حقائق کو، مشاہدے سے ، الگ کرنے کا کیا طریقہ ہے - How to differentiate between facts and observations






 مشاہدے اور حقیقت سے متعلق کچھ مثالیں پیش کی گئیں تھیں۔
ان سب مثالوں ، سے قطع نظر ،   حقائق کو مشاہدات سے چھان کر  الگ کرنا بہت ہی سادہ  اور آسان ہے
بس، جب بھی کوئی بیان یا خبرسنیں
اپنے آپ سے درج ذیل چند سوالات پوچھئیے  
کیا جو معلومات آپ کو مہیا کی جارہی ہیں ، وہ کوئی آفاقی حقیقت یا پتھر پر لکیر ہیں ؟
اس میں کوئی ڈسکشن مطلوب نہیں
اس کی مزیدوضاحت  کی  ضرورت  تو نہیں
اور اس میں کسی قسم کی تحریف کی بھی گنجائش یا امکان تو موجود نہیں 
اس کے بعد ، اپنی سوچ پر ایک فلٹر لگائیں 
کہ
کیا آپ نے اس خبر/بات سے متعلق، کوئی واقعہ دیکھا یا ذاتی تجربے سےہمکنار ہوئے  ہیں ؟
 اگر اس آخری سوال کا جواب بھی "نہ " میں ہے
تو پھر یہ بات/خبر، کسی طور، حقیقت نہی ہوسکتی ، ہاں ، کسی  اور کا مشاہدہ بھی ہوسکتی ہے ۔ اور بہت امکان ہے کہ ، وہ
مشاہدہ اس کے اپنے تجربے اور صورتحال کے لیے ، ٹھیک ہو۔
لیکن ، مشاہدات،کوئی آفاقی حقیقت نہیں ہوتے ، یہ غلط بھی ہو سکتے ہیں ، یہ ٹھیک بھی
اگر آپ کویہ بات سمجھ آگئی تو
یقینا، حقیقت اور سچ کا فرق بھی سمجھ گئے ہوں گے
یعنی اس کے ساتھ جو ہوا ہے ، وہ اس کا سچ ہے ، لیکن ، سب کی حقیقت نہیں ۔
بہرحال، یہ امکان ، موجود رہتا ہےکہ ، آپ کے معاملے میں اس مخصوص صورتحال میں ، آپ کا مشاہدہ ، اور آپ کا سچ
کچھ اور ہو ۔
گویا، مشاہدہ ، امکانی ہوتاجس کے غلط یا صحیح ہونے کے امکانات ہوتے ہیں ، سچ ہر کسی کا ذاتی ہوتا ہے ، جو ضروری نہیں ہے غلط ہی ، ہو، لیکن یہ بھی ضروری نہیں کہ اس کا اور آپ کا سچ ایک ہو، اگر سچ مجموعی طور پر ایک ہو ،تو اسے حقیقت کہتےہیں، گویا، سچ، ذاتی ہوتا  ہے ، اور حقیقت، آفاقی ، یعنی یونی ورسل ۔

  

تبصرے