سماجی رویے/صلاحیتیں ، بہتر بنانے کے دس طریقے - لوگوں کے نام یاد رکھیں



اکثر سنتے ہوں گے ، بھئی مجھے نام یاد نہیں  رہتے ، میری یادداشت کمزور ہے ، وغیرہ وغیرہ ۔
ان افراد کو ، مہلک ترین انداز میں غلط قرار دے کر ، ان کا جھوٹ ختم کرنے کے لیے یہ جملہ کہہ کر دیکھیں ۔

"کیا میں آپ کو ایک  لاکھ روپیہ دوں اور کہوں ، کہ فلاں شخص کا نام یاد رکھنا ہے "

کیا اس کا جواب پھر بھی یہی ہوگا ، کہ
نہیں میری یادداشت کمزور ہے ، مجھے نام یاد نہیں رہتے 
نہیں ، کیوں کہ ، پھر تو اسے ، اگر نام یاد رکھنے کے لیے ، شناختی کارڈ میں ولدیت ، بھی تبدیل کرنی پڑے ، کرلے گا۔
اس مطلب یہ ہوا ، کہ مسئلہ ، یادداشت /ذہن کا نہیں ، نیت کا ہے ۔
یہ معاملہ ، آپ کی اپنی قوت ارادی یا موٹی ویشن کا ہے کہ ، آپ کو کس کا، کیا ، اور کتنا یاد رکھنا ہے ۔
مرد ، موسٹلی بیوی یعنی اپنی بیوی  سے منسلک ، شادی یا سالگرہ کی ڈیٹ بھول جاتا ہے ، پر محبوبہ کی امی کا چالیسواں بھی یاد رکھتا ہے ، عورتوں کا حال ، اس معاملے میں بہرحال اچھا ہے ، کہ ، یہ  نام یادرکھنا ، جذباتی معاملہ ہے ، اور عورت ، اس سلطنت کی ملکہ ۔تو ، صنفی مزاح سے قطع نظر ، در اصل ، ہمیں یاد نہیں رہتا ، کہہ کر ہم اپنے دماغ کو ، ایک کمانڈ دے رہے ہوتے ہیں کہ ، کچھ یاد نہیں رکھنا
جب لاکھ روپے کی آفر ہو ، تو  ہم ، اپنے گردے/جگر/مثانے ، تک میں  یادداشت انسٹال کرکے ، دماغ کو کمانڈ دیں گے 
"لاکھ ملے گا ، نام یاد رکھ لے"
یعنی معاملہ ، یادداشت نہیں ، ترجیحات کا ہے ۔
یاد رکھنا چاہنا ، اور یاد رکھنا پانا ، دو  الگ چیزیں ہیں ۔
تو ڈرامے بازی چھوڑ کر ، درج ذیل پریکٹس کریں۔
جن سے نام پوچھیں ، دوسری بار بھی پوچھ لیں ، بار بار پوچھ لیں  یاد رہ جائے گا۔
اگر مشکل ہو ، تو ان سے ہجے کروائیں ، ان کے نام کی ۔
پھر بھی بھول جائیں تو کسی سے پوچھ لیں ، کہ وہ فلاں شخص کا نام کیا ہے ، جس نے فلاں رنگ کے کپڑے پہنے ہیں ۔
اگر ، کپڑوں سے مسئلہ ہو تو ، فزیکل فیچرز کا حوالہ دے دیں ، خواتین کے معاملے میں ، احتیاط سے ، ذرا، ادھر ادھر نہ نکل جائیے گا، ورنہ سر پر پڑنےوالا ، گومڑ ، آپ کے بھول جانے کے ڈرامے کو حقیقت کردے گا۔
کچھ بھی کیجئے 
نام یاد رکھئیے ، لوگ یہ عاد ت بہت پسند کرتے ہیں۔

تبصرے