خوش رہنے کے سادہ اور آسان ترین طریقے


اپنے رشک کو, تجسس میں بدلئے۔

عمر اور تجربے سے قطع نظر،اپنے فہم و ادراک  کی، مسلسل پرورش، آپ کی ذمہ داری ہے۔

خود پر منفی ٹھپے ہرگز مت لگائیے ، کیونکہ، یہ کام، اگر ، تواتر سے کیا جائے ،تو آپ اسی کردار میں ڈھل جاتے ہیں ،جسکا  آپ ،ڈھنڈورا پیٹتے ہیں۔

اپنا آئیڈیل ،ضرور تراشیں ،لیکن ان سے مبہوت، یا مرعوب ہونے کے بجائے، ان کو ایک ایسا عام انسان تصور کیجیے جو محنت کر کے، معمولی سے غیرمعمولی کے درجے تک پہنچے۔

اپنا بہترین ورژن بن جائیں۔ یعنی
اپنے کام،اہلیت، ہنر، صلاحیت، پراڈکٹ، پراجیکٹ پر فوکس کیجیے، اسے بہترین سے بہترین بنائیں، نہ کہ، اس چیز پر غیر ضروری دھیان دیں کہ،  کتنے لوگ، اس میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

اپنا قبیلہ بنائیں/ ڈھونڈیں، یعنی، تین سو مخلص سپارٹن یعنی جنگجو، ڈھونڈئیے، بے نوا و بےفیض   افراد کی پوری فوج نہیں۔

فوکس کا دائرہ کار ، کم کیجئے، تاکہ آپ کو پتہ چلے کہ، آپ در حقیقت چاہتے کیا ہیں  ؟

زندگی ہو یا، کاروبار۔
بہت سی کامیابیاں، محض اس لئے بھی،
آپ کے قدم چومتی ہیں ، اگر آپ کو یہ معلوم ہو کہ،
آپ کو کیا ' نہیں' چاہیے، یا، کس چیز، کام،  رشتے ،تعلق، جذبے  یا ایسوسی ایشن کو نظرانداز کرنا ہے۔

اپنے ڈر،خوف، اور فوبیاز کو،  اپنی موٹی ویشن بنائیے، آپ ان سے بچ تو سکتے نہیں ،تو کیوں نا،ان کا رخ کسی مفید سمت موڑ دیا جائے۔

ملٹی ٹاسکنگ اور ڈسٹریکشنز سے جان چھڑائیں،حقیقت پسندانہ ڈیڈ لائنز یا ٹائم فریم  کا انتخاب کیجیے

تبصرے