کہانی لکھنا سکھیں - دوسری قسط





کہانی کےمرکزی  اجزا کا تعارف، اور ان کا مختصر جائزہ

 

ہر کہانی ، پلاٹ ، افسانے  یا ناول کے در ج ذیل مرکزی اجزاء ہوتے ہیں

آغاز
وسط
بحران
انجام


کہانی کا آغاز


جیسے کہ نام سے ہی ظاہر ہے، یہ کہانی کا وہ حصہ ہے ، جہاں آپ کہانی کے رکزی کردار یا کرداروں، کو کہانی کی دنیا سے متعارف کرواتے ہیں جو کہ آپ ان کے لیے تخلیق کرنے جا رہے ہوں۔
 کہا نی کے اس حصے  میں چند ذیلی اجزء شامل ہیں ، مثلا


زمان و مکان یعنی آپ کی کہانی کس زمانے اور کس وقت میں وقوع پذیر ہو رہی ہے
مواد/ایکشن کی ترتیب ، یعنی  کہانی کی ڈرامائی صورتحال اور اس میں استعمال ہونے والے مواد کا تعین کرتے ہیں جوکہ پوری کہانی میں جابجا موجود رہے گا۔
کہانی کے مرکزی کرداروں کا تعارف
کہانی کی صنف/جونرا/تھیم کا حوالہ/اشارہ دیتے ہیں ، کہ وہ ایکشن ہے، رومانس ، سسپنس ہے، وغیرہ وغیرہ۔
کہانی کے مرکزی کرداروں سے متعلق ،مختصرالمعیاد اہداف، یعنی شارٹ ٹرم مقاصد کا تعارف ، اور طویل المعیاد یعنی طویل 
مدتی یا لونگ ٹرم اہداف کا حوالہ یا   محض اشارہ۔

وسط ، یعنی کہانی کا تقریبا نصف نقطہ ،

اس سے میں آپ آغاز سے کچھ آگے بڑھ چکے ہیں
لیکن اگر کہانی طویل ہے تو ، یہ آغاز سے کچھ ہی دور کا تذکرہ ہے ،
لیکن مکمل/قطعی آغاز نہیں کہہ سکتے ، قریب قریب وسط ہی کہلائے گا ۔

اس حصے تک آتے آتے  آپ کیا کیا لکھ چکے ہوں گے ؟۔


اب تک آپ قاری کو کو مرکزی کرداروں کے طویل المدتی اہداف کے بارے میں تفصیلی طور پر اور واضح طور پر بیان کر چکے ہیں
اور اس کی راہ میں کھڑی رکاوٹوں یا  پھر ان کے مخالف کردار/مشکلات کی تفصیل ۔
اس کے ساتھ ساتھ کہانی کے اس حصے  تک پہنچتے پہنچتے ، آپ اپنی کہانی کے مرکزی کرداروں کو سپورٹ کرنے والے وہ کردار
جو اسے اس کی خصوصیت اس کی طاقت سمت اور اس کی ہمت بندھانے  کے لیے استعمال ہوں گے مثلا ،  کچھ مرکزی کردار کہانی کے شروع میں یا اس پوائنٹ تک پہنچتے پہنچتے اپنی طاقت سے آشنا نہیں ہوتے لیکن ان کے ساتھ موجود ، کردار انہیں یہ باور کرواتے ہیں، تاکہ وہ ، آگے آنے والے ، بحران کا سامنا کر سکیں ۔

بحران


یہ ایک طرح سے  کہانی کا جذباتی مرکز ہے
 آپ کا پلاٹ
 آپ کی کہانی
آپ کا افسانہ
 آپ کا ناول
 جذبات کے اس مرکز کے گردچکر لگاتا رہتا ہے

آپ کے پلاٹ کا مرکزی کردار کہانی کے ا س حصے یعنی  بحران میں ، اپنی زندگی کے سب سے بڑے چیلنج کا سامنا کرتا ہے ۔
انتہا کے مسائل، مشکلات، منفی توانائی / طاقتیں  اس پر جھپٹ رہے ہوتے ہیں، جو کہ اسے  نقصان بھی دیتے ہیں اور اس کی شخصیت نگاری یا  اسے مضبوط کرنے کے بھی کام آتے ہیں ۔

کبھی کبھار اسے لگتا ہے کہ موت اس کے سامنے کھڑی ہے ، لیکن وہ بہرحال موت نہیں ہوتی لیکن اس کردار کے لیے وہ وہ اعصاب شکن مرحلہ بہرحال ہوتا ہے ۔



کلائمکس اور حل



اس مرحلے میں، اب چونکہ آپ کا مرکزی کردار، بحران سے نمٹ کر ،  دوبارہ اپنی دنیا میں داخل ہونے اور مسائل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے
لیکن اس بار وہ ایک مکمل بدلاہوا شخص ہے اپنے تجربات کی بنا پر بہت کچھ سیکھ چکا ہے
شعور کی گہرائی ای بڑھ چکی ہے
تلخ و شیریں تجربات کی بھٹی بھٹی اسے کندن کرچکی ہے

کہانی کا انجام اس کے لیے ایک طرح سے سے اختتام بھی ہے یا پھر ایک نئی شروعات

 ۔یہ تھے وہ چار حصے جو کسی بھی کہانی کا لازمی جز ہوتے ہیں .

آگے چل کر ، کہانی کیسے لکھیں ، نامی مضامین کے اس سلسلے میں ، ان چار حصوں کو۔ کو مزید تفصیل سے بیان کریں گے

تبصرے