پرفیکشن کی چاہ، صلاحتیوں اور وقت کا ضیاع





پرفیکشنسٹ ہونا پیداواری صلاحیتوں کو نقصان پہنچاتا ہے  

انگریزی کی ایک ٹرم یعنی اصطلاح ہے ،  جسے
Analysis Paralysis
کہتے ہیں
یعنی ، تجزیاتی فالج، آسان الفاظ میں ، سوچتےچلے جانا ، بہتر سے بہتر کرنے کے چکر میں ، سوچ اور کام کو فالج کروا بیٹھنا۔

یہ ایک طرح کا فالج ہے اگر اردو میں کہیں تو تجزیہ کا فالج
اگر آپ پرفیکشنسٹ ہیں یا پرفیکشنسٹ ہونے کی طرف جارہے ہیں تو ایک بات سمجھ لیجئے کہ پرفیکشنسٹ ہونے  یا پرفیکشن  حاصل کرنے کی چاہت ، پیداواری صلاحیتوں کے لیے وہی حیثیت رکھتی ہے جو ایک صحت مند جسم کے لیے فالج
ہوتا درحقیقت یہ ہے کہ ، ہمیشہ نہیں تو اکثر، ہم ایک بڑے اور ڈرا دینے والے کام کو  تعطل کا شکار کرتے رہنے کے لیے بھی پرفیکشن کرنا چاہتے ۔
جبکہ ، حقیقت تو یہ ہے کہ ،
کہ اس سے صرف اور صرف تعطل واقع ہوتا ہے پرفیکشن  یا کمال  نہیں ۔
اور آخر میں آپ اپنے آپ کو کوستے چلے جاتے ہیں کہ میں نے کتنا وقت ضائع کردیا۔اور ، نتیجہ نکلا، صفر۔
آپ نے سنا ہی ہوگا
Perfect Is Nothing
Nothing is Perfect
کیا آپ، اب بھی پرفیکشن چاہتے ہیں ؟


تبصرے