مرد، جانتا ہے کہ وہ کیا چاہتا ہے ، اور اس کی جو قیمت بھی دینی پڑے ،نبرد آزما رہنے کے لیے تیار رہتا ہے ۔وہ اپنے دل و دماغ کی بات کہتا ہے ، بغیر کسی پشیمانی یا پریشانی یا پھر شرمندگی کے ، اپنی حدود  واضح رکھتا ہے ۔اور جب وہ حدود ، ٹوٹنے لگیں تو بول پڑتا ہے
چھوٹی سی مثال
اگر کوئی شخص شادی شدہ ہے ، اور دیکھ رہا ہے کہ  ،اس کی بیوی ، اخراجات کا اندھا دھند ارتکاب کررہی ہے ، تو وہ ، اپنی بیوی کو ، مالی معاملات سے دور رکھتے ہوئے ، اسے حدود میں رہنے کا کہے گا ، یعنی ، اسے صورتحال بتائے گا ، اس کا خرچہ دے گا ، اور اس کی حدود طے کرے گا ۔اپنے موقف کی سختی اور لہجے کی نرمی کے ساتھ ۔وہ نہ مانے تو اس کا کریڈٹ کارڈ لمٹ مزید کم کرے گا ، اور حدود کا پابند کروا کے ، اگر بی وی کا اکاونٹ بند کرنے کی بھی نوبت آجائے تو کروادے گا۔



تبصرے