کامن سینس کی تعریف ۔
کتابی اور فلسفے کی موٹی موٹی اصطلاحات کا استعمال کرنے کے بجائے ، اگر سادہ ترین زبان میں کہا جائے تو،
کامن سینس/عام عقل سمجھ ،عملی طور پر ، فیصلے لینے /چوائسزیعنی منتخب کرنے کو کہتے ہیں ، وہ بھی روز مرہ کے ، عام معاملات میں ۔
بنیادی طور پر، بات کوجاننا، سمجھنا، اور اس کے مطابق، قدم اٹھانے کی صلاحیت ، کام سینسس یا سوجھ بوجھ کہلاتی
ہے ۔ اور یہ عام زندگی میں ، عمومی طور پر ، تمام انسانوں میں یکساں ہوتی ہے ۔
کامن سینس کی اقسام
کامن سینس کی ، دو چیدہ چیدہ اقسام ہوتی ہیں ۔
مناسب سوجھ بوجھ یعنی Good Sense
دانائی یعنی folk wisdom
اچھی /مناسب سوجھ بوجھ
یعنی ، چیزیں ، اور معاملات ، جیسے ہوں ، ان کو ویسے ہی دیکھنا ، اور انہیں جیسے حل کیا جانا چاہئے ، ان کو ویسے ہی حل کرنا ، کامن سینس کہلاتا ہے
دانائی
، روایتوں، مشاہدوں، تجربات اور معاملہ فہمی میں گندھے، کچھ ایسے فارمولے ، جن کو، عام معاملات پر رکھ ان سے
نتائج حاصل کیے جائیں ،اس قسم کی کامن سینسن کس خاص، واقعے ، فرد، موقعے ، معاملے کے ساتھ مخصوص نہیں ہوتی۔
یہ دونوں اقسام بہرحا ل ایک دوسرے سے نتھی ضرور ہیں ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
بلاگ پر تشریف آوری کے لیے ، شکریہ، آپ کی قیمتی رائے شایع کردی گئی ہے۔