انہیں پڑھ کر ، آگے کی کہانی خود بنانے کی کوشش کیجئے ، یہ مشق ہے۔لیکن ان جملوں سے آپ ، افسانہ بھی بنا سکتے ہیں،
کوئی مختصر کہانی بھی، اور کوئی ناول بھی۔یہ آپ کی مرضی ہے۔
·
آپ سو
کر اٹھے تو آپ کو احساس ہوا ہے، کہ آپ کا جسم آپ کا نہیں، بلکہ آپ کے پسندیدہ فلم
سٹار کا ہے۔
·
ہر
رات، آپ کے بازو پر ،چند ہندسوں پہ مبنی ایک ٹیٹو ابھر آتا ہے،اور آپ
ان ہندسوں کو ریکارڈ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
·
آپ کے
محلے کے لوگ روزانہ رات کے ایک مخصوص پہر، گلی میں نکل کر ،آسمان کی طرف منہ کر
لیتے ہیں ،جیسے کچھ دیکھ رہے ہو ہوں ،لیکن آپ کو معلوم نہی کہ کیوں۔
·
ایک
جعلی شناخت کا استعمال کرتے ہوئے، آپ اپنے قصبے میں موجود، ایک خفیہ
سوسائٹی/ کلب سے متعارف ہوجاتے ہیں۔
·
آپ اچانک سے ، تیورا کر گر پڑتے ہیں اور بےہوش ہوجاتے ہیں، خوابناک سے ماحول
میں، ایک انتہائی چمکدار روشنی کے ساتھ، غیبی آواز آپ کے کانوں میں آتی ہےجو
یہ کہہ رہی ہے۔
' اب
تک کے لیے اتنا ہی، ملتے ہیں بریک کے بعد'
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
بلاگ پر تشریف آوری کے لیے ، شکریہ، آپ کی قیمتی رائے شایع کردی گئی ہے۔