جب آپ لفظ انٹیلجنس سوچتے ہیں تو آپ کے ذہن میں
کس قسم کی چیز آتی ہے ؟
ذہانت، معلومات کے مجموعے سے کہیں آگے کی چیز ہے ،
اس میں وہ اہلیت بھی شامل ہے ، جس کی وجہ سے ، نئی چیزیں سیکھنے میں مدد ملتی ہے ۔
تو جب آپ ذہانت کے بارے میں سوچیں
غالبا، آپ یہ سوچیں گے ، کہ اس کا مطلب بہت زیادہ
علم ہونا، وہ بھی مختلف مضامین /موضوعات کا،
اس کے ساتھ ساتھ ، یہ بھی سمجھ لیں ، کہ ذہانت،
حاضر جوابی ، دلیل ، اور برجستگی کی صلاحیت کا ملاپ ہوتی ہے ۔
ذہانت ، محض ایک صلاحیت ہے ، اس لیے ضروری نہیں ، ہر ذہین آدمی ، سوچ کی صحیح ڈگر پر بھی رواں ہو۔
ذہانت ، محض ایک صلاحیت ہے ، اس لیے ضروری نہیں ، ہر ذہین آدمی ، سوچ کی صحیح ڈگر پر بھی رواں ہو۔
ہتھیار ہے ، ٹھیک استعمال کرلو ، یا غلط، اکثر ، ذہانت
کو ، حقیقت پر مبنی یا سچا ہونے سے جوڑ دیا جاتا ہے ، کہ یار ، اتنا ذہین آدمی ہے
، کیسے ممکن ہے کہ غلط بات کر رہا ہو۔
بھئی ابلیس سے بڑا عالم اور ذہین کون تھا ؟
پر اس کی صلاحیتیں ، جس کام آئیں وہ رہتی دنیا تک
لوگ جانتے رہیں گے ۔
لیکن اس وقت موضوع خیر وشر کی جنگ نہیں
تو واپس آتے ہیں موضوع پر
، کون سے عوامل ایسے ہیں ، جن کی بنیاد پر ماہرین نفسیات، ذہانت ، کو دو ، اہم
حصوں میں بانٹتے ہیں
ایک تو ہوئی
فلوڈ انٹیلیجنس ، Fluid Intelligence
دوسری ہے
کرسٹلائزڈ انٹیلیجنس – Crystalized Intelligence
ان کی تقسیم کی وجہ ، مذکورہ عوامل ہی ہیں
یعنی ،
Fluid Intellgence
سوچ میں لچک، اور دلیل کی صلاحیت کو کہتے ہیں ،
جبکہ ،
Crystallized Intelligence
علم /انفارمیشن کے اس مجموعے کو کہتے ہیں ، حقائق
اور، ہنر کو کہتے ہیں ، جو کوئی ذی روح پوری زندگی حاصل کرتا ہے ۔
اکثر اوقات، لوگ یہ دعوی کرتے ہیں کہ ، جیسے جیسے
عمر بڑھ رہی ہیے ، ان کی ذہانت ، گھٹ رہی ہے ۔
لیکن در حقیقت، ان کی ذہانت نہیں ، فلوڈ ذہانت ،
گھٹ رہی، بلکہ رک رہی ہوتی ہے ، جوانی کے ڈھلنے کے ساتھ ، سیکھنے میں کمی اور نئے
ہنر کی ضروریات میں بھی کمی آنا شروع ہوجاتی ہے ، پر ، ایک چیز جس کا سائز، مستقل
بڑھ رہا ہوتا ہے ، اور بڑھتا ہی چلا جاتا ہے
وہ ، ہوتی ہیے کرسٹل لائز ذہانت ۔
ذہانت کو دو ، اہم قسموں میں بانٹنے کا سہرا
ماہر نفسیات رے منڈکیٹل کے سر ہے ۔جنہوں نے اپنے
شاگرد، جان ہارن کے ساتھ مل کر، اس تحقیق کو آگے بڑھایا۔
اس تھیوری کا آفیشل نام ہے
The Cattell-Horn theory
of fluid and crystallized intelligence
یہ تھیوری کہتی ہیے ،
کہ مجموعی ذہاتت بہت سے عوامل سے مل کر ، جڑ کر ایک دوسرے کے ساتھ روبہ عمل ہونے
کے بعد وجود میں آتی ہے ،جو عمومی ذہانت کہلاتی ہے
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
بلاگ پر تشریف آوری کے لیے ، شکریہ، آپ کی قیمتی رائے شایع کردی گئی ہے۔