اپنا بہترین رخ اپنا لیجیے - حکمت عملی اہم ہے یا اہلیت۔



جیسن فرائڈ، مزید کہتے ہیں کہ ،  
یہ بات غلط ہے کہ اچھا گولفر ، مہنگی گولف سٹک کا محتاج ہے ،آپ ٹائیگر ووڈز (گولف چیمپئن ) کو، سستی/غیر معیاری ،  سی گولف اسٹکس دے دیں، وہ اس کے باوجود آپ کو تباہ کردینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
 جب ، اپنے کام/اہلیت/مہارت کولے کر ، موجودہ تجربے پر اعتماد ، اورآگے کہاں جانا ہے ، اس سوال کا ، واضح جواب موجود ہوتو پھر "کیسے" یعنی  حکمت عملی، خود کار انداز میں تشکیل پاتی چلی جاتی ہے ۔اس کے لیے آپ کا ، صرف اپنے مفا د کے لیے ، وقار بلند ہونا یا پھر ، محض اپنی ہی حد تک ،  وسیع تر مفاد کی بیساکھیاں ضروری نہیں
یاد رکھیں جب آپ کا 'کیوں' مضبوط ہو، تو آپ کا 'کیسے' یعنی ، حکمت عملی ، ابل تسخیر ہوجاتی ہے ۔
کیسے، اپنے وجود کے لیے ، "کیااور کیوں" کامحتاج ہے ۔
اسلیے   کامیابی کی سرپٹ تلاش میں ، کبھی ،  غلط بس میں سوار مت ہوں ، کہ خزانہ یہاں نہیں توشاید ، اگلے خطہ زمین پہ ہوگا۔
پھر بچتا کیا ہے ؟آدھے ادھورے گڑھوں سے بھرا ہوا ،ایک بےثمر میدان، اور آپ کا ادھ موا ، مایوس وجود

تبصرے