ہم
سب کسی نہ کسی حدتک ، انانیت کا شکار ہیں ، ہم انہیں پسند کرتے ہیں ، جو ہماری
کہانیوں ، ہمارے معاملات میں ، دلچسپی رکھتا ہے ،
ایک
سادہ سا اصو ل ہے ،
دلچسپی
لینے والا ، دلچسپ ہوتا ہے ۔
یعنی
، دوسروں کے معاملات ، ان کی کہانیوں میں ، انہیں سننے میں ، دلچسپی لینے والا ،
ان کے لیے ، دلچسپ ترین اور پسندیدہ شخص ہوتا ہے ، آپ کے خیال میں ، لوگ ماہر
نفسیات کے پاس ، کیوں جاتے ہیں ، بہت سی وجوہات ہوتی ہیں ، لیکن ، ان سائیکاٹرسٹ
کا ، سب سے پہلا ،او ر اس سب سے ، متاثر کن ہتھیار کیا ہوتا ہے ؟
سوا
ل پوچھیئے ، لوگوں سے سیکھنے کی حالت میں رہیں ، کوشش کریں ، جب بھی ، گفتگو ہو ،
جس سے بھی ہو ، جس معاملے پر بھی ہو ،کچھ نہ کچھ ، سیکھنے کو ملے ، یہ سننے اور
سوا ل کرنے سے ملتا ہے ۔
آپ
، خود کو دوبدو گفتگو میں بہتر پاتے ہیں ، یا ، بڑے مجمع میں ؟
یہ
فرق جاننا بہت ضروری ہے ، کہ آپ کس طرح کی محافل میں اپنی
شخصیت کا ، بہتر رخ ، اچھے طریقے سے سامنے لا سکتےہیں ، کوئی ، دوبدو بہت اچھی
گفتگو کر سکتا ہے ، لوگوں سے اچھا ڈیل کرسکتا ہے ، کسی کے پاس، مجمع پر سحر
پھونکنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔یہ خود شناسی ، آپ کے اطراف، آپ کی پسند ، اور آپ کی سماجی
مہارتوں کے پھلنے پھولنے ، کے لیے سازگار ماحول کی تخلیق میں مدد دے گی ۔
ذاتی
طور پر ، مجھے ، تقاریب اور محافل میں ، جانے کا کوئی شوق نہیں ، نہ ہی ، میں کسی
سوشل سین تقریب یا محافل میں جانا پسند کرتا ہوں ،
مجھے کسی کو ، اپنے بارے میں بتانے کا
کوئی خاص شوق نہیں ، اور کسی کی سننے میں دلچسپی نہیں ، دلچسپی کا مطلب یہ کہ میں
سن تو لوں ، لیکن میرے پاس ، بہت سی چیزوں کے جواب نہیں ہوتے ، لوگ محض سنانے
کے
لیے ، سناتے رہیں تو ٹھیک ہے ، میں شاید ، اس حد تک ، دلچسپی رکھ لوں ، لیکن ، اس
سے آگے ، اگر سوال جواب کی باری آئے ، جو سامنے والا مجھ سے پوچھے کہ یہ ایشو کیسے
حل ہو ، اس مسئلے کا کیا کروں ، یا اختلاف در اختلاف وغیرہ وغیرہ ، بس یہاں سے میں
، خود کو ، لوگوں کے قابل نہیں پاتا، اسی لیے ، ملتا نہیں ، گفتگو نہیں کرتا، ایک
فیکٹر، مصروفیت کا بھی ہے
اوردوسرا،
تعلقات کے معاملے میں ، شدید سست طبیعت ، اس کی وجہ ، شاید ، کچھ لوگ، عاجزی اور کچھ نخرہ سمجھیں ، کچھ غرور،
لیکن
چونکہ ، مجھے معلوم ہے ، کہ ایسا نہیں ہے ، اسلیے ، وہ جو بھی سمجھتے رہیں ، مجھے
فرق نہیں پڑتا، کیوں کہ ، سچی بات یہ ہے کہ میں ، خود کو ، بہت سے
لوگوں کو ، ایک ساتھ ڈیل کرنے کے قابل نہیں پاتا، میں نے ، سمجھنا ، نہیں پانا لکھا ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
بلاگ پر تشریف آوری کے لیے ، شکریہ، آپ کی قیمتی رائے شایع کردی گئی ہے۔