رائٹرز بلاک / Writer's block سے کیسے بچیں ؟
کہانی کا آفاقی یعنی یونی ورسل سانچہ /ڈھانچہ /اسٹرکچر- اور لکھنے کی مشق
پچھلی اقساط میں
کہانی کے جن چار بنیادی اجزاء کا ذکر کیا گیا تھا ،
یعنی,
آغاز، وسط، بحران اور انجام
آگے چل کر ،وقتا فوقتا،مضامین کے اس سلسلے میں ، انہی اجزا
ء سے متعلق ، ، ایسے محرکات، ایسے خیالات اور ایسی تراکیب
/آئیڈیاز پیش کرتے رہیں گےجو ،آپ کے اپنے آئیڈیا ، خیال ،کہانی یا پلاٹ
اور مرکزی خیال کو آگے بڑھانے میں مدد کرتے رہیں گے ۔
خصوصی طور پر اس وقت جب
آپ کہانی لکھتے لکھتے ، کہیں پھنس چکے ہوں ،ا ورآگے لکھ
نہ پا رہے ہو ، حتی کے اس وقت بھی جب آپ ، نئے سرے سے کچھ لکھنا چاہ رہے ہیں
لکھنے پر آمادہ کرنے والے ، اس فوری قسم کے
مواد/محرک/خیال/مرکزی خیال/پہلے سے موجود خیال کو مہمیز
ان محرکات/مشقوں کی فراہمی کیسے ہوگی ؟
اس میں سب سے پہلے تو
آپ کو روزانہ کی بنیاد پر آپ کی تخلیق کو تحریک دینے کے لیے ، چند مشقیں دی جائیں گی ، جو کہ ،
لکھنے کی
موٹی ویشن/توانائی ابھارنے میں
مددگار ثابت ہوں گی۔
ایک عمومی /آفاقی
سے پلاٹ یعنی کہانی کے ایسے سانچے کا
تذکرہ کیا جائے گا جو کہ اظہار کی قوت کو
مہمیز کرے گا یعنی اسے ایکٹیویٹ کرے گا ، اور آپ ، اسے اپنے لکھے ہوئے مرکزی خیال/کہانی کے خاکے میں
فٹ کر کے ، اپنی مضمحل پڑتی توانائیوں کو دوبارہ جگا سکیں گے ۔وہ توانائی ، جو
محض اس وجہ سے ، دھیمی پڑ جاتی ہے ، کہ آپ کہانی میں ، رائٹرز بلاک کا شکار ہوچکے
ہوتے ہیں ۔ یہ عمومی پلاٹ/خاکہ آپ کو اس سے نکالنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
آپ ، اس
عمومی پلاٹ ،
کہانی کے آفاقی سے خاکے کو ،اپنی کہانی کا
پلاٹ خراب کیے بغیر ، اسے آگےبڑھا
سکیں گے ۔ چونکہ ، آپ کو مہیا کیے گئے ،
ان خیالات ، پلاٹ یا سٹرکچر وغیرہ کی
نوعیت آفاقی ہوگی ، اس وجہ سے آپ اسے صنفی
یعنی جونر کی تفریق کیے بغیر ، بھی ، اسے اپنی مرضی کے جونر ا یعنی صنف/تھیم
میں رکھ کر بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔
مختصر یہ کہ
یہ سانچہ ہے ، اس سے کوئی بھی کہانی نکال لیں ۔
اس کے ساتھ ساتھ
آپ کو، آفاقی سانچے ، یا
Generalization of Plot and layout /Structure
سے ہٹ کر ، کچھ مخصوص قسم کی تحریری مشقیں ، بھی کروائیں جائیں گی ، جو ،
خصوصیت کے ساتھ ، آپ کے جونرا یعنی کہانی
کی صنف/تھیم ، اور مرکزی خیال کے لحاظ سے
ہوں گی۔
آپ نے کیا کرنا ہے ؟
آپ نے بس اتنا کرنا ہوگا کہ ان مضامین میں بکھری ، تحریک /محرکات /آئیڈیاز /خیالات پر، اپنی کہانی /
