کامن سینس/ عام سمجھ بوجھ، کے ، کوئی مخصوص فارمولے یا مثالیں نہیں ہوتیں، لیکن
عام زندگی میں درج ذیل چیزیں ، کامن سینس کہی جا سکتی۔
لیکن ان سے پہلے ، کامن سینس اور مزاح سے
مزین ، ایک دلچسپ واقعہ پڑھئیے ۔
البرٹ آئن سٹائن کے بارے میں مشہور ہے،
معلوم نہیں کس حد تک سچ ہے ، پر، کامن سینس سے متعلق ہے ،
ذرا پڑھئیے
البرٹ آئن سٹائن مختلف شہروں میں
لیکچرز/سیمینارز اٹینڈ کرتا تھا۔ لیکچرز کے دوران ، اس کا ڈرائیور، ہال میں ،
پچھلی نشتستوں پر براجمان رہتا تھا ، ایسا اتنا کثرت سے ہوتا تھا کہ ، اسے البرٹ
کے لیکچر سن سن کر ، حرف بہ حرف یاد ہوگئے تھے ۔
حتی کہ وہ خود لیکچر دینے کے قابل ہوگیا
تھا۔
ایک بار ، آئن سٹائن نے ،اس ڈرائیور سے اپنی سیٹ بدل لی ،
خود اس کا یونی فارم پہن کر پیچھے بیٹھ گیا ،ا ور اپنا سوٹ ڈرائیور کو دے دیا ، کہ
آج میں پچھلی نشست پر بیٹھوں گا ، اور تم لیکچر دینا۔
ایسا ہی ہوا، سب کچھ ٹھیک تھا ، کسی نے ،
لیکچر سے متعلق ایک سوال کردیا۔
ڈرائیور جو ، آئن سٹائن بنا کھڑا تھا ، اس
نے گھبرائے بغیر یہ جواب دیا
اتنے آسان سوال کا جواب ، تو میرا ڈرائیور
بھی دے سکتا ہے ،
یہ کہہ کر اس نے آئن سٹائن کو دعوت دی ،
اور خود سٹیج سے اتر گیا۔
یہ تھا کامن سینس کا ایک دلچسپ مظاہرہ ، اب
پڑھئیے عام زندگی میں ، کامن سینس/ عام
سمجھ بوجھ کی مثالیں
·
قطار بنانا
· عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی سے گریز۔
· اسکول /ہسپتال یا ایسی جگہوں کے قریب
، ہارن بجانے سے گریز۔
·
موسم کی مناسبت سے احتیاطا، چھتری ساتھ رکھ لینا۔
· کانسٹیبل کی غیر موجودگی میں بھی، رفتار کی
حد کا خیال رکھتے ہوئے گاڑی چلانا۔
· زلزلے کی صورت میں، ٹیبل یا کسی ایسے ہی شیلٹر کے نیچے چلے جانا۔
· بڑوں کا ادب کرنا
· گالم گلوچ سے پرہیز
· خاص و عام سے بالا تر ہو کر، تمام افراد کے
ساتھ ، عزت سے پیش آنا۔
· بچوں پہ شفقت
· عورتوں کا احترام
· تاویل در تاویل سے گریز
· اپنے وجود سے ، شر کو پھیلنے مت دینا۔
· ایماندارنہ زندگی گزارنا
· پلیز، تھینک یو ، سوری جیسے الفاظ کا مناسب
استعمال۔
· کچرے کو ڈسٹ بن وغیرہ میں پھینکنا۔
· پارکنگ کی تمیز رکھنا ، کہ آپ کی گاڑی د و گاڑیوں کی جگہ نہ گھیرے۔
· ٹریفک قوانین کا احترام
· نیند کےلیے آنکھیں بند کرنا۔
· امتحانی پرچے پر ، پیلے/زرد مارکر سے نہیں لکھنا۔
· ہائکنگ پر جانے کے لیے ، اسپورٹس شوز پہننا۔
·
سردی کی بارش میں، تادیر نہانے کے بعد، نیم گرم پانی
سے غسل یا کوئی گرم مشروب پینا۔
· کسی راہ گیر کو حادثے سے بچانا۔
· مدد کے لیے پکارنا، جب واقعتا مدد کی ضرورت
ہو۔
· کسی کی مدد اس وقت کرنا، جب اسے واقعی مدد
کی ضرورت ہو، اور آپ جانتے ہوں کہ ، مدد کی ضرورت ہوتے ہوئے بھی، اس نے خود سے نہیں
کہنا۔
· کسی حادثے کی صورت میں، بھیڑ/رش کو تتر بتر کرنا، ایمبولینس بلوانا، تاکہ زخمی کو، ہوا/ آکسیجن کی فراہمی برقرار رہ سکے۔
· جھگڑے کو،
حتی الامکان ،زور بازو کے بجائے، الفاظ سے ختم کرنے کی کوشش کرنا
· ایسی بہت سی مثالیں ، اور بھی ہیں ، جو کہ دلچسپی
اور خوشگوار حیرت کا باعث بھی ہیں۔
ذیل میں دی گئی تصاویر
سے آپ کامن سینس کے مزید مظاہروں اور فوائد کا اندازہ لگا سکتے ہیں، یہ چند مثالیں ہیں، جو کہ کامن سینس
کے اظہار کا طریقہ ہیں، آپ کے ذہن میں کچھ ہوں تو، تبصرے/کمنٹس میں، ضرور آگاہ کیجئے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
بلاگ پر تشریف آوری کے لیے ، شکریہ، آپ کی قیمتی رائے شایع کردی گئی ہے۔