کہانی لکھنا سکھیں - پہلی قسط


تعارف

آپ کے پاس کوئی نادر خیال ہے ؟
کسی کہانی کا، کسی ناول کا، یا ہو سکتا ہے کسی اچھے سکرین پلے کا
آپ اس بارے میں طویل عرصے سے سوچ رہے ہیںب؟
اس کی جزئیات کو ترتیب دے رہے ہیں،
ڈرائیونگ کے دوران
رت جگا کرتے ہوئے
پارک میں چہل قدمی کے دوران۔
چائے کے کپ سے ، نکلتی بھاپ کو تکتے۔
اور ایک دن ایسا آتا ہے کہ،
آپ یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ، اب وقت آگیا ہے۔ کہ آپ قلم۔اٹھائیں اور لکھنا شروع کریں
کہانی کاری کی آفاقی قوت ، آپ کے رگ و پے میں دوڑ رہی ہے۔اور کو مجبور کررہی ہے کہ ۔
کہ
کاغذ پہ اپنے خیالات کو آشکار کرنا شروع کیجیے۔
لیکن یہ کیا، آپ اٹک گئے،
ایسا لگ رہا ہے کہ آگے نہیں بڑھ پائیں گے۔
جو کیفیت طاری تھی، اس کے آگے کوئی رکاوٹ سی محسوس ہو رہی یے ۔
جو کہ آپ کو کہانی یا کوئی اور تحریر لکھنے سے روک رہی ہے۔
اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا ہے تو، آپ نے مضامین کے اس سلسلے کا انتخاب بالکل ٹھیک۔کیا ہے۔
ان مضامین کے مطالعے کا فیصلہ ، بالکل بر وقت ہے، کیوں کہ ان مضامین کا مقصد ہی آپ کو، اس مسئلے سے نکالنا ہے، جسے عرف عام میں
writer's block
رائٹرز بلاک کہتے ہیں
ایک بات سمجھ لیجیے، وہ یہ کہ ،
یہ مسئلے، یعنی رائٹرز بلاک، بہت عمومی مسئلہ ہے
اس میں آپ اکیلے نہیں، تو اطمینان رکھیے۔
اور یہ یقین بھی کہ، آپ کو ،کچھ نہ کچھ مدد کی ضرورت پڑے گی۔
مضامین کا یہ سلسلہ
آپ کو روزمرہ کی بنیاد پر ،
کچھ خیالات، کچھ انداز نگاہ ، کچھ زاویے،
کچھ آئیڈیاز ، کچھ پلاٹس، کچھ لے آؤٹ، کچھ خاکہ نگاری، کچھ کہانی نگاری سیکھنے، پڑھنے، پریکٹس کرنے کی طرف مائل کرتا رہے گا۔
تاکہ آپ
اپنے رائٹرز بلاک کے فیز/سستی سے نکل کر وہاں جا سکیں جہاں آپ نے، تصور کی دنیا بسائی ہوئی ہے
اب چاہے وہ ناول ہو یا کوئی سوانح نگاری کا خیال۔
یا پھر کسی اسکرین پلے کو حتمی انجام تک لے جانا۔
مضامین کا یہ سلسلہ، آپ کی کہانی یا تحریر کو انجام دینے میں بھی مدد کرے گا۔
اس سلسلے کو ہم چار حصوں میں تقسیم کر رہے ہیں
یہ تمام حصے کہانی کاری /پلاٹ کی بنت کے مختلف اجزاء سے متعلق ہیں۔
مثلا

آغاز/ کہانی کی ابتداء /بنیادی آئیڈیا

کہانی کے پلاٹ کا ارتقا ،یا یوں کہئے کہ ، کہانی کے وسط کا کچھ تذکرہ، یعنی ہم کہانی کا آغاز کر کے چند قدم آگے بڑھ چکے ہیں۔

بحران/ ٹوئسٹ / مشکلات

کلائمکس/ انتہا/انجام/مسئلے کا۔منطقی حل 


تبصرے