اجنبیوں کا اعتماد جیتنے کے چھ طریقے ۔

اعتماد/بھروسہ، انتہائی بیش قیمت کرنسی ہے
اس کے بغیر آپ کسی کے ساتھ، کسی  بھی قسم کا، کوئی تعلق نہیں بنا سکتے۔لوگوں کا اعتماد/ بھروسہ جیتنا زندگی کی بہت بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔
درج ذیل چھ اصولوں کو اپنا کر، آپ کسی بھی اجنبی، حتی کہ عادی مجرموں تک کا بھروسہ جیتنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔
 ان اصولوں کو دوران تفتیش اپنا کر ، حیرت انگیز نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ اکثر اوقات، ایف بی آئی جیسے ادارے بھی یہ طریقے استعمال کرتے ہیں۔۔

گفتگو کی مدت کا تعین
کسی اجنبی سے گفتگو کے آغاز میں ہی ،  انتہائی نرمی سے اسے گفتگو کی مدت کا ذکر کردیجیے۔ یعنی اسے یہ باور کروادیجیے کہ ،میرے پاس اس موضوع یا گپ شپ کے لیے، محض اتنے منٹ یا گھنٹے ہیں۔
ایسا کرنے سے اجنبیت اور  بے چینی میں کمی آتی ہے۔

باڈی لینگویج اور مسکراہٹ ۔
مسکراہٹ کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیجیے،  اس کے ساتھ ساتھ  غیر محسوس انداز میں، اپنی باڈی لینگوئیج کو، مخاطب کی باڈی لینگویج کے ساتھ، میچ کیجئے، ایسا کرنے سے ، مخاطب کا لاشعور ، مثبت اور دوستانہ کیفیات ، محسوس کرتا ہے۔اور وہ،شناسائی کے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے، ذہنی طور پر تیار ہوجاتا ہے۔


آوازکی رفتار اور لہجے کا دھیما پن۔
بھروسہ جیتنے کے لیے بولنے کی کم رفتار ، لہجے کا دھیما پن اور نرمی بہت ضروری ہے۔

مکمل طور پر سامع بن جائیں۔
صرف سنئے،  کیوں کہ ،اس سے مخاطب کو، اس کی ذاتی  اہمیت کا احساس ہوگا۔ کسی کی سنتے چلے جانے کے دوران، مداخلت فطری ہے، لیکن اس سے ، مکمل گریز کیجئے۔

RASA ٹیکنیک کا۔ استعمال کیجیے۔
Receive 
Appricate
Summarise
Ask
راسا کا مطلب مختصر یہ ہے  کہ اپنی ذاتی  کہانیاں ، سنانے کی اشتہا پہ کنٹرول کیجیے۔ صرف مخاطب کی سنیئے، سراہیے ، خلاصہ کیجیے، اور مناسب سوالات کیجیے۔ یاد رکھیے، موضوع سے متعلق، مناسب سوالات ، موضوع میں دلچسپی کا اظہار کرنے کا ایک ذریعہ ہیں، جس سے مخاطب کو مزید بولنے کا حوصلہ ملتا ہے۔ اور وہ کھلتا چلا جاتا ہے۔

پہلا تاثر
پہلا تاثر،مضبوط رکھئے۔
اس کے لیے آپ کے پاس چند منٹ ہوتے ہیں۔ ان سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیے۔

تبصرے