آپ ،
اپنا وجود ، اپنی قوت ارادی ، اپنی ہمت ، چیر پھاڑ کے لیے ،بحران کے دانتوں کو دان
کردینا، مستقلا خود کو ، چیلنجز کے سامنے پیش کرتے رہیں ، مشکل
صورتحال میں ڈالتے رہیں ۔
یاد رکھئیے ، نتائج، کبھی بھی ، آپ کی
اہلیت کا عکس نہیں ہوتے ، اہلیت، مہارت، ہنر ، بہت سوں کے پاس ہوتی ہے ، لیکن ،
منتخب وہی ہوتے ہیں ، جو ، مشکلوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوتے ہیں ۔
یہ محض موٹی ویشنل بات نہیں، اپنے
آپ دو سوال پوچھے
آپ کسی بھی چیز کا ہنر/مہارت/اہلیت
رکھتے ہیں ؟
یقینا جواب ہاں میں ہوگا، کیوں کہ ،
ہر کوئی خاص ہوتا ہے ۔
دوسرا سوال
کیا آ پ نے ، خود کو ، ڈیمانڈنگ ،
خوفناک ،بحران سے لبریز ، صورتحال کے سامنے پیش کیا ہے ، ایسا بحران جو آپ کو ،
لاوا کر دے ، آپ کو پگھلا دیے ، یا ڈرا دے کیا کسی طور آپ نےخود کو ، دباو کی عمیق
صورتحال میں آگے کیا ہے ؟
ایسا دباو ،جو یا تو آپ میں ،
تخریب برپا کردے ، یا تعمیر ، جو، آپ کو مسمار کردے ، یا معمار کردے ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
بلاگ پر تشریف آوری کے لیے ، شکریہ، آپ کی قیمتی رائے شایع کردی گئی ہے۔