سماجی رویے/صلاحیتیں ، بہتر بنانے کے دس طریقے , لوگوں کی کہانیوں/باتوں کو یاد رکھیں ۔


سننے کی مشق کا ، واحد مقصد کیا ہے ؟ یاد رکھنا  ، ان کے قصے ، مسئلے ، معاملات ، کہانیاں ، ان سب کو یاد رکھنا۔
اس سے درج ذیل فائدے ہوتے ہیں 
نئے موضوعات کا آغاز
اچھے تعلقات کی شروعات یامضبوطی ۔
درج ذیل با ت،آپ کے تعلقات کی گہرائی اور سامنے والی کی مرضی پر منحصر ہے ، اگر فریقین میں تصادم کہ بجائے مدغم ہونے کی چاہ ہے ، تو، ان کے نام ، انکے فیملی میمبرز کے نام ، ان کے پالتو جانوروں کے نام ، ان کے مشاغل کا تذکرہ ، ان کی نوکری کی باتیں ، ان کے سائیڈ پراجیکٹ کی تفاصیل ، انہیں کس چیز کا دیوانگی کی حد تک شوق ہے ، اس کا تذکرہ ، جتنا یاد رکھ سکتے ہیں رکھئیے ، لوگ ، جب یہ جان لیتے ہیں کہ ، آپ نے ان کو واقعی سنا ہے ، اور یاد بھی رکھا ہے ، تو وہ جان کو آجاتے ہیں ، مم میرا مطلب ہے ، آپ سے بہت قریب ہوجاتے ہیں ، اس کے بعد ،جان لیتےہیں – یعنی ہر کوئی نہیں ، پر کوئی کوئی ، اس لیے کہ یہ طریقہ ،  یقینی طور پر ، کام کرتا ہے ، خصوصا ، آپ کو اگر ہجوم میں منفرد ہونے کا شوق بھی ہو ، تو اس کی بھی تسکین ہوجاتی ہے ، کیوں کہ ، اکثر اوقات ، لوگ صرف اپنی باری پر بولنے کے لیے ، سنتے ہیں ، یاد رکھنے کے لیے نہیں ۔
اور جب آپ صرف یاد رکھنے کے لیے سنیں گے تو؟ 
کیا ہوگا، جی وہی جو اوپر لکھا۔ 
ہر توقف ، جملے یا لفظ سے پر نہیں کیجئے ۔
ضروری نہیں ، گفتگو کے دوران ، اتفاقیہ یا فلو یعنی روانی میں بہتی ہوئی بات کے دوران ، ہونے والے مختصر وقفو ں کو ، آپ اپنے الفاظ یا جملوں سے پر کریں ۔
گفتگو، دو  طرفہ سڑک ہے ، تاہم ، کبھی کبھار، کسی کی سن کر ، یہ کہہ دینا کہ ، واہ یہ تو بڑی دلچسپ یا متاثر کن بات ہے ، ٹھیک ہے ، لیکن ضروری نہیں کہ ، آپ کے پاس، ہر واقعے کی تفصیل موجودہوتو آپ شئیر بھی کریں یا نالج ہونے کے باوجود بھی رائے دیں ، یا ہر سوال کا جواب آپ کے پاس موجود بھی ہو تو   ، آپ وہ ڈسکلوز بھی کریں ۔
 ہرگز ہرگز، ضروری نہیں ، آپ جواب دیں بھی ۔
اس کو سمپل سمجھ لیں ،
 آپ ان کی سن رہے ہیں ، وہ آپ کو سنا رہے ہیں ، بجائے اس میں اضافے کے ، آپ ، اس سے دوسرا سوال پوچھ لیں ۔سر ہلائیں ، خاموش رہیں ، 
ایک احتیاط
یا د رکھئیے ، کچھ لوگ ، خود پر جبر کر کے دوسروں کی سن رہے ہوتے ہیں ، دونوں فریقین کو پتا ہوتا ہے ، جو بول رہا ہے ، اگر وہ سمجھتا ہے تو وہ جانتا ہے کہ وہ مروتیں سونگھ سکتا ہے ، جو سن رہا ہے وہ جانتا ہے کہ وہ ایک حد تک ، دو ، باتونی افراد کے بیچ بیٹھ سکتا ہے ، اس کے بعد ، اسے ، اپنی ذہنی قوت ریچارج کرنے کے کے لیے ، تنہائی کی ضرورت بہرحال پڑے گی

تبصرے