اپنے اندر ، خود اعتمادی پیدا کیجئے ، خود اعتمادی اور صلاحیت - دوطرفہ ٹریفک



عدم اعتماد / اعتماد کی قلت پر کی گئی ایک  تحقیق کے مطابق،
 درج ذیل چند وجوہات کی بنا پر، انسان ، عدم اعتماد کا شکار ہوتا ہے ۔
یا یوں کہہ لیں کہ ، عدم اعتماد/اعتماد کی قلت ، کا تعلق ، درج ذیل چیزوں سے جوڑا جاتا ہے ۔
یعنی، کون سے ایسے معاملات یا نقائص ہونگے ، تو انسان ، عدم اعتماد ، عدم تحفظ یا پھر اعتماد کی قلت کا شکار رہے گا۔

·      ڈپریشن یعنی مایوسی-
·      اکیلاپن یا تنہائی۔
·      معاشرے میں پھیلی ہوئی منفیت ۔
·      پیچھے رہ جانے یا  یوں کہیں ، سب کے آگے بڑھ جانے کا خوف۔ 
·      ناقص یا کم تعلیم یافتہ ہونا۔
·      نا اہل ہونے کا ادراک-
·      اس ادراک کو لے کر بیٹھ جانا ، ہتھیار ڈال دینا-
·      کسی بھی عمر میں ، کچھ بھی کرگزرنے کی چاہ کا ، کم ہوتا چلا جانا۔

سیلف کانفیڈیس یعنی خود اعتمادی پر کی گئی ایک دلچسپ ریسرچ
سیلف کانفیڈینس ، یا خو اعتمادی بہت سی ریسرچ اور  برسو ں تک ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق
 کے معاملے میں سب سے زیادہ عملی نظریہ  ہے کہ ،
 خوداعتمادی /پراعتماد شخصیت ، صلاحیت ، یا اہلیت کی محتاج ہے  
انیس سو باون میں شایع ہونے والے ، ایک مقالے میں ، یہ کہا گیا تھا کہ ، 
"ضروری نہیں ، کہ آپ استاد ہو ، تب ہی جا کر ، آپ میں اعتماد کی ضرورت ہے ، یا پھر کوئی پبلک  سپیکر ہے ، اسے ہی سیلف کافیڈنس چاہئے ، نہیں ایسا نہیں ، سیلف کانفیڈینس ، خود اعتمادی ، یا پھر پر اعتماد شخصیت  ہر معاملے میں ضروری بلکہ مفید ہوتا  ثابت ہوتی ہے "۔

آئیے جانتے ہیں کہ

·      سیلف کانفیڈنس ہوتا کیا ہے ؟
·      خود اعتمادی کس چیز کا نام ہے
·      بااعتماد کیسے بنتے ہیں
·      خود اعتماد شخصیت کیسے اپنائی جاتی ہے
·      اعتماد ، شخصی کشش میں کیسے اضافہ کرتا ہے ۔
·      سیلف کانفیڈینس، یعنی خود اعتمادی حاصل کرنے کا ، سادہ لیکن تھوڑا مشکل ، رستہ کیا ہے ۔

 سیلف کانفیڈینس کس چیز کانام ہے ، سیلف کانفیڈینس ، یعنی خوداعتمادی کیا ہوتی ہے ؟

کتابی تعریف :

اگرآپ  سیلف کانفیڈینس یعنی خود اعتمادی  کی کتابی  تعریف پہ جائیں گے تو، آپ کو تقریبا ایک جیسی ہی تفصیل ملے گی۔ویسے تو ، سیلف کانفیڈینس ،جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے کہخود پہ بھروسے کا نام ہے، یعنی ، آسان الفاظ میں ،

خود اعتمادی ،اصل میں ،  خو د ایمانی ہے ، خود پر یقین اور بھروسہ اس حد تک ہو کہ ، کسی بھی معاملے  ، کامیابی کا ہو یا ناکامی ،کا ، اسے ڈیل کرنے، اس سے نمٹنے  کی صلاحیت ہونی چاہئے ، اس اعتماد /بھروسے کا نام ، خود اعتمادی اور سیلف کانفیڈینس ہے "
لیکن یہ ایک بہت دلچسپ سا مخمصہ ہے کہ ، یہ دو طرفہ ٹریفک ہے ،
کیا ؟
وہ یہ کہ ،
 اعتماد ، اہلیت کے بغیر ، ایسا ہی ہے ، جیسے ، اہلیت یا قابلیت ، بغیر اعتماد کے ، یعنی بے فائدہ ۔

تبصرے