ایک بنیادی آئڈیا سمجھ لیں، رومانس پلاٹ تضادات کا مجموعہ ہوتا یے
کیسے ؟
آئیے جانتے ہیں۔
دونوں یا ان دونوں میں سے ایک مرکزی کردار شخصی کمزوریوں کا عکس ہوں۔ ایک انتہائی احمق، دوسرا حماقتوں کو معاف یا پس پشت کرکے، تعلق کی مضبوطی پہ یقین کرنے والا۔
لڑکی عرصہ دراز پہلے ہی لڑکے کو عشاق کی لسٹ سے نکال چکی ہو۔
وہ دونوں کسی طرح سے حریف ہوں، نوکری یا کاروبار کے لحاظ سے
وہ دونوں کھلے دشمن ہو سکتے ہیں۔
مثلا ، لڑکا ایک ناجائز قبضے میں ملوث،رئیل سٹیٹ ٹائکون ہو، اور لڑکی، ڈیفینس اٹارنی
یا دونوں دشمن فوج کے سپاہی ہوں۔
لڑکے نے دھوکہ دہی سے لڑکی کی موروثی جائداد اپنے نام کروالی ہو، اور لڑکی ایک عام سی جاب میں ترقی کے مراحل سے گزرتے ہوئے، اس پر بہت غصے ہو۔
دونوں میں سے ایک، ماضی میں دوسرے کا دل توڑ چکا ہو۔
لڑکے کا ماضی داغدار ہو۔
لڑکی کے ماضی میں اعتبار کی کرچیاں بکھری ہوں، اور وہ کہانی کے ہیرو سے تعلق بنانے میں سیکیور نہ ہو۔
لڑکی بی ہیوئر ایکسپرٹ ہو، اور لڑکا ، شرمیلا، جو اپنا آپ دنیا سے چھپا کر رکھتا ہو لیکن یہ لڑکی اس کی روح کے پار تک دیکھ سکتی ہو ،اور یہی چیز لڑکے کو ان کمفرٹبیل کردے
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
بلاگ پر تشریف آوری کے لیے ، شکریہ، آپ کی قیمتی رائے شایع کردی گئی ہے۔