اعتماد/بھروسہ، انتہائی بےشک قیمت کرنسی ہے
اس کے بغیر آپ کسی کے ساتھ، کسی بھی قسم کا، کوئی تعلق نہیں بنا سکتے۔لوگوں کا اعتماد/ بھروسہ جیتنا زندگی کی بہت بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔
درج ذیل سات اصولوں کو اپنا کر آپ بھی کسی کا بھروسہ جیتنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔
کسی اجنبی سے گفتگو کے آغاز میں ہی ، انتہائی نرمی سے اسے گفتگو کے انجام کی مدت کا ذکر کردیجیے۔ یعنی
میرے پاس محض اتنے منٹ یا گھنٹے ہیں، اس موضوع کے لیے ۔
ایسا کرنے سے اجنبیت اور چینی میں کمی آتی ہے۔
مسکراہٹ کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیجیے، اس کے ساتھ ساتھ غیر محسوس انداز میں، اپنی باڈی لینگوئیج کو، مخاطب کی باڈی لینگویج کے ساتھ، میچ کیجئے۔ اس سے لاشعوری طور پر ، مثبت کیفیات طاری ہوتی ہیں۔ اور سامنے والا شناسائی کے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہوجاتا ہے۔
بھروسہ جیتنے کے لیے بولنے کی کم رفتار ، لہجے کا دھیما پن اور نرمی بہت ضروری ہے۔
صرف سنئے، کیوں کہ ،اس سے مخاطب کو اس کی ذاتی اہمیت کا احساس ہوگا۔مداخلت فطری ہے، لیکن اس سے ، مکمل گریز کیجئے۔
RASA ٹیکنیک کا۔ استعمال کیجیے۔
Receive
Appricate
Summarise
Ask
راسا کا مطلب مختصر یہ ہے کہ اپنی کہانیاں ، سنانے کی اشتہا پہ کنٹرول کیجیے۔
پہلا امپریشن،مضبوط رکھئے۔اس کے لیے آپ کے پاس چند منٹ ہوتے ہیں۔ ان سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
بلاگ پر تشریف آوری کے لیے ، شکریہ، آپ کی قیمتی رائے شایع کردی گئی ہے۔