اپنا بہترین رخ اپنالیجئے -شخصی ارتقاء کو ، نوکری /کا م سے ہم آہنگ کیسے کریں

اپنے آئیڈیاز کو ، نوکری کے ساتھ ہم آہنگ کر کے ، انہیں ، ہائی کمان سے ڈسکس کرسکتے ہیں ۔اپنے خیالات بیچیں ، اپنا آپ بیچیں ، یعنی ، خود کو اہل باور کروائیں ، س پورا اترنے کی کوشش مکمل کیجئے ۔ کیوں کہ ، نتائج  اور انجام ویسے بھی آپ کے ہاتھ میں نہیں –
آفس کولیگ پہ چسپاں ایک فقرہ۔

If you don’t try, you will never know.

یہ پڑھ کر میں تو ذرا سمٹ کر بیٹھ گیا، لیکن پھر اندازہ ہوا کہ ، یہ کوئی موٹی ویشنل جملہ ہے ، شکر ہے میں موٹی ویٹ نہیں ہوا۔کولیگ خاتون ہوتیں تو الگ بات تھی ۔
 کوشش کیجئے تومعلوم ہوگا، ورنہ معدوم ہوگا۔موٹی ویشن کی کوشش نہیں ، شخصی ارتقا کی ۔
مواقع اور آئیڈیاز، کی سائنس
ایک بات سمجھ لیجئے ، مواقع ، آئیڈیاز  کی طرح ہوتے ہیں ، 
بجائے انہیں ، ابالتے چلے جانے کے ، استعمال کیجئے ، یہ آتے رہتے ہیں ۔ اکثر افراد ، ایک ہی آئیڈیے/موقعے کو بیٹھ کر ، پکاتے رہتے ہیں ، حتی کہ موقع ہو یا آئیڈیا ، جوہڑ ہوجاتا ہے ۔
اسی طرح ، جو ایک موقع پر بیٹھے رہتے ہیں ، وہ پھر بیٹھے ہی رہ جاتے ہیں ، اور مزید موقعے آنے بند ہوجاتے ہیں ۔

تبصرے