پروفیشنل لائف میں بہتری کے مواقع کیسے تخلیق کریں ؟

پروفیشنل لائف میں بہتری کے مواقع کیسے تخلیق کریں ؟

کام کرنے کے لیے کام کریں، پرفارمنس ریویو کے لیے نہیں۔
ایسے افراد جو اپنے سہ ماہی  پرفامنس ریویو میں اچھا سکور کرنے کے لیے، کسی چیلنج،  مقابلے یا ایسے ٹاسک کا انتظار کرتے رہتے ہیں جو ان کا باس ان کی سیٹ پر لا کر رکھے،
یہ بات یاد رکھیے کہ ایسے افراد کے نصیب بہت ہی طویل انتظار ہوتا ہے،لیکن ،جو لوگ ،واقعی کام کرتے ہیں یا کام کرنا چاہتے ہیں وہ موقع کی تلاشتے نہیں، بلکہ تراشتے  ہیں۔

پروفیشنل ترقی کے لیے چیلنجز کا، انتظار کرنے کے بجائے، انہیں خود تخلیق کرنے کے لیے،  ان پانچ اصولوں پر عمل کیجیے۔

اسپیشلازیشن۔
ہر فیلڈ کی اپنی اپنی بنیادی مہارت اور افادیت ہوتی ہے، جب آپ وہ مکمل کرلیں تو پھر، اسی فیلڈ میں، مزید مہارت کے لیے ایسے کورسز /سرٹی فیکیشن  چنیں ،جن میں، نسبتا کم لوگ دلچسپی یا پھر ، معلومات رکھتے ہوں، لیکن وہ آپ کی جاب کی ضرورت بھی ہو۔

تنازعات کو قبول کیجیے۔

غیرضروری تنازعات سے بچنا چاہیے ،لیکن جہاں ضرورت پڑے، وہاں انہیں قبول کر کے ان میں مواقع تلاش کرنے چاہیے
اور کوشش کریں کہ اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد سے مت الجھیں
ااگر ایسی صورتحال پیدا ہوجائے تو، صورتحال سے بھاگنے کے بجائے اس کا سدباب کریں،
کیونکہ آپ نے ہفتے میں 40 گھنٹے اس کو لیگ کے ساتھ گزارنے ہیں تو بہتر یہ ہے کہ آپ ایک دوسرے کے اختلافات کو عزت دیتے ہوئے آئیے ایک دوسرے کو قبول کر لیجئے۔
  ایسا مشکل ہی ہوتا ہے ، کہ آپ جذبہ خیر سگالی کے تحت  کسی تنازعے  سے بچنے یا اسے قبول کرکے کے اس کا سلوشن نکالنے کی کوشش کرتے ہوئے، مثبت انداز میں  پیش قدمی کریں اور وہ فریق اچھا رسپانس نہ دے۔

لوگوں سے ہیلپ/مدد لیجیے۔

انسانی نفسیات سے متعلق ایک تھیوری ہے جس کا نام ،
بین فرینکلن افیکٹ ہے۔
اس تھیوری کے مطابق ،اگر کوئی شخص آپ کی مدد کرے،  یا آپ  کسی کی مدد کریں، دونوں صورتوں میں مدد لینے والے کو مدد دینے والا،پسندیدگی کی نظر سے دیکھنا شروع کر دیتا ہے
ذرا تصور کیجیے آپ ایک شخص کی مدد بھی کر رہے ہیں اور آپ اسے پسند بھی کر رہے ہیں یہی بین فرینکلن ایفیٹ ہے جو کارپوریٹ کلچر میں  لوگوں سے ہیلپ لینے کے  کام آتا ہے۔ یہ بڑا مثبت عمل ہے۔لگتا تو بظاہر ایسا ہے ,کہ دوسروں سے مدد مانگنا, خود کے مواقع تخلیق کرنے کے, بالکل الٹ ہے.
لیکن, اگر آپ جانتے ہو تو بین فرینکلن ایفیکٹ ،ایک ایسا تاثر ہے ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ جب آپ کسی سے مدد مانگتے ہیں تو آپ لاشعوری طور پر اسے خود سے قریب محسوس کرتے ہیں اور یہی احساس اس کے شعور کا حصہ بھی بنتا ہے۔
مختصر یہ، کہ
اچھے  موقعوں کی جڑ میں بہرحال ذاتی تعلقات  ہی ہوتے ہیں۔

انفرادیت اور افادیت کو یکجا کیجیئے۔

کاموں کو منفرد اور مفید طریقوں سے سرانجام دینے کی کوشش کیجیے۔ جس سے سوچ وسیع ہو اور دلچسپی، سوا۔۔
ان سائڈ ، آوٹ سائڈ باکس،
دونوں صورت میں دماغ کام کرسکے ۔

آخری بات یہ کہ،

درج ذیل ایریاز پر کام کیجیے۔

اپنی کمیونی کیشن اسکل /ابلاغی مہارت پہ  محنت کیجئے۔
ٹیم ورک کے دوران سفارتی/ مصالحتی انداز اپنائیے
(اور یہ میں کہہ رہا ہوں حد ہے نا مطلب ؟)
لوگوں کے ساتھ مہربان اور نرم رویہ اختیار کیجیے
(ہنسیں مت یار)

تبصرے