گزشتہ سے پیوستہ
اگر محرکات نہ مل رہے ہوں
، تو اپنے محرکات بھی تخلیق کیے جا سکتے ہیں۔
کیسے ؟
درج ذیل طریقوں کو پڑھئے
اور ان پر عمل کر کے ، اپنے ذاتی محرکات/جملے یا لفظ بنانے کی کوشش
کیجئے ۔
· کسی کی گفتگو کے اتفاقیہ
طور پر سن کر ، چند جملوں کا کان میں پڑجانا۔
· خبروں کی سرخیاں
· کسی کتاب کے چند دلچسپ
الفاظ
· راہ چلتے مناظر دیکھتے
ہوئے۔
· اپنی آنکھ کو ، اس بات کا
عادی بنائے کہ وہ مناظر کو لفظوں میں ڈھالتی چلی جائے ۔جس سے آپ کی تخلیقی صلاحیت
کو مہمیز یعنی تحریک ملتی رہے ۔
ان خیالات ، الفاظ ،
سطروں ، فقروں ، جملوں ، مناظر کو ، نوٹ کرلیں اور پھر لکھنے کے لیے موڈ بنانے کے
اجزا کے طور پر استعمال کیجئے ۔
اس کی پریکٹس آپ ، اس
تحریر پر تبصرہ کر کے بھی کر سکتے ہیں ۔
کمنٹ میں ٹائپ
کیجئے وہ خیالات ، جملے ، فقرے الفاظ ، جو آپ نے مذکورہ بالا طریقوں سے
نوٹ کیے ہوں۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
بلاگ پر تشریف آوری کے لیے ، شکریہ، آپ کی قیمتی رائے شایع کردی گئی ہے۔