محبت فاتح عالم ہے
یہ جملہ ، پوری سائنس ہے ، محبت کو بہت سے نام دیے گئے ہیں ، یہ بڑی
مزے کی چیز ہے ، کہ ہم سب سماج میں تعلقات میں مہارت چاہتے ہیں ، اور محبت بھول
جاتے ہیں ۔
جب کہ محبت حتمی ہے ۔ لوگ اختلاف کرسکتے ہیں، لیکن ، ان کے اختلافات ضروری نہیں ، اس معاملے میں کی گئی تحقیق کے آگے کوئی حیثیت رکھتے ہوں ۔
درج ذیل پوائنٹس کو اپنا لیں
یہ سب محبت میں ہی شمار ہوتے ہیں
محبت،
عزت ،
تعریف , چاپلوسی نہیں ۔
لوگوں میں دلچسپی
لوگ کس فیز سے گزر ر ہے ہیں اس میں دلچسپی
ان کی تعریف، ان کی مہارتوں کی ۔
لوگوں میں اچھے خصائل ڈھونڈنا -
معاف کرنا ،
غیر ضروری جج نہ کرنا نہ ہی وکیل کرنا ، یعنی ، انہیں اپنی طرف آنے دیں ، جائزہ لے کر رائے بنائیں ۔
، مدد کرنا ، محبتیں نچھاور کرنا ، یہ
سب آجائے تو ، اوپر کے سارے پوائنٹس جو اس سے پہلے کی تحاریر میں بیان کے ، محض ، موڈی فیکشنز یعنی چھوٹی موٹی تبدیلیاں
ہی ہیں بس، اصل کام یہ محبت فاتح عالم جیسے ، گلابی جملے کرلیتے ہیں ۔
امید ہے ، ماہر سماجیات کیسے بننا ہے ، اس کی بنیاد ، آپ سمجھ گئے
ہوں گے
جائیے ، آزمائے ، دیکھئیے ، سوچیئے ، پسند
کیجئے ، پسند کے لائق بنئیے ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
بلاگ پر تشریف آوری کے لیے ، شکریہ، آپ کی قیمتی رائے شایع کردی گئی ہے۔