یہ سوال اکثر پوچھا جاتا ہے۔
اس سوال کا یک لفظی جواب لوگوں کی نظروں میں آپ کا ایک مخصوص تاثر ابھارتا ہے۔
مٹلا اگر آپ نےکہا
میں سیلز میں ہوں
تو یقیناً معاشرے کے لیے آپ، ایک چپکو،میٹھی میٹھی ، چکنی چپڑی باتیں کر کے، شکار گھیرنے والے شخص ہیں۔
اگر آپ کہتے ہیں آپ وکیل ہیں ؟
تو آپ ایک مدلل بحث کرنے والے ہیں۔
اگر آپ اکاؤنٹنٹ ہیں تو یقینا اعداد شمار کے جادوگر ہیں
خود جو مسیحا کے طور پر متعارف کروائیں۔
اگر کوئی آپ سے پوچھے آپ کیا کرتے ہیں تو بجائے براہ راست اپنا شعبہ بتانے کے، جملے کا آغاز یہاں سے کریں،
'میں لوگوں کی مدد کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔
مثلا اگر آپ کسی کمپنی میں کاپی رائٹر ہیں ، تو آپ ، اس سوال کا جواب ، کچھ اس طرح دیں
میں مختلف کمپنیوں کی مدد کرتا ہوں، تاکہ وہ ، اپنی برانڈ کے بارے میں ، متاثر کن باتیں، لوگوں تک پہنچا سکیں۔
اپنے کام سے متعلق، کوئی دلچسپ واقعہ شئیر کیجے۔
ایک بات یاد رکھئیے، کہانی سنانے والے اور کہانی سننے والے کی دماغی سرگرمی، ان لمحات میں یکساں طریقے سے روبہ عمل ہوتی ہے۔
اپنے آفس سے کام سے متعلق ،خود سے منسلک، کوئی دلچسپ بات یا قصہ بتائے، یہ ایکٹیویٹی آپ کو، اس سطحی سوال کہ آپ کیا کرتے ہیں کہ جواب میں دلچسپی کا رنگ بھرنے پہ مدد دے گی۔ اور آپ سوال کرنے والے انفرادی شخص یا شرکائے محفل سے ، مثبت ذہنی کنیکشن بنا سکیں گے۔
کچھ سکھانے کا سبب بنیں۔
جب آپ کسی کو اپنے کام کے بارے میں بتا یا سمجھا رہے ہوتے ہیں، تو محض اپنا شعبہ بتانے کے بجائے،اس شخص کو، اپنے مخصوص شعبے یا انڈسٹری سے متعلق، کچھ ایسا بتائیے، جو وہ، پہلے سے نہ جانتا ہو۔
اپنی کمزوریاں فیس کرنے کے لیے تیار رہیں۔
اس کنورسیشن کو ذاتی،بنالیں، اپنی ذات پر بات کیجئے،
اپنے خوابوں پہ بات کیجئے، آپ کی موٹی ویشنل قوت کیا ہے، اس بارے میں بات کیجئے کہ، آپ کو یہاں تک کس چیز، عمل یا کوشش نے پہنچایا، جہاں آپ ابھی موجود ہیں۔
باربط گفتگو کیجیے
اپنے اور اپنے کام کے بارے میں محض اتنی تفصیل بیان کجیئے، جو محض مخاطب سے متعلق ہو۔
مثلا کوئی ایسی بات، کوئی ایسا واقعہ، جو سوال کرنے والے کے دماغ کو یہ سوچنے پہ مجبور کر دیں،
کہ شاید آپ ان کے کسی کام آسکتے ہیں، یا ان کی مدد کرسکتے ہیں۔
اپنی پروموشن خود کیجئے۔
یاد رکھئے،
اگر آپ ایمادارنہ انداز میں اپنے ہنر، صلاحتیوں کا تذکرہ کسی سے کریں، یا اسے یہ بتائیں کہ،کیا چیز ، آپ کو خوش رکھتی ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
بلاگ پر تشریف آوری کے لیے ، شکریہ، آپ کی قیمتی رائے شایع کردی گئی ہے۔