سماجی رویے/صلاحیتیں ، بہتر بنانے کے دس طریقے - فالو اپ ، فیڈ بیک اور نرم خوئی



سوشل نیٹ ورکنگ سین ، یعنی تقاریب وغیر ہ میں ، خصوصا پروفیشنل گیدرنگز میں  ، یہ سمجھا جاتا ہے کہ ، خود سے اپروچ کرنا ، اور پہلے بات شروع کرنا ، جرات مندی ہے ، 

نہیں ،یہ غلط ہے ، کیوں کہ

 یہ صر ف آغا ز ہے ، نیٹ ورکنگ ، اور خصوصا پروفیشنل تعلقات کی اصل طاقت ،فالو اپ ، دوبارہ پوچھنے ، فیڈ بیک لینے میں ہے ۔
یہ کوئی ریس نہیں ہے کہ کون پہلے بولے گا ، کون آخر میں بولے گا ، کون کتنا جلدی کتنا زیادہ ، بول کر جیتے گا ، یا کوئی بلکل ہی چپ رہ کر جیت سکے گا ،
نہیں نہیں نہیں ،
کیوں کہ ، یہ تعلقات کی بڑھوتری ہے ، مضبوطی ہے ،یہ مقابلے کا نہیں ، معاشرے معاملہ ہے  

یہ اس طرح کام کرتی ہے

کہ ، مثلا آپ کسی سے ملے ، جس کی سٹوری آپ کو یاد رہ گئی ، آپ نے اس سے متعلق ، اسے کوئی مضمون کوئی، ورک شاپ ، کوئی ویڈیو دے دی ، اور یہ بھی کہہ دیا کہ ،  میں وقتافوقتا ، آپ کو اس معاملے میں ہونے والی ، مزید نئی چیزوں سے آگاہی دیتا رہوں گا،
 یا آپ کے فلاں معاملے کا جو پرابلم تھا اس کے لیے ، کسی پراپر بندے کا رابطہ آپ سے کروادوں گا،
 آپ سے فلاں ریسیپی کی با ت ہوئی تھی ، یہ لیجیے اس کا طریقہ ،
یہ لو فلاں ایپ میں استعمال ہونے والا کوڈ جو تم ، بنا رہے تھے اور تم سے پرگرامنگ میں کوئی فالٹ آرہا تھا ، یا  کوئی بھی ایسی چیز ، جو اس کی کہانی میں موجود مسئلے کا سلوشن ہو ،

اس کی  کیا وجہ ہے ، لوگ ایسے لوگوں کو کیوں پسند کرتے ہیں ۔


 یہ آپ کے مستقل مزاج ، اور قابل اعتبار ہونے کا ایک بڑا ثبوت ہوتا ہے ، اور یہ بھی کہ آپ ایک ایکٹو ذہن رکھنے والے ، پروا کرنے والے شخص ہیں ۔
اب یاد کیجئے ، کہ کتنی بار ایسا ہوا ہے کہ ، کسی نے آپ سےوعدہ کیا ہو کہ ،مذکورہ معاملات میں سے کوئی بھی ایسی چیز جو آپ کے کام کی ہو ، آپ کو بھیجیے گا ، اور اس نے نہ بھیجی ہو ، موسٹلی ریمائنڈر کے انتظار میں بیٹھے رہتے ہیں ، کہ احسان کر رہے ہیں ، خود پوچھے گا تو دے دیں گے ۔
ایسا لامتناہی بار ہوا ہوگا
اس سے کیا ثابت ہوتا ہے ۔
جو واقعتا پروا کرتے ہیں ، کہ کمیاب اور نایاب ہوتے ہیں۔

جانئیے کہ آپ کو کب جانا چاہئے ۔


برا مت مانیں ، کوئی بھی آپ سے ، گھنٹوں گفتگو نہیں چاہتا، اس لیے ، اچھی گفتگو کیجئے ، اور چلتے بنئے۔

تبصرے