آئیڈیا یا اپنے مرکزی خیال کے لحاظ سے ، روزانہ نظر ڈالنی ہوگی جب تک آپ ، اپنی
کہانی /خیال کو ، کسی منطقی انجام تک نہ پہنچادیں
یہاں پر یہ تذکرہ بیکار ہے ہے کہ کہانی لکھنے کے لئے،
روزانہ لکھنے کی عادت ڈالنا ،کس قدر اہم ہے
بس اتنا یاد رکھیں کہ
کچھ نوآموز،لکھنے والوں کے لیے کہانی کا اختتام دس سال پہ
محیط ہوجاتا ہے ،اور کچھ افراد
کے لیے یے اختتام محض مہینوں کی بات ہوتی ہے۔
ابیہ آپ کی
طبیعت /مزاج /مصروفیات اور سب سے بڑھ کر ، ترجیحات پر منحصر ہے کہ آپ ، ان مضامین میں مہیا کیے گئے محرکات کا کتنا مطالعہ کرتے ہیں ، اور آنے والے مضامین میں فراہم کی گئی ، تحریری مشقوں کو ، کتنی
باقاعدگی اور مستقل مزاجی سے اپناتے ہیں ۔
یہ فیصلہ آپ کا ہے
آپ نے مستقل لکھنا ہے یا پھر کسی ایک خاص مدت یعنی ، چند ہفتے یا چند مہینے تک برقرار رہنے والے عارضی
جنون کی تشفی کے لئے۔
حقیقی چیلنج تو یہ ہے کہ آپ ایک مہینے کے اندر یعنی تیس
دنو ں میں ، 50 ہزار الفاظ پر مبنی کوئی ناول لکھیں۔
اس کے لیے کیا کرنا ہوگا؟
کچھ خاص نہیں ، بس آپ کو، زیرمطالعہ مضامین میں فراہم کی گئی ، کوئی سی بھی چار ، محرکات /مشقوں پر عمل کرنا ہے،اور مستقل کرنا ہے ، روزانہ کی چار مشقیں ، مہینے کے
اختتام پر ، آپ کو ، ہدف تک پہنچا دیں گی۔
ان مضامین کو اس طرح ترتیب دیا جا رہا ہے ہے جیسے آپ اپنے کسی نادر خیال /انفرادیت سے بھرپور پلاٹ
کا آغاز کرکے کوئی بھی کتاب ناول افسانہ یا کہانی شروع کر سکتے ہیں۔
ایک دلچسپ بات یہ ہے
جیسے جیسے آپ ان محرکات /آئیڈیاز/ خیالات اور ان ،
تراکیب کو پڑھتے اور ان پر عمل کرتے جائیں گے، آپ کو یہ احساس اور ادراک ہوتا چلا جائے گا کہ
آپ ایک ایسی آفاقی کہانی کا مطالعہ کر رہے ہیں جس
میں، مذکورہ بالا ، تمام لوازمات موجود ہیں ،
لیکن اس آفاقی کہانی کی اپنی کوئی ، شروعات نہیں ، اور نہ ہی کوئی مخصوص انجام ہے۔
یہ محض آپ کے ذہن میں ابھرنے والے خیالات کو مہمیز دینے
کے لئے، آپ کے لکھنے کے شوق کو برقرار رکھنے کے لئے بنی جائے گی ، یعنی یہ ایک
سانچہ ہے ، کوئی باقاعدہ کہانی نہیں ہوگی ۔
اور یہ اتنی عمومی/آفاقی ، یعنی یونی ورسل ہے کہ آپ کے ذہن میں آنے والے تمام خیالات/پلاٹ اس پر فٹ بیٹھ جائے گی
یا یوں سمجھ لیجیے کہ، آپ کے آئیڈیاز، اس میں فٹ ہو سکتے ہیں۔
بنیادی طور پر
یہ مضامین ایک سانچہ ہیں جن میں اپنے خیالات کو ڈال کر اپنی مرضی کے مطابق ڈھال
سکتے ہیں آزمائش اور مشق شرط ہے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
بلاگ پر تشریف آوری کے لیے ، شکریہ، آپ کی قیمتی رائے شایع کردی گئی ہے۔