برج سرطان سے متعلق ، دس مزے دار حقائق - Cancer




·       کینسر سٹار یعنی برج سرطان کے حامل افراد، انتہائی کینہ پرور/منتقم مزاج ہوتے ہیں ، اگر کوئی انہیں دھوکہ دے تو نہ یہ بھولتے ہیں ، نہ معاف کرتے ہیں۔

·       یہ بحث در بحث میں نہیں پڑتے ، لیکن جب پڑ جائیں تو دوسروں کی عافیت خاموشی میں ہی ہے۔

·       منفی کیفیات یا معاملات  کے معاملے میں ان کی چھٹی حس ،سو میں سے نوے فیصد درست ہوتی ہے ۔

·       کینسر سٹار یعنی برج سرطان  کے مالک افراد، اکثر اوقات ، شرمیلے ہوتے ہیں ، اسلیے  سپاٹ لائٹ میں رہنا پسند نہیں کرتے، اگر ضرورت پڑ جائے تو یہ ان کے لیے بڑی ناگوار صورتحال ہوتی ہے ۔

·       برج سرطان کے حامل افراد ، حساس اور ٹوٹ کر محبت کرنے والے ہوتے ہیں

·       برج سرطان کی حمایت حاصل کرنے کا ایک اچھا طریقہ انہیں ہنسانا ہے ۔

·       ان کی چھٹی حس ، انہیں بتا دیتی ہے کہ ، سامنےو الا ان سے کچھ چھپا رہا ہے ،ا س لیے کینسر افراد یعنی برج سرطان کے حامل فرد کے سامنے ، صاف الفاظ میں اپنی بات کہہ دینی چاہئے ۔

·       اکثر اوقات ، کینسر افراد، بہت اچھے لکھاری ثابت ہوتے ہیں ۔اس کی وجہ ، ان کا اپنے خول میں بند رہنا اور کم بولنا ہوتا ہے ، اس لیے یہ کاغذ پر ، اظہار ، زیادہ اچھا کرلیتے ہیں۔

·       بمشکل ہی کسی پر اعتماد کرتے ہیں ، اور فورا بھی نہیں کرتے

·       کینسرافراد ، یعنی برج سرطان کے حامل افراد کی زندگی میں کوئی نہ کوئی ایسا واقعہ ضرور ہوتا ہے ، جس نے اسے توڑ کر رکھ دیا ہو ، اور ضروری نہیں وہ  کوئی بہت بڑی بات ہو ۔


تبصرے