پرفیکشن سے کیسے بچیں ؟



کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے ،
یہ تین چیزیں ، اپنے پاس لکھ لیں ۔

  • زیادہ سے زیادہ 
  • کم سے کم 
اور
  • درمیانی صورت

زیادہ سے زیادہ 
 یعنی  اس کام پہ صرف ہونے والا ، ممکنہ وقت ، توانائی ، اور ذہنی صلاحتیوں کی انتہا کیا ہے  ، کیا ہونی چاہئے ، اور کیا ہو سکتی ہے 

کم سے کم 
یعنی ،  کم سے کم ، کتنے عرصے ، صلاحیت ، اور توانائی میں یہ کام مکمل ہو سکتا ہے ۔

درمیانی صورت
آخر میں ، یہ سوچیں کہ درمیانی صورت حال کیا ہوسکتی ہے ، کہ کام بھی بہتر ہوجائے ، پرفیکٹ نہیں ، بہتر، اور توانائی، صلاحیت اور وقت کی بہت کمی ، یا زیادتی کے باعث کام ، نامکمل یا خراب نہ ہوجائے ۔

یہ  ٹیکنیک
Max , Min , Mod
یعنی
زیادہ سے زیادہ
کم سے کم
اور درمیانہ  کہلاتی ہے ۔۔ جسے آپ عام زبان میں
مناسب کرلو
کہتے ہیں
اس طریقے کو اپنانے سے  آپ کی جان ، پرفیکشن سے چھوٹ جائے گی۔،




تبصرے